Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

ناریل کا تیل کس حد تک فائدہ مند

anees akhtar

Published

on

coconut

ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی ملائمت بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟

جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔

اس تیل کے متعدد فوائد ہیں اور طبی سائنس بھی اس کی تصدیق کرتی ہے اور اسی لیے اسے ‘جادوئی تیل’ بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس کے درج ذیل فوائد آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیں گے

جسمانی وزن میں کمی

موٹاپا ایسی چیز ہے جس سے بچنا دنیا کا لگ بھگ ہر بالغ فرد چاہتا ہے مگر اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس اضافی وزن سے نجات کیسی پائی جائے۔ ناریل کا تیل ایسے اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اضافی جسمانی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ اسے اپنی غذا کا حصہ بنانا جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

نظام ہاضمہ جتنا اچھا ہوگا آپ کی صحت بھی اتنی ہی اچھی ہوگی۔ ناریل کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایسے جراثیموں سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے جو کہ بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ تیل غذائی نالی میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور دیگر غذائی اجزا کو بھی آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد دے

ذیابیطس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ناریل کے تیل کی مدد سے اس کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے۔ ناریل کے تیل میں موجود اجزا گلوکوز کی برداشت کو بہر بناسکتا ہے اور جسمانی چربی کے اجتماع کو کم کرتا ہے۔ یہ تیل بلڈ شوگر لیول کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے جس سے بھی اس مرض کے اثرات کم ہوتے ہیں۔

خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرے

ناریل کا تیل سچورٹیڈ فیٹ پر مشتمل ہوتا ہےجو کہ جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں جو نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹانے میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بنائے

کمزور جسمانی مدافعتی نظام متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ ناریل کے تیل میں موجود لورک ایسڈ جسم میں جاکر مونولورین نامی جز میں بدل جاتا ہے جو کہ مختلف نقصان دہ وائرسز سے لڑتا ہے۔

گردوں کی صحت بہتر بنائے

گردوں کے امراض کسی کی بھی زندگی جہنم بناسکتے ہیں، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز گردوں کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے، ناریل کے تیل میں موجود سچورٹیڈ فیٹس جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے استعمال کی صلاحیت بہتر بناتے ہیں، جس سے گردوں کے انفیکشن سے بچنا آسان ہوتا ہے۔

جگمگاتے دانت

دانتوں پر برش کرنے سے پہلے ناریل کے تیل کی کچھ مقدار کو دانتوں پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں پر برش کرلیں۔ ہفتے میں 2 سے تین بار یہ عمل دہرائیں جو کچھ ہفتوں میں پیلاہٹ کے شکار دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

پیر کا ناخن گوشت میں دھنس جانے سے نجات دلائے

کچھ مقدار میں ناریل کا تیل لیں اور زخم اور ارگرد کے حصے میں لگائیں، اس عمل کو دن میں 2 بار دہرائیں۔ ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز فنگل کش اور ورم کش ہوتے ہیں جو کہ گوشت میں دھنس جانے والے ناخن کو باہر نکالنے کے ساتھ درد سے ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرے

ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پی لیں یا اپنے کھانوں میں شامل کریں ، اس کے علاوہ آپ خشک ناریل بھی کھا کر پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کا عمل تیز کرسکتے ہیں۔ دن میں ایک بار اس تیل یا ناریل کا استعمال کرنا حالت میں جلد بہتری لاتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

یہ تیل ہڈیوں کی لچک بڑھاتا ہے اور ہڈیوں کے ارگرد موجود جڑے مسلز اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

بالوں کی سفیدی سے بچائے

یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں؟

صحت

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا فائدہ مند

anees akhtar

Published

on

kishmish

کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔

یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر اکثر افراد اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرتے ہیں تو کیا یہ واقعی کسی قسم کا فائدہ پہنچاتا ہے؟ اکثر افراد اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں جانیے طبی ماہرین کیا کہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق رات کو پانی میں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔

اس کے فوائد درج ذیل ہیں مگر اس سے پہلے جان لیں کہ کیا ذیابیطس کے مریض کشمش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟

اس کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ جان لیں کہ کسی بھی چیز میں موجود مٹھاس ذیابیطس کے لیے اتنی اہم نہیں ہوتی جتنی اس میں موجود گلیکسمیک انڈیکس (جی آئی)۔

جی آئی ایک پیمانہ ہے کہ جو بتاتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا کتنا حصہ کھانے کے بعد اس میں موجود مٹھاس (گلوکوز) مخصوص وقت میں خون میں جذب ہوسکتی ہے اور یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی غذا ایسی ہونی چاہئے جو اس لیول کو کنٹرول میں رکھ سکے۔ تو ایسے مریضوں کے لیے 15 گرام کاربوہائیڈریٹ کسی پھل کے ذریعے جسم کا حصہ بننا نقصان دہ نہیں، آسان الفاظ میں ذیابیطس کے شکار افراد کشمش کھاسکتے ہیں مگر محدود مقدار میں یا اعتدال میں رہ کر۔

کتنی مقدار کھائی جاسکتی ہے؟

2 کھانے کے چمچ کشمش میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے توایک یا آدھا چمچ کھانے سے بلڈشوگر لیول پر کچھ زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر کھانے سے پہلے اگر ڈاکٹر سے بھی مشورہ کرلیں تو بہتر ہے۔

اب فوائد کے بارے میں جان لیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرے

پانی میں بھگو کر کشمش کو استعمال کرنے سے جسم میں جذب ہونے والے غذائی اجزا کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں۔ اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں نمکیات کو متوازن کرتا ہے، جس سے بلڈ پریشر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

کشمش فائبر سے بھرپور میوہ ہے اور یہ پانی میں بھگو کر کھانے پر جلاب کی طرح کام کرتا ہے، جس سے قبض سے نجات ملتی ہے اور نظام ہاضمہ درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

کشمش قدرتی شکر سے بھرپور ہوتی ہے اور چینی کی طلب کی روک تھام کرتی ہے، مگر اعتدال میں رہ کر کھانا ہی بہتر ہوتا ہے جس سے بلڈشوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ کھانے کی اشتہا کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

کشمش میں ہڈیوں کے لیے ضروری جز Boron موجود ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود کیلشیئم بھی ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتے ہیں، پانی میں بھگو کر کشمش کو کھانے سے یہ اجزا زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں جذب ہوتے ہیں، جس سے ہڈیوں کی کثافت میں بہتری آتی ہے۔

سانس کی بو دور کرے

کشمش کی جراثیم کش خصوصیات منہ کی صفائی میں مدد دیتی ہیں اور سانس کی بو کا مسئلہ دور کرتی ہیں۔

خون کی کمی دور کرے

خون کے سرخ خلیات بننے کے عمل کے لیے آئرن بہت ضروری ہوتا ہے، کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جس کو پانی میں بھگو کر کھانے سے جسم میں خون کی سپلائی بڑھتی ہے اور انیمیا کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

Continue Reading

صحت

آدھا گھنٹہ چہل قدمی، بلڈپریشر سے نجات

Published

on

ماہرین کہتے آئے ہیں کہ کوئی دوا اور غذا ورزش کی متبادل ثابت نہیں ہوسکتی تاہم ورزش دوا کا متبادل ضرور ثابت ہوسکتی ہے۔ اب ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ کی تیزواک سے بلڈ پریشر کو عین اسی طرح قابو میں رکھا جاسکتا ہے جس طرح وہ دوا سے معمول پر رہتا ہے۔

نیوسائنٹسٹ نامی جریدے میں شائع ایک خبر کے مطابق روزانہ صبح نصف گھنٹے کی واک پورا دن بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ماہرین نے 55 سے 80 سال کےد رمیان کے 32 مرد اور 35 خواتین کو شامل کیا ۔ ہر فرد کو کم سے کم چھ روز تک تین مختلف منصوبوں پر عمل کروایا گیا ۔

پہلے منصوبے میں شرکا کو روزانہ 8 گھنٹے تک بٹھایا گیا۔ دوسرے پروگرام میں شرکا کو پہلے ایک گھنٹے تک بٹھایا گیا اور اس کے بعد ٹریڈ مِل پر 30 منٹ واک کرائی گئی اور اس کے بعد مزید ساڑھے چھ گھنٹے تک بٹھایا گیا ۔ آخر میں شرکا کو ٹریڈ مل مشین پر 30 منٹ تک کی واک کروائی گئی اور ساڑھے چھ گھنٹے تک ایسے بٹھایا گیا اور ہر 30 منٹ بعد انہیں تین تین منٹ کے لیے ہلکی شدت کی چہل قدمی کروائی گئی ۔ تمام شرکا کو ایک سا کھانا دیا گیا اور پورے دن ان کا مطالعہ کیا گیا۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ جن افراد نے ورزش کی ان میں بلڈ پریشر معمول پر رہا اور ا کے سسٹولک بلڈ پریشر میں نمایاں بہتری ہوئی یعنی دل دھڑکتے ہوئے خون کی رگوں میں پریشر بہتر نوٹ کیا گیا اور دل کے امراض میں بھی یہی چیز نوٹ کی جاتی ہے۔ تین منٹ کی واک کے فائدے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ نمایاں تھے

Continue Reading

صحت

نہار منہ نیم گرم پانی پینا مختلف بیماریوں سے نجات کا سبب

Rashid Saeed

Published

on

hot water early in the morning

صبح اٹھ کر سب سے پہلے نہارمنہ نیم گرم پانی پینا صحت کیلئے نہایت مفید بھی ہے اور اس طرز عمل سے خطرناک بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

صبح سویرے اٹھ کر نیم گرم پانی پینا ایک پرانی روایت ہے، سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خالی پیٹ یا نہار منہ گرم پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس عمل کو روز مرہ کی زندگی میں عادت بنا لینا، متعدد خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ شدید سر درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہو جانا، چربی، کولیسٹرول، بڑھتا ہوا وزن، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، معدے کا ترش ہو جانا، بھوک میں کمی اور اکثر بیماریاں جو آنکھ، کان اور گلے سے مربوط ہیں، گرم پانی سے ان کا علاج ممکن ہے۔

Continue Reading
Advertisement
asif ghafoor
پاکستان3 گھنٹے ago

ترجمان پاک فوج کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

water
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

بھارت نے پاکستان کے خلاف انتہائی قدم اُٹھالیا تشویشناک خبر

toss
PSL43 گھنٹے ago

کراچی کنگزکیخلاف پشاورزلمی کی بیٹنگ جاری

logos
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم نےایسا حکم جاری کردیا جس پرآپ حیرت زدہ

katreena kaif
شوبز4 گھنٹے ago

کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہشمند

asif ali zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

زرداری کو اشارہ مل گیا،مگر کہاں سے ، اہم رپورٹ آ گئی

musharif with modi
پاکستان4 گھنٹے ago

مشرف کے منہ میں مودی کی زبان ، پاکستان اور بھارت میں کھلبلی

punjab assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

سپیکر سندھ اسمبلی ‘پنجاب اسمبلی میں بھی ہلڑ بازی

nab logo
پاکستان5 گھنٹے ago

نیب اپنی عزت بچانے کیلئے میدان میں آگیا

dolor
پاکستان5 گھنٹے ago

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا

blast kashmir
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

agha saraj durani
پاکستان5 گھنٹے ago

آغاسراج درانی کے پروڈکشن آرڈرجاری

saudi prince
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد چین کے دورے پرپہنچ گئے

malik riaz
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو بھی خوشخبری سنادی

cm punjab sardar usman buzdar
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی پالیسی تبدیل کر دی

katreena kaif
شوبز4 گھنٹے ago

کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہشمند

kareena and sarah
ویڈیو7 گھنٹے ago

کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ

shah rukh khan
شوبز1 دن ago

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل

film photograph
ویڈیو1 دن ago

نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز

lal ka botar
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

katy perry1
ویڈیو5 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو6 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز1 ہفتہ ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL41 ہفتہ ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل1 ہفتہ ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز1 ہفتہ ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز1 ہفتہ ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز1 ہفتہ ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

مقبول خبریں