ترکیب سے کلیجی پکا کرکھانا فائدہ مند

عید الاضحیٰ پر کلیجی قربانی کے کے گوشت کی پہلی غذا ہوتی ہے جسے مذیدار ترکیب سے تیار کرکے کھایا جاتا ہے

عید الاضحیٰ پر کلیجی قربانی کے کے گوشت کی پہلی غذا ہوتی ہے جسے مذیدار ترکیب سے تیار کرکے کھایا جاتا ہے اسی لئے کلیجی کو پکانے کی نئی ترکیب پیش کی جارہی ہے اس ترکیب سے کلیجی پکا کر کھا نا صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

فرائی کلیجی

اجزاء:

مٹن کلیجی ایک پاؤ

کچا پپیتا تین کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ دو کھانے کے چمچ

تیل چھ کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا ہری مرچ گارنش کے لیے

ترکیب:

کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے، سرونگ ڈش میں نکال لیں، ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کتر کے ڈال دیں منفرد فرائی کلیجی تیار ہے۔

KALEJI1

باربی کیو کلیجی:

اجزا:

کلیجی

سرکہ۔۔۔۔۔۔4 سے 5 کھانے کے چمچ

تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ

ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیرھ کھانے کا چمچ

ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائےکا چمچ

کٹی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

بھنا کٹا ہوا زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

تلی ہوئی پیاز۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ

لیمو رس۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

دہی۔۔۔۔۔۔۔1 پاؤڈر

نمک۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ

ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔لمبی کٹی ہوئی

موٹی مرچیں۔۔۔۔۔۔2 سے 3

ہرا دھنیہ۔۔۔۔۔3 سے 4 لڑی

کوئلہ۔۔۔۔۔۔۔1 چھوٹا ٹکڑا

ترکیب:

سب سے پہلے کلیجی صاف کریں اور اس میں سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد اسے ابال لیں اور پھر چھلنی میں چھان کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔پھر 1 کپ تیل میں 1 درمیانی پیاز ڈال کر تلیں، اسے نکال کر ٹرے میں ڈال کے سوکھائیں اور پاؤڈر بنالیں۔

پھر پیاز والے بچے تیل میں کلیجی ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے خوب بھونیں جب کلیجی سے بساند نکل جائے تو اس میں ہلدی، گرم مصالحہ، بھنا کٹا ہوا زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک حسب ذائقہ شامل کرکے مکس کریں پھر دہی میں تلی پیاز پاؤڈر ملا کر کلیجی میں ڈال دیں اور اسے درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہوجائے۔

بعد ازاں کوئلے کا ٹکڑا جلا کر ایک روٹی کے حصے میں رکھ کر اسے کلیجی کے اندر رکھ دیں اور 5 سے 7 منٹ تک باریک آنچ پر ڈھکن ڈھک دیں۔ اسموک ہوجائے تو کلیجی کو ڈش میں نکالیں اور اس پر ادرک، دھنیا سمیت مرچیں گارنش کرکے دسترخوان پر پیش کریں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept