پاکستان کواسرائیل قراردیدیا؛سلیم صافی کا انکشاف

اس میں کوئی شک نہیں کہ چین نے اسٹرٹیجک اورمعاشی طور پرہرحوالے سے پاکستان کوعملاً اپنا اسرائیل سمجھنا شروع کیا

معروف صحافی اور تجزیہ نگارسلیم صافی نے اپنے کالم میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو چین کا اسرائیل سمجھا جانے لگا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ چین نے اسٹرٹیجک اورمعاشی طور پرہرحوالے سے پاکستان کوعملاً اپنا اسرائیل سمجھنا شروع کیا اور سفارتی یا معاشی سطح پر جہاں بھی ضرورت پڑی،اس نے پاکستان کو مدد فراہم کی۔ اسی طرح روس بھی دھیرے دھیرے پاکستان کے قریب آنے لگا۔

سلیم صافی نے مذید لکھا کہ افغانستان کے معاملے پراگر پاکستان امریکہ کو اپنے بیانیے کی طرف لے آیا ہے تواس میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ چین اور روس کا بھی کردار رہا۔  گزشتہ کچھ عرصہ میں امریکہ کے اندر دو طرح کی تبدیلیاں آئیں۔ ایک تو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کی تبدیلی ہے جو ہر معاملے کو صرف اور صرف معاشی اور تجارتی زاویے سے دیکھتے ہیں جبکہ دوسری تبدیلی یہ آئی ہےکہ امریکہ کے لئے اب القاعدہ اور طالبان نہیں بلکہ چین پہلی ترجیح بن گیا ہے۔

چین کے مقابلے کے لئے جہاں وہ دیگر اقدامات کر رہا ہے وہاں اس کی ضرورت ہے کہ بھارت کو اس کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے پاکستانی سائیڈ سے مطمئن کردیا جائے اور دوسری طرف پاکستان کو بہلا پھسلا کر چین اور روس کی طرف مزید قریب جانے سے باز رکھا جائے چنانچہ ایک طرف افغانستان میں پاکستان کی ضرورت ہے تو دوسری طرف خطے سے متعلق امریکہ کے ذہن میں یہ نقشہ ہے، اسی لئے وہ وقتی طورپرپاکستان پر مہربان ہوا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept