بانجھ پن خواتین میں کینسر کا کتنا خطرہ، سنسنی خیز انکشاف

infertility women
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

طبی ماہرین نے نئی تحقیقات کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ بانجھ خواتین میں کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہونے کی شرح دیگر خواتین سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے ’ہیومن ریپروڈکشن‘ میں مقالہ شائع ہوا ہے جس میں 30 لاکھ خواتین پر کیے گئے تحقیقی مطالعے میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بانجھ خواتین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات، بچے پیدا کرنے والی خواتین کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پھلوں اور سبزیوں سے اجتناب کے خطرناک نقصانات

تحقیق کے دوران ماہرین نے 30 لاکھ خواتین کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ان میں وہ خواتین جن کے بچے تھے صرف 2 فیصد کینسر میں مبتلا ہوئیں جب کہ بانجھ خواتین کی 17.8 فیصد تعداد کینسر میں مبتلا ہوگئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کینسر کی وجہ بانجھ پن تھا یا بانجھ پن کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات مرض میں مبتلا ہونے کا باعث بنیں۔ سائنس دانوں کے مطابق کینسر میں مبتلا ہونے کی وجوہات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.