وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کا فیصلہ

پارٹی قیادت نے اسد قیصر کو خبردار کیا ہے کہ انھوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تو ان کی نوکری جاسکتی ہے

وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہٹانے کا فیصلہ ، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو پارٹی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے پارٹی سے پیشگی اجازت لیے بغیر ایوان کے کسی بھی گرفتار رکن کے پراڈکشن آرڈر جاری کیے تو ان کی ملازمت جا سکتی ہے۔

اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن ذرائع نے کیا ہے۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔

You might also like