’سپرسٹار‘۔۔۔ پھر سلورسکرین پر

اداکارہ رمشاخان ایک بار سلور سکرین پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔رمشاخان کا شمار آج کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں بھی ان کے دوسیریل’خودپرست‘ اور’کیساہے نصیبا‘آن ایئر ہیں جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے ۔ رمشاخان کی پہلی فلم’تھوڑاجی لے‘ تھی جو اگرچہ باکس آفس پر تو کوئی کمال نہ دکھاسکی البتہ اس کے ذریعے رمشا خان پر ٹی وی کے دروازے کھل گئے۔ رمشاخا ں کو حال ہی میںمومنہ درید کی نئی فلم’سپرسٹار‘ میں اہم رول کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جس میں بلال اشرف اور ماہرہ خان کے مقابل کام کریں گی ۔اپنے نئے پراجیکٹ بارے رمشاخان بہت پرجوش ہیں۔اس فلم کے ڈائریکٹراحتشام الدین ہیں۔