کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ، کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے وائرس کی تصدیق کر دی۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہو رہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔

You might also like