Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

پروٹین شیک جو آپ کے بچے کوسپرہیرو بنا دیں

WebDesk 2

Published

on

pine apple coconut shake

بچوں کو کھلانے کے لیے ماؤں کا ان کے پیچھے بھاگنا عام بات ہے۔ ماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو ایسی غذائیں کھلائی جائیں جو مزیدار بھی ہوں اور انہیں جسمانی توانائی بھی فراہم کرسکیں۔

تاہم ماؤں کے لیے یہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ بچوں کی پسندیدہ غذا جنک فوڈ ہوتی ہے جو غذائیت سے خالی ہوتی ہے۔ وہ عموماً غذائیت سے بھرپور اشیا جیسے دودھ، انڈے، پھل اور سبزیاں وغیرہ نہیں کھاتے۔

اسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آج ہم آپ کو ایسے مزیدار پروٹین شیکس بتا رہے ہیں جو آپ کے بچوں کو مزیدار بھی لگیں گے اور انہیں بالکل سپر ہیروز جیسی توانائی فراہم کریں گے۔

آلمنڈ بٹر اینڈ بنانا پروٹین شیک

بادام، مکھن اور کیلے کا یہ شیک آپ کے بچوں کو بے حد لذیذ لگے گا۔ بادام چکنائی، وٹامن ای، فائبر، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اسی طرح کیلا بھی غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے کا منبع ہے۔

تاہم یہ مزیدار شیک بنا کر اسے اپنے بچوں کو ہی دیں، مائیں خود اسے پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ بہت جلدی ان کا وزن بڑھا سکتا ہے۔

پائن ایپل کوکونٹ ملک اسموتھی

ناریل سے حاصل ہونے والا کوکونٹ ملک اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اسے انناس کے ساتھ ملا کر بنائی جانے والی اسموتھی آپ کے بچوں کو تمام کھیل کود چھوڑ کر اسے پینے پر مجبور کردے گی۔

چاکلیٹ پی نٹ بٹر شیک

بچے ویسے ہی چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں۔ پی نٹ بٹر کے ساتھ چاکلیٹ کا شیک آپ کے بچوں کو بے حد پسند آئے گا اور وہ اسے روز پینے کی فرمائش کریں گے۔

صحت

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

WebDesk 1

Published

on

ہمیں نئی دواؤں اور بالخصوص اینٹی بایوٹکس کی شدید ضرورت ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ سمندری گھاس اس کی بہترین امیدوار ہوسکتی ہے۔ سمندری گھاس (سی ویڈ) پر طرح طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں ایکٹینوبیکٹیریا سرِ فہرست ہیں اور ان میں کینسر، ملیریا سمیت کئی اقسام کے انفیکشن روکنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔ بیکٹیریا سمیت کئی اقسام کے خردبینی جاندار ( پروٹوزوا، مولڈ اور امیبا وغیرہ) ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ انہی کی بدولت کئی دوائیں بھی بنائی جاتی ہیں اور اب سمندری گھاس پر موجود ایکٹینوبیکٹیریا میں ایسے مرکبات ملے ہیں جو نئی دواؤں میں مدد دے سکتے ہیں۔ اگرچہ ایکٹینوبیکٹیریا خشکی پر موجود ہوتے ہیں لیکن سمندروں کی گہرائی میں موجود ایکٹینوبیکٹیریا کو اب تک بہت کم آزمایا گیا ہے۔

فرنٹیئرز آف بایوٹیکنالوجی نامی جریدے میں شائع ایک مقالے میں پرتگال کے بین الموضوعاتی مرکز برائے سمندری اور ماحولیاتی تحقیق کی ڈاکٹر ماریا ڈی فاطمہ کاروالہو کہتی ہیں کہ دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد موجود ادویہ کی نصف تعداد ایکٹینوبیکٹیریا سے بنائی گئی ہیں۔سمندری ایکٹینوبیکٹیریا سے ایک حیاتی مرکب salinosporamide A اخذ کیا گیا ہے جو کینسر کے علاج میں مفید ثابت ہوسکتا ہے اور اسی بنا پر تجربہ گاہوں میں آزمائش کے مراحل میں ہے۔ اسی طرح سمندر میں ایک بھوری الجی ہے جس کا نام L. ochroleuca ہے اس میں طبی استعمال کے کئی بیکٹیریا دیکھے گئے ہیں۔

اس بھوری الجی سے صرف چھ ہفتوں کی تحقیق میں ماہرین نے 90 اقسام کے نئے ایکٹینوبیکٹیریا ڈھونڈ نکالے ہیں۔ ان میں سے 45 ایکٹینوبیکٹیریا نے کئی بیماریوں کے جراثیم کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جن میں اسٹائفلوکوکَس اوریئس اور کینڈیڈا البیکانز شامل ہیں ۔ بعض ایکٹینوبیکٹیریا سرطان کے خلاف بھی مؤثر دیکھے گئے۔ڈاکٹر ماریا ڈی فاطمہ نے کہا کہ سات ایکٹینوبیکٹیریا دماغی اور چھاتی کے سرطان کو روکنے میں مفید دیکھے گئے ہیں۔ ماہرین اس بھوری الجی سے بہت پرامید ہیں کہ شاید اس سے شفا کے نئے باب کھل سکتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

فالسے کے حیران کُن فوائد منظرعام پرآگئے

WebDesk 2

Published

on

falsa

آگ برساتے سورج کے ساتھ موسم گرما کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزیدار پھلوں کو بھی لے کر آتا ہے۔

اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لاتعداد افراد ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ فالسے ان کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔

اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، کچھ دنوں کے لیے آنے والا یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

مگر کیا آپ کو صحت کے لیے اس کے فوائد کا علم ہے؟ جن میں سے ایک ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ بھی ہے؟

درحقیقت یہ کسی بھی سپر فوڈ سے کم نہیں جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

معدے کے لیے بہترین

فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ Medicinal پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔

دل کو مضبوط بنائے

فالسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ورم میں کمی لاتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے، چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پی لیں۔

کینسر کے خلاف مفید

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نظام تنفس کے مسائل پر قابو پائے

فالسے کا شربت پینا دمہ، نزلہ زکام اور نظام تنفس کے دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، بس فالسے کے جوس میں لیموں کا عرق یا ادرک کا اضافہ کریں اور پی لیں۔

مسلز بنانے میں مدد دے

یہ ننھا پھل مسلز بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ پوٹاشیم اور پروٹین کی موجودگی ہے جو کہ مسلز مضبوط بنانے کے ساتھ پٹھوں کے افعال کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

جسمانی توانائی بڑھائے

پروٹین کی وجہ سے فالسے کھانے کی عادت جسم کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

اس پھل میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند بنانے کے لیے ضروری جز ہے، صحت مند ہڈیاں عمر بڑھنے سے ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔

خون کی کمی دور کرے

فالسے میں موجود آئرن خون کی کمی دور کرنے میں مدد دیتا ہے، آئرن کی کمی خون کی کمی کے ساتھ مختلف طبی مسائل کا خطرہ بڑھاتی ہے جس کی ایک علامت ہر وقت تھکاوٹ طاری ہونا بھی ہے۔

ذیابیطس کے مریض دل کھول کر کھائیں

فالسے میں مٹھاس عام طور پر نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، پاکستان جرنل آف فارماسیوٹیکل سائنز کے مطابق فالسہ کم شکر والا پھل ہے، جس کا مطلب ہے کہ ذیابیطس اور خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے شکار افراد اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

جوان رکھے

اس پھل کی قدرتی رنگت یعنی جامنی رنگ درحقیقت ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی وجہ سے ہے جو اینتھوسیان سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل ایک ہارمون کولیگن (جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے)کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جلد کی جوانی کو بحال کرتا ہے۔ فالسے کا استعمال خون کو بھی صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی شفاف ہوتی ہے اور وہ جگمگانے لگتی ہے۔

Continue Reading

صحت

گرمی میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟

WebDesk 2

Published

on

egg fry

ایسا کون ہوگا جسے انڈا کھانا نہ پسند ہو؟ انڈے کو سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور خوراک مانا جاتا ہے۔

صرف ایک انڈے میں آپ کو وہ سب ملے گا جس کی ضرورت ہمارے جسم کو صحت مند رہنے کے لیے ہوتی ہے۔

انڈے کی زردی میں کیلشیم اور آئرن کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے، جبکہ سفیدی میں پروٹین شامل ہے۔

وہ افراد جن کو انڈے سے کسی قسم کی الرجی ہے ان کے علاوہ انڈا ہر کسی کے لیے سب سے بہترین خوراک مانا جاتا ہے، لیکن انڈے کے لیے بھی لوگوں کے دلوں میں چند وہم موجود ہیں۔

انڈا کھانے کے حوالے سے سب سے زیادہ سوال جو سامنے آتا ہے وہ یہ کہ کیا گرمیوں میں بھی انڈا کھانا چاہیے، یا یہ صرف سردیوں میں کھانا صحت کے لیے مثبت ہے؟

دراصل یہ ایک غلط فہمی ہے کہ گرمیوں میں انڈے کھانا صحت پر منفی اثرات چھوڑتے ہیں۔

گرم موسم کا انڈوں سے کوئی تعلق نہیں، اور گرمیوں میں انڈا کھانے سے صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، انڈوں میں طرح طرح کے وٹامنز اور منرلز موجود ہیں، جن کی ضرورت جسم کو گرمیوں میں بھی اتنی ہی پڑتی ہے جتنی کے سردیوں میں پڑتی ہے۔

یہ بات صحیح ہے کہ انڈے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے، اور زیادہ کھانے سے نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے، لیکن اگر انڈے کو صحیح مقدار میں کھایا جائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں۔

گرمیوں میں دن میں ایک انڈا کھانا یقیناً فائدہ مند ہی ثابت ہوگا۔

انڈے کے دیگر فوائد جو آپ کو حیران کردیں گے:

امراض قلب کا خطرہ کم

ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے نقصان دہ نہیں جبکہ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی اسیڈز ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے خون کی شریانوں سے جڑے مسائل جیسے امراض قلب وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

ایک امریکی تحقیق کے مطابق انڈوں کے ساتھ ناشتے میں کم کیلوری والی غذا جسمانی وزن میں دوگنا تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتی ہے۔

بینائی کو تحفظ

ایک تحقیق کے مطابق انڈے لیوٹین نامی جز سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ جز بینائی کو درست رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، جبکہ اس کی کمی آنکھوں کے ٹشوز میں تباہ کن تبدیلیاں لاتی ہے اور بینائی کو ناقابل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بانجھ پن سے بچائے

وٹامنز بی ایسے ہارمونز کو تشکیل دیتا ہے جو بانجھ پن سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی نائن یا فولک ایسڈ خون کے سرخ خلیات کو بہتر بناتا ہے جبکہ دوران حمل بچوں کی دماغی نشوونما میں رکاوٹ کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

جلد، بالوں اور جگر کے لیے بہترین

انڈوں میں موجود بائیوٹن، وٹامن بی 12 اور دیگر پروٹینز بالوں اور جلد کی مضبوطی اور لچک میں کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح انڈے کھانے کی عادت جگر سے زہریلے مواد کے اخراج کے عمل کو بہتر کرتی ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان12 گھنٹے ago

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے: سید صمصام بخاری

پاکستان12 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا، جلد ڈوبنے والی ہے:شیراعظم

پاکستان12 گھنٹے ago

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر

پاکستان12 گھنٹے ago

طوفانی ہوائیں، لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد 24 ہوگئی

انٹرنیشنل12 گھنٹے ago

سوسالہ جرمن خاتون بلدیاتی انتخابات کی امیدوار منتخب

صحت12 گھنٹے ago

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

مالی کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

پاکستان13 گھنٹے ago

لاپتہ چینی باشندے کی لاش راولپنڈی سے برآمد

پاکستان13 گھنٹے ago

بھارت سے لاتعلق نہیں ہوسکتے:شاہ محمود قریشی

fawad chaudhry
پاکستان13 گھنٹے ago

ایم این اے کے طور پر بہتر پرفارم کرسکتا ہوں ،فواد چوہدری کا بیان

پاکستان13 گھنٹے ago

ہم خوش قسمت ہیں آپ وزیراعظم منتخب ہوئے، افغان شہری

انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

جاسوسی کے الزام میں ترکی کے دو عرب شہری گرفتار

ٹیکنا لوجی13 گھنٹے ago

ویڈیو گیمز کی دنیا کا حیرت انگیز کریکٹر والا ورژن تیار

gold
پاکستان13 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں کمی

انسٹاگرام21 گھنٹے ago

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

شوبز23 گھنٹے ago

’میرا رب وارث‘ مقبولیت کی بلندیوں پر

پاکستان22 گھنٹے ago

پنجاب میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان22 گھنٹے ago

تیل نکل آیا۔۔ لیکن کس جگہ سے

ministers
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیروں کوعہدے سے ہٹانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

khursheed shah
پاکستان20 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا ایک بار پھر حکومت کی طرف جھکاؤ

انسٹاگرام22 گھنٹے ago

ارفع فریال کی پہلی’ضد‘

ahsan khan
انسٹاگرام22 گھنٹے ago

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

chaudhry gullam sarwar
پاکستان21 گھنٹے ago

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی حکومت کو کرارا جواب

انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

ایک خراب فون کی جگہ 10 نئے فونز مل گئے

asif raza
شوبز19 گھنٹے ago

آصف رضا میر کی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

شوبز15 گھنٹے ago

اداکارشان کی بالی ووڈ کنگ خان کو نصیحت

پاکستان23 گھنٹے ago

جو کام نہیں کرتا جیل میں ڈال دیں

new list of cabinent
پاکستان21 گھنٹے ago

کابینہ ڈویژن کی نئی لسٹ، اسدعمراورعامر کیانی بدستورعہدوں پر براجمان

falsa
صحت18 گھنٹے ago

فالسے کے حیران کُن فوائد منظرعام پرآگئے

ویڈیو14 گھنٹے ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو2 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو2 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی2 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو3 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو3 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز4 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز4 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو4 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو5 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو5 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو6 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

film
ویڈیو7 دن ago

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری

ویڈیو1 ہفتہ ago

ایکشن سے بھرپورفلم "اینا”کا پہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں