امریکی طبی ماہرین کا انڈوں کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

eeg
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 13, 2019

امریکی طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انڈوں کو پکانے سے پہلے ہرگز دھونا نہیں چاہیے کیونکہ اس سے جراثیم پھلینے کا اندیشہ ہے۔

امریکی طبی ماہرین کے مطابق تمام کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ انڈوں کو فروخت سے قبل ایک مخصوص عمل سے گزاریں۔ اس عمل میں انڈے کے خول کی سطح سے قدرتی سطح کو صاف کر دیا جاتا ہے۔ دھل جانے کے بعد اس پر خوردہ معدنی تیل کی پالش کر دی جاتی ہے۔ اس سے بیکٹیریا انڈے میں سرایت کرنے سے رک جاتا ہے لیکن اس معلومات کے باوجود کچھ لوگ انڈوں کو دھونا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ذہنی دباؤ سے بچنے اورخوش رہنے کا نسخہ

ماہر غذائیت کے مطابق اگر آپ پکانے سے پہلے انڈے کو دھوتے ہیں تو اس کا خول مسام دار ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا پانی کے اندر سرایت کر جاتا ہے۔ یہ بات خصوصاً اس وقت زیادہ درست ثابت ہوتی ہے جب ٹھنڈا پانی یا نل کا پانی براہ راست انڈے پر ڈالا جائے۔ اس عمل سے گزرے بغیر فارم سے براہ راست آنے والے انڈوں پر گندگی اور گرد زیادہ ہوتی ہے، وہ پھر بھی ان انڈوں کو دھونے سے منع کریں گی۔ ان کا مشورہ ہے کہ ایسے انڈے خریدنے سے ہی احتیاط برتنی چاہیے۔ اگر انڈے پھر بھی گندے لگ رہے ہوں تو پھر انھیں نیم گرم پانی سے دھو لیں لیکن ڈبوں میں بند صاف ستھرے انڈوں کو دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.