’میں وہ اور میں‘ تکمیل کے آخری مراحل میں

پی ٹی وی لاہور مرکز سے نوے منٹ دورانیہ کا لانگ پلے’میں وہ اور میں‘تکمیل کے آخری مراحل میں ہےجس کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ ہیں جبکہ اس کے رائٹر ریاض احمد ریاض ہیں۔ اس لانگ پلے کی کہانی ایک اہم دیہی مسئلے Honor Killing پر مشتمل ہے جس میں ایک نوجوان اپنی بہن کو عزت کے نام پر قتل کرتا ہے۔ والدین اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے اپنی بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔ ایک طرف بیٹی کا قتل اور دوسری طرف پھانسی گھاٹ کی طرف جاتا ان کا بیٹاہے ۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ناظرین کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں رکھے گا،جس میں حیدر سلطان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ایک لانگ پلے کا ایک اور خاص پہلو اس کے مکالمے ہیں جن میں رائیٹر نے معاشرتی اقدار کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی ہے۔پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے بتایا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاورسے بھی لانگ پلے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد یہ پی ٹی وی ہوم کی سکرین پر جلوہ گر ہونگے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عمارہ بٹ اور عثمان راج قابل ذکر ہیں۔

You might also like