Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

سائنس دان اندھا پن دورکرنے میں کامیاب مگرکیسے

anees akhtar

Published

on

eye treatmint

 سائنس دانوں نے بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھوں میں ایک جین داخل کر کے اندھا پن دور کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس دانوں نے ریٹینا میں خرابی کے باعث بینائی سے محروم ہوجانے والے مریضوں کے لیے ایک کامیاب علاج دریافت کیا ہے۔ قبل ازیں اس بیماری کا واحد علاج ’الیکٹرانک آنکھ‘ لگوانا تھا، جو مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی تھا اور اس میں کامیابی کا تناسب بھی بہت زیادہ اچھا نہ تھا۔

ماہرین اعصاب و چشم نے ریٹینا میں ایک ایسی جین کی موجودگی کا پتہ چلایا جسے ریٹینا سے نکال کر vitreous میں داخل کیا جائے تو بینائی واپس آنے کے امکانات خاصے روشن ہوجاتے ہیں۔ ایڈینو ایسوسی ایٹڈ وائرسس (AVV) کے انجینیئرز نے اس جین کو بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھ کی پتلی کے لینس والے حصے vitreous میں داخل کیا اور حیران کن طور پر چوہوں نے دیکھنا شروع کردیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے بینائی اس قدر بحال ہوجاتی ہے کہ انسان تحریروں کو بھی پڑھنے کے قابل ہوجاتا ہے، چوہوں پر حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونے کے بعد سائنس دان اس طبی عمل کو انسانوں کے موافق بنانے پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے جلد یہ طریقہ علاج مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی مدد سے بینائی سے محروم افراد کی آنکھوں کی روشنی بحال ہوجائے گی۔

صحت

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

anees akhtar

Published

on

ذائقے اور لذت سے بھرپور پھل اسٹرابیری سب ہی کے من کو بھاتا ہے اوریہ پھل گوجرانوالا کے نواحی علاقے سادھوکی میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔

لال لال رس بھری ذائقے میں کٹھی میٹھی بچوں اور بڑوں سب کی پسند اسٹرابری کے پودے کو سوات سے لاکر گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے پودے کی کاشت پر آنے والی لاگت عام فصل کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے پودے کو محفوظ رکھنے کے لئے زمین کی سطح پر پلاسٹک شیٹ بھی بچھائی جاتی ہے ۔

تین ماہ کی سخت محنت کے بعد موسم بہار کے خوبصورت موسم میں یہ پھل پک کر کھیتوں سے منڈیوں میں جانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔

کاشتکاروںکا کہنا ہے کہ زمین پر کاشت ہونے والے اس نرم و نازک پھل کو خواتین کی مدد سے توڑ کر پلاسٹک کی ٹوکریوں میں ڈال کر چھانٹی کے بعد پیک کر کے منڈی میں بھیج دیا جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل جلد اور امراض قلب کے لئے بہت مفید ہے۔

گزشتہ سالوں میں مقامی سطح پر اسٹرابری کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے لیکن مناسب پیکنگ نہ ہونے کے باعث بیرون ملک ڈیمانڈ کے باوجود اسٹرابری صرف مقامی منڈیوں تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

لال لال رس بھری اسڑابری نہ صرف کھانے میں خوش ذائقہ ہے بلکہ امراض قلب اور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Continue Reading

صحت

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

anees akhtar

Published

on

amrood

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

بھاپ اُڑاتی تیزگرم چائے کینسرکا سبب ، ہوشربا انکشاف

anees akhtar

Published

on

hotest tea

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بھاپ اُڑاتی گرما گرم چائے پینے کے عادی افراد غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی نے سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘ میں شائع ہونے والی اپنی تحقیقی رپورٹ میں 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے کے 2 کپ پینے والے افراد کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 65 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تحقیقی مقالوں میں تیز گرم چائے اور کینسر کے درمیان تعلق کا تذکرہ کیا جاچکا ہے تاہم پہلی بار اُس خطرناک درجہ حرارت کا تعین کیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہےجو کہ 60 سینٹی گریڈ ہے۔

یہ تحقیقی مقالہ تہران یونیورسٹی برائے طبی سائنس کی مدد سے ایران میں مکمل کیا گیا ہے جہاں امریکا میں کئی گنا زیادہ درجہ حرارت والی چائے پینے کا رجحان عام ہے۔ سائنس دانوں نے 2004 سے 2017 کے درمیان 50 ہزار ایرانیوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں 40 سے 45 سال کی عمر کے 50 ہزار افراد کو رکھا گیا تھا، مطالعے کے دوران خوراک کی نالی (ایسوفیگس) کے کینسر کے 317 نئے کیس سامنے آئے۔ ان افراد میں بار بار تیز گرم چائے پینے سے غذا کی نالی میں خراشیں پڑ جاتی ہیں اور زخم گہرا ہوتے ہوتے کینسر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ روزانہ 700 ملی لیٹر سے زیادہ اور 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے اجتناب برتیں کیوں کہ اس مقدار اور درجہ حرارت کی چائے پینے والوں میں 90 فیصد تک کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان6 منٹ ago

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

پاکستان10 منٹ ago

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

پاکستان25 منٹ ago

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹرنیشنل56 منٹ ago

اسرائیل کا غزہ پر حملہ

پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی ہار کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف آف آرمی سٹاف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

پاکستان1 گھنٹہ ago

میڈیا کو درپیش بحران کا جلدخاتمہ کریں گے

کھیل1 گھنٹہ ago

سرفرازاحمد نے جیت کا جشن کیسے منایا

انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

ٹرمپ نے اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

پاکستان2 گھنٹے ago

عدالتی فیصلوں سے پہلے فیصلہ سنانا بند کریں

پاکستان2 گھنٹے ago

احتساب کے اداروں سے اعلان لاتعلقی

پاکستان2 گھنٹے ago

یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

شوبز2 گھنٹے ago

وویک اوبرائے کی ایشوریہ سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

nawaz maryam and captain
پاکستان10 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

superem court
پاکستان10 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان13 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل10 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

amrood
صحت13 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

PMLN worker
پاکستان11 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

صحت10 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

کھیل3 گھنٹے ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

imran ismail
پاکستان10 گھنٹے ago

گورنر سندھ کا دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

پاکستان4 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

child mother
پاکستان13 گھنٹے ago

بچے سے پستول چل گیا، گولی سے ماں جاں بحق

khursheed shah
پاکستان11 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

نامعلوم شخص کی مسجد کو نظرآتش کرنے کی کوشش

مقبول خبریں