44سالہ فرحان اختر نے کم عمر گلوکارہ کو راضی کرلیا

اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔ اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم رپورٹس ہیں کہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔





اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آ غاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں کے حوالے سے فرحان اختر کے بچے بھی واقف ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں شادی کہاں کریں گے اور ان کی شادی میں کتنے مہمان شریک ہوں گے، تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی جوڑا اس حوالے سے اعلان بھی کرے گا۔

بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر رکھی ہے، اور دونوں اگلے تین ماہ میں شادی کر لیں گے۔ان دونوں کی شادی کی خبریں ایک ایسے وقت میں آ ئی ہیں، جب کہ دونوں نے چند ہفتے قبل ہی ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو اپنے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

44 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 51 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں۔دونوں کے درمیان شادی کے محض 6 سال بعد ہی 2016 میں طلاق ہوگئی۔فرحان اختر فلم ساز اور شاعر جاوید اختر کے بیٹے اور فلم ساز زویا اختر کے بھائی ہیں، اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی سوتیلی والدہ ہیں۔

فرحان اختر اور زویا اختر کی والدہ ایرانی نڑاد تھیں۔38 سالہ شبانی ڈنڈیکر اگرچہ بطور گلوکارہ زیادہ مشہور ہیں، تاہم انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔شبانی ڈنڈیکر نے مراٹھی اور تامل سمیت ہندی زبان کی فلموں میں اداکاری سمیت گلوکاری بھی کی ہے۔