Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

’بندش‘ کے ٹیزر آن ایئر کردیئے گئے

Avatar

Published

on

اداکارہ زباب رانا کی نئی ڈرامہ سیریل’بندش‘ کے ٹیزر آن ایئر کردیئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر اس کی کہانی کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔عابس رضاکی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس سیریل میں زباب رانا ساجد حسن اور مرینہ خان کی بیٹی کا کردار کررہی ہیں۔والدین اپنی بیٹیوں کے لئے اچھے رشتوں کی تلاش میںہیں۔زباب رانا کے لئے پائلٹ کا رشتہ آتا ہے لیکن عین نکاح کے وقت پیش آنے والے واقعہ کے بعد کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے۔بگ بینگ پروڈکشن کے اس سیریل میں کالے جادوکو موضوع بنایا گیا ہے۔اس بارے میں زباب رانا کا کہنا ہے کہ پہلے دو ڈراموں کی طرح ناظرین’بندش‘ میں بھی میری پرفارمنس ضرور پسند کریں گے۔یہ سیریل جلد ہی اے آر وائی سے نشر کیا جائے گا۔

شوبز

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

Rashid Saeed

Published

on

mehwish hayat

فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرت کے حصول کیلئے کبھی پرچی کا سہارا لیا نہ کبھی کوئی ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے سفارش کروانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

کھوج نیوز کے مطابق مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات پر فخر کرتی ہوں کہ مجھے اپنے فنکارانہ کیرئیر کے مختصر عرصہ میں دیگر فنکاروں کی نسبت زیادہ بہتر پراجیکٹس ملے جن میں مجھے اپنی صلاحیتیوں کے بھرپور مواقع میسر آئے۔ یہی وجہ رہی کہ مجھے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا یہ کسی سفارش یہ احسان کا نتیجہ نہیں۔

Continue Reading

شوبز

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

anees akhtar

Published

on

aalia,deepica,ranbhir

بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم ‘راضی’ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔

اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو ‘آئی لو یو’ کہہ دیا۔

فلم راضی کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ان کے دوست رنبیر کپور کو فلم ‘سنجو’ پر دیا گیا۔

سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا جس کا ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شکریہ ادا کیا۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی فلم راضی کے حصے میں آیا۔ اس فلم کی ہدایت معروف نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار کی بیٹی میگھنا گلزار نے کیا ہے۔

مجموعی طور پر راضی کو پانچ ایوارڈز ملے جبکہ پدماوت کو صرف چار ایوارڈز مل سکے حالانکہ اسے 17 زمروں میں نامزدگی ملی تھی۔

بہترین ادکارہ کا کریٹک ایوارڈ ویٹرن اداکارہ نینا گپتا کو فلم ‘بدھائی ہو’ کے لیے دیا گیا جبکہ اداکار کا ایوارڈ فلم پدماوت کے لیے رنویر سنگھ کے حصے میں آیا۔

رنویر سنگھ کو ان کی اہلیہ اور اداکار دیپکا پاڈوکون نے ایوارڈ دیا تو انھوں نے گھٹنوں کے بل ان سے ایوارڈ قبول کیا۔ انھوں نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا: ‘یہ سیاہ خاتون (ایوارڈ) میرے لیے بہت سپیشل ہے لیکن یہ خاتون (دیپکا) میری زندگی میں واقع ہونے والی مخصوص ترین ہے۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں، کیا تمھیں مجھ پر فخر ہے؟’

رنویرکو یہ ایوارڈ ایوشمان کھرانا کے ساتھ مشترکہ طور پر ملا۔ رنویر کو یہ ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت’ میں عہد وسطی کے مسلم حکمران علاء الدین خلجی کا کرادار ادا کرنے کے لیے دیا گيا۔ اس فلم میں دیپکا نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا تھا

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم ‘کیدارناتھ’ کے لیے بہترین نئی اداکارہ کا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کو ‘بیانڈ کلاؤڈز’ کے لیے بہترین نئے ادکار کا ایوارڈ ملا۔

Continue Reading

شوبز

علی ظفر(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کے حقدار

anees akhtar

Published

on

ali zafar

 پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو ’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

لاہورمیں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست میں علی ظفرنمایاں رہے۔

پاکستانی گلوکارعلی ظفر کو’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے بہترین گلوکار(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

گلوکارکوسیپما کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں اسپیکر کے طورپربھی مدعوکیا گیا تھا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
mehwish hayat
شوبز4 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل6 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان12 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان12 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو19 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان21 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان23 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان29 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان36 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان45 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان47 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز53 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان55 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

مقبول خبریں