پہلی بار سلور سکرین پر

ٹیلی ویژن کے معروف کیمرامین قاسم علی مرید پہلی بار فلم کی ڈائریکشن دیں گے۔قاسم علی مرید نہ صرف اچھے ڈی او پی ہیں بلکہ وہ بہترین ڈائریکٹر بھی ہیں جس کا مظاہرہ وہ اپنے ڈراموں کے ذریعے کرچکے ہیں تاہم اب وہ پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ پروڈیوسرسلمان اقبال نے قاسم علی مرید کو اپنی نئی فلم کا ڈائریکٹرمنتخب کیا ہے جس کا نام’ٹچ بٹن‘فائنل کیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جنہوں نے پہلی بار کسی فلم کی کہانی لکھی ہے ۔فلم میں فرحان سعید اور اور عروہ حسین کو مرکزی کرداروں میں فائنل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فلم کے معاون پروڈیوسر فرحان سعید ہیں۔اس فلم کو اے آروائی کے اشتراک سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔