پی ٹی وی میڈیا پارٹنر بن گیا

پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی پرائیویٹ چینلز کی طرح مقامی فلموں کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل ریلیز ہونے والی فلم’گم‘ کا میڈیا پارٹنر بننے کا اعلان کیا ہے۔عمار لاثانی اور کنزیٰ ضیا ءکی پہلی فلم’گم‘ کے بارے میں پی ٹی وی نے خصوصی پرموشن کے پروگرام بھی چلائے ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں سمیع خان ،شمعون عباسی اور شامین خان قابل ذکر ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی مستقبل میں بھی پاکستانی فلموں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔