سارہ علی خان فلمی دوڑ میں سب سے آگے

sara ali khaan
Avatar WebDesk 2 , جنوری 13, 2019

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں اپنی دوسری فلم "سمبا”سے شاندار انٹری کی ہے۔

سمبا سارہ علی خان کی دوسری فلم ہے جبکہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ تھی جسے بھارت میں متنازع بنادیا گیا تھا جس کے باعث اس فلم کو زیادہ پذیرائی حاصل نہ ہوسکی۔ تاہم سمبا کی زبردست کامیابی کے بعد سارہ علی خان کا شمارڈیبیو کرنے والی صف اول کی ادکاراؤں میں کیا جانے لگا ہے۔

واضح ہو کہ سمبا نے اپنی نمائش کے دوسرے ہفتے میں ہی 350کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔ جس کے بعد سارہ علی خان کو متعدد فلموں کو آفرز ملنے لگی ہے۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق سارہ علی خان نے اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں جھانوی کپور سمیت متعدد دیگر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.