اور اب گلوکاری کے میدان میں

اداکارہ حانیہ عامر نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور ان دنوں وہ اپنا پہلا ٹریک ساحرعلی بگا کے ساتھ بنارہی ہیں جس کی تصاویر دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔اس بارے مین اگرچہ ساحرعلی بگا اور حانیہ عامر نے وضاحت نہیں کہ کیا یہ کسی فلم یا ڈرامے کا گانا ہے البتہ اداکارہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔حانیہ عامر گلوکاری کے علاوہ کئی مزید پراجیکٹ بھی کررہی ہیں۔ ہم ٹی وی سے جلد ہی ان کا نیا سیریل’انا‘بھی آن ایئر ہونے والا ہے جبکہ وہ ایک فلم بھی سائن کرچکی ہیں۔