اداکارہ سروین چاولہ بھی ماں بننے کے لئے تیار

بالی ووڈ میں بولڈ شناخت رکھنے والی اداکارہ سروین چاولہ کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا بے بی بمپ دیکھا جاسکتا ہے

ہیٹ سٹوری اور پارچڈ جیسی جیسی فلموں میں انتہائی بولڈ کردار ادا کرنے والی سروین چاولہ نے 2015 میں بزنس مین اکشے تھکر کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی کے لگ بھگ چوتھے سال ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

انسٹاگرام پر سروین چاولہ اپنے حمل کے حوالے سے مختلف تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے یوگا بھی شروع کر رکھا ہے۔