مریم نواز کا تحریری جواب، نیب اور حکومت نے سر جوڑ لیے

مجھے گرفتار کرنے کی وجوہات وہ نہیں ہیں جو نیب نے بتائی ہیں۔میرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد اہم پیشرفت‘ مریم نواز نے تحریری جواب کے بعد نیب اور حکومت نے سر جوڑ لیے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے تحریری جواب میں حکومت اور نیب پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کی وجوہات وہ نہیں ہیں جو نیب نے بتائی ہیں۔میرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے جرائم بہت زیادہ ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ جو کمزور دل کے مالک ہیں وہ میرے جرم کو بیان نہیں کر سکتے، ان کا کام میں آسان کر دیتی ہوں۔ میں کسی کے ظلم کا نشانہ نہیں بنتی نہ ہی میں جھکتی ہوں، نہ ہی میں ہراساں ہوتی ہوں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مجھے ہراساں کرنا اور قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ جو لوگ منتخب ہو چکے ہیں یا منتخب کیے گئے میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گی، میں اپنے بے گناہ باپ کے ساتھ کھڑی ہوں اور میں اپنے والد کی جمہوریت کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جرم ہے تو میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں مجرم ہوں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept