جنسی زیادتی کا الزام میری شہرت کوتباہ کرنے کا طریقہ

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 14, 2019

ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے خاتون اسسٹنٹ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارراجکمار ہیرانی پر ان کی فلم ’سنجو‘ کے لیے کام کرنے والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے الزام لگایا  ہے کہ  فلم’’سنجو‘‘ کی تیاری کے دوران  تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بارجنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اب ہدایتکار کی جانب سے ایک باقائدہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات عائد کیے گئے تو میں بہت زیادہ حیران ہوگیا تھا، جس پرمیں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے، لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔ ہدایتکارنے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں میری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی میں شعدید مذمت کرتا ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.