پاک بھارت کشیدگی کیسے ختم ہوگی، امریکہ نے بتا دیا

امریکہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں چین تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

امریکی اور پاکستانی فوج کے درمیان تعلقات ہمارے رشتے کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں چین تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی فوج کے درمیان تعلقات ہمارے رشتے کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ اگر چین اس میں کوئی تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے وہ یقینی طور پر کرسکتے ہیں کیوں کہ وہاں ان کے مفادات ہیں۔

رینڈل شرائیور جو پینٹاگون میں ایشیا پیسفک خطے کے معاملات دیکھتے ہیں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے میں امریکا اور چین کا اثر و رسوخ میں مقابلہ ہے۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں چینی بہت سے طریقوں سے امریکا کے ساتھ مقابلے میں ہے اور کئی طرح سے اثر انداز ہوسکتے ہیں زیادہ تر انڈو پیسفک بحری معاملات میں، چین نے بھی ہمارے ساتھ مسابقتی پوزیشن کا انتخاب کیا ہے۔امریکی عہدیدار نے اس بات کی وضاحت کہ امریکا جنوبی ایشیا میں کشیدگی کس طرح کم کرنا چاہتا ہے، کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کسی بھی طرح کا اختلاف، سیاسی اختلاف مذاکرات کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے اور ہم تمام فریقین کو یہ پیغام بھیجتے رہیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت جن کے درمیان کشمیر کے معاملے پر 3 جنگیں ہوچکی ہیں وہ اسی مسئلے پر ایک اور جنگ کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ صورتحال پر امن رہے اور تمام معاملات سفارتی کوششوں سے حل کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری خواہش اور توقع ہے کہ معاملات پر امن ہوجائیں۔امریکی معاون سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں موجود سینئر قیادت جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کی سربراہی کررہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یقینی طور پر وہاں کے عوام کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept