Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

کرن جوہر نے پریا پرکاش کیلیے راہ ہموار کردی

anees akhtar

Published

on

karan johar

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔

آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو اُن کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے پہچانی جانے والی پریا پرکاش نے اب بالی ووڈ اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش واریئر کو نئی آنے والی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔

حال ہی میں پریا پرکاش نے وکی کوشل کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی جس میں اداکار کو پریا کی شہرت کا سبب بننے والے انداز کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شوبز

میرا نے انگلش کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیدیا

Rashid Saeed

Published

on

meera

گلابی انگلش بولنے والی میرا نے انگلش کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ایک ایسی کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔

واضح رہے کہ میرا نے اس قبل کہا تھا کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے؟ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انگلش میرا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر ٹیچر ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی، اس کے علاوہ فارسی بھی بہت پسند ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ حکومت کی مدد ملے تو فلم انڈسٹری کامستقبل اچھا ہو سکتا ہے اور اداکاری کو عزت سے دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کامیاب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آرٹسٹس اور ان کے اہلخانہ کو مفت میڈیکل سہولت فراہم کرے۔

اپنے دورے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے اور میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے کیلئے مستقبل میں کچھ پلان ہیں اور پاکستان میں اداکاری کے مضمون کیلئے اکیڈمی بھی ہونی چاہیے۔

Continue Reading

شوبز

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

anees akhtar

Published

on

ek ladki ko dekha

بالی ووڈ اداکار ہ سونم کپور کی اپنے والد انیل کپور کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی، یہ دراصل نئی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا ایسا لگا‘ کا گانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1992 کی مشہورِ زمانہ ’1942 اے لو اسٹوری‘ فلم کے ایک اور خوبصورت گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی جسے بالکل نئے انداز سے بنایا کیا گیا ہے۔

فلم کے سیکوئل میں پہلی بار باپ بیٹی انیل کپور، سونم کپور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے علاوہ ازیں جوہی چاؤلہ، راج کمار راؤ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انیل کپور نے اپنی 1994 میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کی جھلک بھی دکھائی تھی۔

قبل ازیں اس گانے میں اداکار سنی دیول اور کنگنا رناوت نے پرفارم کیا تھا البتہ اب سونم کپور اپنے والد کے ہمراہ اس ڈانسنگ ٹریک پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی۔

ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں یہ گانا ’عشق مٹا‘ ہرشدیپ کور اور نؤراج ہنس نے گایا جبکہ روہک کھلی نے اسے کمپوز کیا۔ واضح رہے کہ ویدھو وینود اس فلم کو پرڈیوس کررہے ہیں جو یکم فروری 2019 کو سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Continue Reading

شوبز

عامر خان کیساتھ مزید فلموں کی خواہش ظاہر کر دی

Rashid Saeed

Published

on

zaira waseem2

دنگل اور سیکریٹ سپر سٹار جیسی کامیاب فلموں کے بعد اداکارہ زائرہ وسیم نے مزید فلموں میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے کہا کہ عامر خان جیسے لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے نئے لوگوں کو کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ۔ اسی لیے ’’دنگل ‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر سٹار ‘‘کے بعد میں آفرز کے باوجود مزید فلموں کے معاہدے کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہی ہوں ۔

زائرہ وسیم نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ عامر خان کی موجودگی میں اداکاروں بالخصوص نئی فنکاروں کے کرداروں کی حیثیت واجبی اور غیر اہم سی ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنگل اور سیکریٹ سپر سٹار جتنی عامر خان جیسے بڑے فنکار کی فلم ہے اتنا ہی یہ فلمیں میری بھی ہیں مجھے انہی فلموں سے شناخت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
khawaja saad rafique
پاکستان3 منٹ ago

سعد رفیق کی راہداری ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع

superem court
پاکستان3 منٹ ago

اٹھارویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

PIA
پاکستان14 منٹ ago

فضاؤں میں بھی تبدیلی ‘ پروازوں میں موسیقی ختم

mazher abbas raan
پاکستان15 منٹ ago

رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے

shah mehmood
پاکستان17 منٹ ago

چیف جسٹس نے بلاول بھٹوکا نام نکالنے کا حکم نہیں دیا

ahkter mangel
پاکستان22 منٹ ago

اختر مینگل بھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے

pak cricket
کھیل23 منٹ ago

قومی کرکٹ ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی

Farmers negotiate negotiations
پاکستان24 منٹ ago

دھرنا کامیاب، آلوایکسپورٹ کی منظوری مل گئی

youtube
ٹیکنا لوجی27 منٹ ago

یوٹیوب پرتکلیف دہ مواد پرپابندی کا اعلان

murad ali shah
پاکستان35 منٹ ago

پانی ہی نہیں توڈیمزکہاں سے بھریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

opration
پاکستان39 منٹ ago

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

IMF building
پاکستان42 منٹ ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کا طریقہ اختیار کر لیا

bilawal house
پاکستان42 منٹ ago

بلاول ہاؤس کے نوکر بھی ارب پتی ، سنسنی خیز انکشاف

imran khan
پاکستان43 منٹ ago

عمران خان کی نااہلی؛ جلد سماعت کی استدعا منظور

fwad ch
پاکستان1 گھنٹہ ago

فواد چودھری نے ق لیگ سے معذرت کرلی

imran khan and muhammad bin salman
پاکستان22 گھنٹے ago

سعودی مداخلت پر سی پیک میں تبدیلیوں کا فیصلہ

nich peryanca
شوبز23 گھنٹے ago

پریانکا نے امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خرید لیا

army chief and shahbaz sharif
پاکستان22 گھنٹے ago

اسٹیبلشمنٹ، شہباز شریف رابطے، ن لیگ فوجی عدالتوں پر رضا مند

meera
شوبز19 گھنٹے ago

میرا نے انگلش کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیدیا

jahangir tareen
پاکستان20 گھنٹے ago

جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی پر نظرثانی کیس کا فیصلہ جاری

rana sana ulah
پاکستان19 گھنٹے ago

تحریک عدم اعتماد :رانا ثناءاللہ نے بڑا اعلان کردیا

fwad ch
پاکستان19 گھنٹے ago

سیاسی ہلچل، فواد چوہدری کا ایم کیو ایم سے رابطہ

khawaja salman rafique
پاکستان23 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی کی تاریخ تبدیل، پروڈکشن آرڈر جاری

qamar zaman kaira
پاکستان20 گھنٹے ago

وفاقی حکومت بچانا ممکن نہیں رہے گا؛ کائرہ

hassan nisar
پاکستان20 گھنٹے ago

حسن نثار نے سندھ حکومت گرانے کی مخالفت کردی

ghulam serwar khan
پاکستان23 گھنٹے ago

نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، درخواست دائر

whattsapps
ٹیکنا لوجی19 گھنٹے ago

واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

yellow jekits
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

پیلی جیکٹس مظاہروں پرقابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار

katarpur border
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

حکومت پاسپورٹ کی شرط ختم کرے،بھارتی وزیراعلیٰ

پاکستان6 گھنٹے ago

گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی

ek ladki ko dekha
شوبز20 گھنٹے ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو20 گھنٹے ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

anopam kher
شوبز1 دن ago

پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

x man dark
ویڈیو2 دن ago

’ایکس مین۔ ڈارک فیونکس‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

miss bala
ویڈیو4 دن ago

تھرلرفلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

dabang 3
ویڈیو4 دن ago

’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا

cheat indea1
ویڈیو6 دن ago

فلم ’چیٹ انڈیا‘ پرسنسرکی قینچی چل گئی

coffe with karan
ویڈیو7 دن ago

خواتین سے متعلق ریمارکس پربھارتی کرکٹرزکوشوکازنوٹس

captain marval pic
ویڈیو1 ہفتہ ago

سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘کانیا ٹریلر جاری

deepica ranveer3
ویڈیو1 ہفتہ ago

دپیکا نے شادی کے بعد آفیشل ویب سائٹ لاؤنچ کردی

katreena salman
ویڈیو1 ہفتہ ago

شادی کی پیشکش پر کترینہ کا گول مول جواب

annimated film
ویڈیو2 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم اسپائس اِن ڈسگائز کانیاٹریلر جاری

deepica11
ویڈیو2 ہفتے ago

دپیکا پڈوکون کے نام سے ڈش متعارف

nokia mobile
ٹیکنا لوجی2 ہفتے ago

نوکیا کے نئے سمارٹ فون 9 پیورویو کی معلومات لیک

catain marval
ویڈیو2 ہفتے ago

ہالی ووڈ فلم "کیپٹن مارول”کا نیا ٹریلر آگیا

مقبول خبریں