بھارت جانے کی تیاری

بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ’انڈس ویلی فیسٹیول‘میں بارہ پاکستانی فلموں کی نمائش بھی ہوگی جس میں کئی نامور فنکار بھی شرکت کریں گے۔اس فیسٹیول کا اہتمام فلم میکرہرش نارائن نے کیا ہے جو 25فروری کو نیو دہلی میں شروع ہوگا۔فیسٹیول میں جن پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی ان میں پنجاب نہیں جاﺅں گی،مور،موٹرسائیکل گرل،طیفاان ٹربل،نامعلوم افراد،نامعلوم افرادٹو،جوانی پھر نہیں،جوانی پھرنہیں آنی ٹو،ہومن جہاں،دوبارہ پھر سے،سات دن محبت ان اور ایکٹران لاءشامل ہیں۔ان فلموں کی کاسٹ اور ڈائریکٹرز،پروڈیوسرز کو بھی فیسٹیول میں مدعو کیا گیا ہے۔انڈس ویلی فیسٹیول میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش بھی ہوگی۔

You might also like