دیشا پٹانی کا شہرت کیلئے ’’گرم مصالحہ‘‘ فوٹو شوٹ منظر عام پر

اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’رستم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے بے باکی اور عریانی کو شہرت کے حصول کا ذریعہ بنا لیا۔ 

دیشا پٹانی نے اکشے کمار اور اجے دیو گن سمیت صف اوّل کے متعدد دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار کیے مگر انہیں مزید فلموں میں کاسٹ کرنے کا سلسلہ رک گیا ہے جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں اپنا ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ناصرف بھارتی اخبارات میں دھڑا دھڑ شائع کیا جا رہا ہے بلکہ شوٹ کی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دیشا پٹانی متعدد فلموں میں ’’گرم مصالحہ‘‘ گانے بھی فلم بند کروا چکی ہیں تاہم انہیں صف اوّل کی بھارتی اداکارؤں میں جگہ نہیں مل سکی۔