صحت
موڈ کو خوشگوار بنانے والی غذائیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا نہ صرف ہمیں جسمانی فوائد پہنچاتی ہے بلکہ یہ ہمارے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے جسم سے منفی خیالات و جذبات کو کم کر کے مثبت تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 5 غذائیں ایسی ہیں جو اگر دن کے آغاز میں کھائی جائیں تو یہ دن بھر ہمارے موڈ کو خوشگوار رکھتی ہیں اور ہم سخت اور مشکل حالات میں بھی منفی جذبات و خیالات سے دور رہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ غذائیں کون سی ہیں۔
چاکلیٹ
ماہرین کے مطابق کئی بار تحقیق میں یہ بات ثابت کی جاچکی ہے کہ چاکلیٹ کھانا انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ یہ دماغی کارکردگی قوت مدافعت، خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ، وزن میں کمی اور امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔
انڈے
انڈوں میں موجود وٹامن ڈی ڈپریشن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ قوت مدافعت میں اضافہ جبکہ مختلف موسمی بیماریوں جیسے کھانسی، نزلہ اور سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
بیریز
مختلف اقسام کی بیریز جیسے اسٹرابیری، رس بھری، بلو بیری اور بلیک بیری ذائقہ میں کھٹی اور میٹھی ہوتی ہیں اور ان میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس مجود ہوتے ہیں۔ یہ عنصر ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی کے لیے نہایت مددگار ہے۔
اخروٹ
غذائیت بخش چکنائی سے بھرپور اخروٹ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو معمول کے مطابق رکھتا ہے۔ یہ جسم کو ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کو تناؤ میں مبتلا کرنے والے ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے۔
کیلا
کیلا ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ دن کے آغاز میں اس کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چاق و چوبند کھتا ہے۔ یہی نہیں یہ آپ کے ڈپریشن اور دماغی تناؤ میں کمی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

صحت
کھو جانے والی یادداشت کی بحالی ممکن
سائنس دان ایسا مالیکیول ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ڈپریشن اور زیادہ عمر کے باعث یاداشت کھو دینے والے مریضوں کی میموری واپس لے آتا ہے۔
سائنسی جریدے مالیکیولر نیورو سائیکیٹری میں شائع ہونے والے مقالے میں مرکز برائے نشے کے عادی اور ذہنی صحت کینیڈا کے سائنس دانوں نے ایک نیا دفع مرض مالیکیول ایجاد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ تھراپٹک مالیکیول نہ صرف مرض کی علامات کو نمایاں طور پر ختم کرتا ہے بلکہ دماغ کی اندرونی تہہ میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریسرچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن یا عمر زیادہ ہوجانے کے باعث یاداشت کھوجانے کی صورت میں یادادشت کی بحالی کے لیے کوئی کارگر دوا موجود نہیں تھی۔ تاہم حالیہ ریسرچ نے یاداشت کھوجانے کے علاج میں ٹھوس امید دلائی ہے۔ گابا نیورو ٹرانسمیٹرز نظام کے دماغ کے خلیات میں توڑ پھوڑ یاداشت کھوجانے کے ذمہ دار ہیں۔
نیا مالیکیول نہ صرف گابا نیورو ٹرانسمیٹر کے ریسیپٹر تک جا کر دماغ کے اُن خلیات کی توڑ پھوڑ کو روکتا ہے بلکہ دماغ کے خلیوں کی تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرتا ہے جس سے یاداشت کی بحالی ممکن ہوجاتی ہے۔ خلیوں کی تعمیر نو سے میموری واپس آنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چند ضروری اقدامات کے بعد یہ مالیکیول دوا کی صورت میں 2022 یا 2023 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور دماغی امراض میں ایک انقلابی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
صحت
بچے ہوئے چاول کھانے سے گریزکریں ورنہ ۔۔۔
اکثر اوقات ہمارے گھروں میں استعمال کے بعد بچے ہوئے کھانے کو فریج میں محفوظ کر دیا جاتا ہے اور اگلے دن استعمال کیا جاتا ہے ، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے ہوئے چاول کھانا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے ہوئے چاول فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔ چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا خطرناک نہیں، بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ پکانے کے بعد چاولوں کو کیسے محفوظ کیا گیا۔ پکنے کے بعد چاول جتنا زیادہ معمول کے درجہ حرارت پر رہیں گے اتنا ہی زیادہ ان میں صحت کیلئے خطرناک ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔
ماہرین کے مطابق کچے چاولوں میں فوڈ پوائزننگ پیدا کرنے والے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں اور قوی امکان ہوتا ہے کہ پکنے کے بعد بھی یہ کسی حد تک موجود رہیں۔
صحت
زندگی کیلئے کن چیزوں کا استعمال فائدہ مند
صحت مند زندگی کے لئے کیلشئم کا استعمال ضروری ہے، ڈاکٹروں نے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم باتیں بتادیں
کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتادیں ، غذائیت سے بھرپور بادام جس میں موجود فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے انسانی جسم کو حاصل ہوتا ہے کیلشیئم جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
انجیرکا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے،اس میں شامل کیلشیم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی، کینو میں میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیم حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے۔
تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
- PSL422 گھنٹے ago
لاہور قلندر نے پہلی فتح حاصل کر لی
- PSL411 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 158 رنزکا ہدف
- پاکستان11 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد عمران خان حکومت کے اقدامات سے ناخوش
- PSL414 گھنٹے ago
فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز
- شوبز15 گھنٹے ago
شاہ رخ خان کس غیرملکی اداکارکی محبت میں گرفتار
- PSL414 گھنٹے ago
آج یونائیٹڈ کا مقابلہ گلیڈی ایٹرزاورزلمی، قلندرزسے ٹکرائیں گے
- پاکستان11 گھنٹے ago
شہبازشریف کا وزیراعظم بننے سے صاف انکار
- پاکستان10 گھنٹے ago
نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- پاکستان15 گھنٹے ago
بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا
- کھیل14 گھنٹے ago
بھارتی کلب نے عمران خان کے خلاف وہ کام کردیا کہ ہرپاکستانی
- شوبز14 گھنٹے ago
سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ
- کھیل13 گھنٹے ago
جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا