حریت قیادت پاکستان سے الحاق کی خواہش مند؟

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خود مختارحثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک لیجانے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا

مقبوضہ وادی کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کی جدوجہد کرنے والی حریت قیادت کیا واقعی اپنی تحریک میں کامیابی کے بعد پاکستان سے الحاق کی خواہش مند ہے؟ اس سوال کا جواب آنے والاوقت ہی دے گالیکن یہ حقیقت اب پوری دنیا پرآشکار ہو چکی ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خود مختارحثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک لیجانے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ حریت قیادت بھی یہ بات تسلیم کرچکی ہے کہ پاکستان نے نہتے اورمظلوم کشمیریوں کا مقدمہ انتہائی احسن اندازمیں لڑا اوراس میں کامیابی بھی حاصل کی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس کے بعد اپنے اعلامیہ میں کشمیر کومتنازعہ علاقہ تسلیم کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا فیصلہ دیا جوپاکستان اورکشمیریوں کی بڑی فتح ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ہرلمحہ بدل رہی ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہورہے ہیں. وادی میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہرچوک اورہرراستے پربندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اوراس نے کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کوالرٹ کردیا ہے۔

معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا  سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں،مقبوضہ وادی میں خوف وہراس کے سائے منڈلا رہے ہیں حریت قیادت کے بیشتر رہنما جیلوں میں قید ہیں اور تنہائی میں ناکردہ جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ اس نازک صورت حال میں ناصرف حکومت پاکستان کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرناہے بلکہ پوری امت مسلمہ پر بھی یہ بھاری فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے اپنا اپنا کردار بے حد ذمہ داری سے انجام دے کیونکہ مقبوضہ کشمیر اگراب آزاد نا ہوا تو پھر ایسا موقع ہاتھ نہیں آئے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept