پہلی بار امی اور خالہ کے ساتھ

اداکارہ زارانورعباس پہلی بار اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ان کی والدہ اسماعباس اور خالہ بشریٰ انصاری بھی ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’دیوارشب‘ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اس میں زارانورعباس بھی شامل ہوچکی ہیں جو اس میں مختصر لیکن اہم کردار کررہی ہیں۔ زارا نورعباس فیروزہ جہاں کا کردار کررہی ہیںجو چار اقساط پر مبنی ہے۔ سیریل میں سارہ خان اور فرحان سعید بھی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔اس بارے میں زاراعباس کا کہنا ہے کہ وہ بے حد پرجوش ہیں کیونکہ امی اور خالہ کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔