انسانی صحت کیلئے سونا کتنا ضروری: حیران کن تحقیق

mobile phone use with work
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

کبھی کہا جاتا تھا کہ جو سویا وہ کھویا لیکن جدید تحقیق کے مطابق پرسکون نیند انسان کی دماغی اور جسمانی نشوونما کیلئے نہایت ضروری ہے۔

موبائل فونز ، ٹیبلٹس اور چوبیس گھنٹے ٹی وی، سکرین کے سامنے رہنے کی لت نے بچوں اور بڑوں کو نیند بھلا دی۔ دنیا کی پینتالیس فیصد آبادی، کم خوابی کا شکار ہو گئی ہے جس کے سبب انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق اور معمولات زندگی بْری طرح متاثر ہو چکے۔ طبی ماہرین کیمطابق تین سے پانچ سال تک عمر میں ، 11 سے 13 گھنٹے نیند ضروری ہے۔ پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو روزانہ گیارہ گھنٹے، 12 سے 18 سال کے ٹین ایجرز کو نو، دس گھنٹے سونا چاہیئے، جوان اور بوڑھے بھی آٹھ گھنٹے آرام کریں۔ کم خوابی دماغ اور جسم کو بیمار کرتی ہے ، ٹیکنالوجی کا استعمال اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بانجھ پن خواتین میں کینسر کا کتنا خطرہ، سنسنی خیز انکشاف

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ نیند پوری نہ کرنے والے افراد، ذہنی دباؤ اور ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ امراض قلب، شوگر اور موٹاپا بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ایک تحقیق کے مطابق کم خوابی سے تخلیقی صلاحیت میں چالیس سے پینتالیس فیصد کمی آتی ہے اور ایسے افراد زندگی کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔قدیم محاورا ہے کہ وقت پر سونا، صحت دولت اور عقلمندی کی ضمانت ہے، سبھی کو چاہیئے کہ رات کو سکون کی نیند سوئیں تا کہ ٹینشن اور بیماریوں سیمحفوظ رہیں اور دن بھر پھرتی سے کام کر سکیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.