زاہدہ ملک سے وینا ملک تک۔۔۔۔ دوسری قسط

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب ملک ،ثانیہ مرزااور دیگر کھلاڑیوں کی ایک کیفے میں جانے والی وڈیو وائرل ہوگئی جس پر دنیا بھر میں پاکستانی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو اس وڈیو کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ شعیب ملک اہم میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوگئے تھے۔ جب سوشل میڈیا پر لوگ ان دونوں سٹارز کو برا بھلا کہہ رہے تھے تو ایسے میں وینا ملک نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ پر جواب دیا اوراس کے بعد دونوں میں تکرار شروع ہوگئی جس کے بارے میں زیادہ لوگوں کا خیال تھا کہ وینا ملک کو اس معاملے میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن شاید لوگ یہ نہیں جانتے کہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا وینا ملک کا پرانا اور محبوب مشغلہ ہے۔ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے بعد وینا ملک نے کبھی اپنی کسی سینئر اداکارہ کی عزت نہیں کی بلکہ اس کا ریما سمیت ہر کسی سے اختلاف تھا جس کے باعث وہ آئے روز اخبارات میں اپنی مخالف اداکاراﺅں کے بارے میں نہ صرف بیانات جاری کرتی بلکہ ان کے خلاف خبریں بھی شائع کراتی تھی۔ایک بار وینا ملک نے اپنے سیکرٹری مختاراحمد سے صرف اس بار پر زبردست جھگڑا کیا کہ اس کے کمرے میں اداکارہ میرا کی تصویریں کیوں لگی ہوئی ہیں۔ مختار احمدکا یہ فلیٹ برکت مارکیٹ میں تھا اور ان دنوں وینا بھی وہیں قیام پزیرتھی۔ آخرکارویناملک کے دباﺅ پر مختار کو میرا کی تصاویر اتارنا پڑیں۔
جیسا کہ پہلے بھی بتا یا گیا ہے کہ وینا ملک ایک عاشق مزاج اور دل پھینک قسم کی لڑکی تھی اس لئے اسے جو بھی پسند آجاتا اسے حاصل کرنے کی کوشش ضرور کرتی ،جہاں ایک طرف اس کے عاشقوں کی لمبی لائن تھی تو دوسری طرف وہ بھی کئی مشہور لوگوں پر’عاشق‘ تھی۔ویناملک جس پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور اداکار کے ساتھ کام کرتی ان کے ساتھ’پریم کہانی‘ شروع ہوجاتی اور اس زمانے کے اخبارات ایسی خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔ڈائریکٹر محمد عثمان اور ذوالفقارعلی کی ڈرامہ سیریل’دامن‘ کی ریکارڈنگ کے دوران ویناملک بیک وقت دو اداکاروں کو بے وقوف بنارہی تھی۔اسی طرح جب جمشید جان محمد نے وینا کو اپنی فلم’ایشیاءکے ٹائیگر‘میں کاسٹ کیا تو وینا ملک ڈائریکٹر کے بہت قریب ہوتی گئی۔اپنی دل پھینک طبیعت کی وجہ سے وینا ملک کی نظر جس خوبصورت ،مشہور اور امیر شخص پر پڑتی وہ فوری طور پر اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی۔جب ایک نجی محفل میں وینا ملک کی ملاقات ٹینس سٹار اعصام الحق سے ہوئی تو اس کی محبت میں بھی گرفتار ہوگئی جس کے بعد وہ کافی عرصہ اس کے پیچے پیچھے پھرتی رہی۔

کرکٹر عمران ملک کو بھی وینا ملک نے اپنے حسن کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی جو ان کی نظر کرم کے بعد اکثر ان کے گھر کے چکر لگایا کرتے تھے۔جب شہزاد رفیق نے فلم’محبتاں سچیاں‘ بنائی تو اسی دوران اداکارعدنان خان سے ان کا عشق پروان چڑھا۔ دونوں کی ملاقاتیں سرعام ہوتی تھیں اور اکثر فورٹریس سٹیڈیم کے قریب شام کو اکٹھے واک کرتے تھے جہاں قریبی ہاﺅسنگ کالونی میں وینا ملک نے گھر لیا تھا۔ اس کے علاوہ ویناملک اکثر عدنان ملک کو لینے کے لئے ان کے گھر گلشن راوی بھی جایا کرتی تھی۔فلم’کیوں تم سے اتنا پیارہے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ ببرک شاہ کے بہت قریب تھیں جس کا علم ڈائریکٹر عجب گل کو بھی جس کی وجہ سے انہوں نے وینا ملک اور ببرک شاہ پر شوٹنگ کے دوران الگ ملنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
وینا ملک نے پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی’ محبت‘ کی کئی داستانیں رقم کیں۔ بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا نے جب لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تو ان کے یہ الفاظ ریکارڈ پر موجود ہیں کہ’وینا ملک نے بھارت میں’محبت‘ پرشاد کی طرح تقسیم کرتی رہی اور اتنی’فیاض‘ لڑکی میں نے زندگی میں نہیں دیکھی‘۔

  

You might also like