مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ 25 اگست کو ہوگا، امریکی دعویٰ

ٹرمپ اور مودی ملاقات کے بعد سفارتی تعلقات اور پاکستان سے تجارت بھی بحال کر دے گا اور مذاکرات بھی شروع ہو جائیں گے

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ 25 اگست ہو جائے گا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر امودی کے درمیان ہفتہ 24 اگست کو ملاقات ہو گی‘ بھارت اس ملاقات کے بعد سفارتی تعلقات اور پاکستان سے تجارت بھی بحال کر دے گا اور مذاکرات بھی شروع ہو جائیں گے لیکن پاکستان کو مذاکرات سے پہلے ایف اے ٹی ایف کی ساری شرائط پوری کرنا ہوں گی اور شرائط میں شامل کسی ایک نقطے کی خلاف ورزی سے یہ سارا عمل ضائع ہو جائے گا‘ یہ مذاکرات اب ڈونلڈ ٹرمپ کرائیں گے اور یہ گارنٹر بھی بنیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بحال ہو جائیں گے اور فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept