عمران کی اہلیہ کے وظیفوں کے بعد مٹی کے ”مٹکا“کے چرچے

خاتون اوّل وفاقی کابینہ سے مختلف شخصیات کو نکالنے یا کابینہ کا حصہ بنانے کے لئے پہلے وظیفے کیا کرتی تھیں

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری مانیکا کے وظیفوں کے بعد اب مٹی کے ”مٹکا“ کے چرچے عام ہونے لگے ہیں۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ خاتون اوّل وفاقی کابینہ سے مختلف شخصیات کو نکالنے یا کابینہ کا حصہ بنانے کے لئے پہلے وظیفے کیا کرتی تھیں اور وزیراعظم کوآگاہ کرتی تھیں کہ کون سا وزیر ان کے لئے فائدہ مند ہے اورکون نقصان دہ جس پر وہ کابینہ میں ردو بدل کرتے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ اب وظیفوں کی بجائے وزراء کو نکالنے، برقرار رکھنے یا شمولیت کے لئے مٹی کے ”مٹکوں“ کا استعمال کرتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept