وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی نماز جنازہ پڑھا دی‘ نیا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کی گفتگو اور بیانات سے قطعی طور پر اندازہ نہیں ہوتا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کی نماز جنازہ بالکل اسی طرح پڑھا دی جس طرح قصور کی معصوم ”زنیب“ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی تھی۔

پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کی گفتگو اور بیانات سے قطعی طور پر اندازہ نہیں ہوتا کہ انہیں بھوک، پیاس کے مارے کشمیریوں کے دکھوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فرض تھا کہ وہ فوری طور پر اپنی سفارتی کوششوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک سے رابطے کرتے اور انہیں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کرتے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept