Connect with us

صحت

بلڈ پریشر ناپنے والا اسمارٹ فون تیار

Published

on

مشی گن: بلڈ پریشرکے مریض اپنے فشارِ خون کے اتار چڑھاؤ سے بہت فکر مند رہتے ہیں۔ ان کےلیے بار بار ڈاکٹر یا کسی کلینک جانا پڑتا ہے یا پھر گھر میں بلڈ پریشر ناپنے کےلیے برقی یا روایتی آلات ساتھ رکھتے ہیں۔ لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے بھی بلڈ پریشر کی پیمائش لی جاسکتی ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے انجینئروں نے ایک ایسا کیس (خانہ) بنایا ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کی پشت سے جڑ سکتا ہے۔ ایک سینٹی میٹر موٹے اس کیس میں کئی سینسر لگے ہیں جو انگلی اندر داخل کرنے پر بلڈ پریشر کی خبر دیتے ہیں اور انہیں اسمارٹ فون کی ایپ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کیس میں دباؤ کو ناپنے والا ایک سینسر لگا ہے جبکہ اس کے اوپر ایک اور آپٹیکل سنسر نصب کیا گیا ہے۔
استعمال کےلیے کیس یا کیس لگے فون کو دل کے مقام تک لانا پڑتا ہے۔ اس کے بعد انگشتِ شہادت کو سینسر پر رکھ کر دبانا ہوگا۔ اس کے بعد فون کی ایپ بلیو ٹوتھ کے ذریعے اس دباؤ کو ناپتی اور دباؤ کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں ڈسپلے کے ذریعے مریض کو درست دباؤ ڈالنے کی رہنمائی کرتی ہے۔ اس طرح مریض سینسر پر اپنی انگلی سے درست دباؤ ڈالتا ہے۔بلڈ پریشر ناپنے کےلیے بازو پر لگانے کی روایتی پٹی میں جتنا وقت لگتا ہے اتنے ہی وقت میں اسمارٹ فون کا یہ سینسر بلڈ پریشر معلوم کرلیتا ہے۔ شہادت کی انگلی میں خون لانے والی ایک رگ ’’ٹرانس ورس پامر آرچ‘‘ کہلاتی ہے جس سے بلڈ پریشر کا پتا لگانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی ریڈنگ فون کے اسکرین پر نمایاں ہوتی ہے جس سے آپ اپنا بلڈ پریشر معلوم کرسکتے ہیں۔تاہم ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ایجاد بازو کے ذریعے لیے جانے والے بلڈ پریشر جتنی درست نہیں اور یہ انگلی پر پہنے جانے والی پٹی کی طرح ہے جو مریضوں کو ہسپتال میں پہنائی جاتی ہے۔ اسی لیے اسمارٹ فون ایپ بار بار ریڈنگ لے کر اس میں سے درست ریڈنگ کو ظاہر کرتی ہے لیکن اس طرح جسم کا اوسط بلڈ پریشر ظاہر ہوتا ہے۔
اب مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین اس سینسر کی ریڈنگ کو بہتر اور درست تر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک جانب تو اس نظام میں شامل برقی پرزہ جات (الیکٹرونکس) بہتر کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب اس کا کیس ایک ملی میٹر تک پتلا کرنے سے بلڈ پریشر درست حد تک ناپنے میں بڑی مدد ملے گی۔

Advertisement

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading

صحت

موٹے افراد کےلئے قدرت کا انمول تحفہ

Zeeshan Ali

Published

on

bhuny kaly chany

آج کل نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کابڑھا ہوا وزن ہے، جس میں کمی کے لیے وہ دن رات محنت کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں یہ بات بھی معلوم ہونی چاہیے کہ ورزش کے ساتھ ہی صحت مند غذا لینا بھی وزن کم کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ صحت مند غذاﺅں میں ’چنا‘ سر فہرست ہے۔

چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی دو اقسام ہیں ’کالا چنا اور سفید چنا‘ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ یہ پاکستان، بھارت، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے وز ن کم کرنے کے لیے ’بھنے ہوئے چنوں‘ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلوریز کم اور فائبر اور پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہے۔ بھنے ہوئے چنوں کا استعمال نا صرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ماہرین غذائیت ڈاکٹر ’آشہوتوش گوتم‘ کا کہنا ہے کہ چھلکوں کے ساتھ چنے کھانا کثیر مقدار میں جسم کو فائبر اور پوٹین فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ دیر میں ہضم ہونی والی غذا ہے جس کے باعث کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

کم کیلوریز
بھنے ہوئے چنوں میں نہایت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں تب ہی اس کا استعمال وزن کم کےلیے خاص کیا جاتا ہے۔ بے وقت لگنے والی بھوک میں کھائی جانے والی یہ بہترین غذا ہے۔ چنوں کو بغیر پکے اور پکا کر دونوں طرح سے کھایا جاسکتا ہے جبکہ اس کی چاٹ بنا کر شام کے وقت میں کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ چنے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے کے بعد کافی دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور
چنا پروٹین سے بھرپور غذا ہے جو وزن میں کمی کے ساتھ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی کار ا?مد ثابت ہوسکتاہے۔ چنوں کی غذائیت کو بڑھانے کے لیے اس میں پنیر اور سبزیاں شامل کی جاسکتی ہیں۔

کثیر تعداد میں موجود فائبر
چنوں میں شامل کثیر مقدار میں فائبر دیر تک آنتوں میں رہتا ہے، لہٰذا انسان کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے بھنے ہوئے چنوں کا استعمال 2 ماہ تک جاری رکھا ہے ان کے وزن میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ماہرین نے مطابق ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ چنوں کو با آسانی خریدا جاسکتا ہے، ان کو کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے اور کھایا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

ڈپریشن ایک بیماری……..لیکن اس بیماری کا فائدہ سامنے آ گیا

Zeeshan Ali

Published

on

depression

ڈپریشن ہماری زندگی میں ایک عام مرض بن چکا ہے، لیکن اس کا مریض ہونے کا ایک فائدہ جان کر آپ نہایت حیران ہوجائیں گے۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو شدید ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ نہایت تخلیقی ثابت ہوتے ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں ہالی ووڈ کے کئی معروف فنکاروں کی مثال دی گئی جو زندگی میں کبھی شدید ڈپریشن کے مریض رہے، بعض نے خودکشی کی کوشش بھی کی، لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی پیشہ وارانہ زندگی کو کامیاب ترین سمجھا جاتا ہے۔

ہالی ووڈ کی لیڈی گاگا اور ڈوائن جانسن سمیت متعدد فنکاروں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار رہے، جبکہ سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کی کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ان کی ساری زندگی ڈپریشن میں گزری۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں موجود وہ جین جو ڈپریشن کا سبب بنتا ہے، وہی ہے جو انسان کو کامیاب ہونے کی طرف راغب کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ عملی زندگی میں کامیاب افراد میں سے 25 فیصد کسی نہ کسی دماغی مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن دماغی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ یہ آپ کے لیے فائدہ مند ہے، تاہم ڈپریشن کے دوران بعض علامات ایسی ہوسکتی ہیں جو کسی شخص کو اس کی عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہیں۔

ایک ماہر نفسیات کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کچھ ڈپریشن کے مریض ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس وقت کیا جب وہ بدترین ڈپریشن سے گزر رہے تھے، تاہم وہ اس دعوے کو ثابت نہیں کرسکے

Continue Reading
police crack down
پاکستان13 منٹ ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

shahid kapoor
شوبز34 منٹ ago

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کیخلاف ہوگئے

British police
انٹرنیشنل52 منٹ ago

حادثہ یا دہشتگردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کی کارروائی جاری

Shilpa
شوبز2 گھنٹے ago

11 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

man marziyan
شوبز3 گھنٹے ago

’من مرضیاں‘ ریلیز کے بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

Salman khan
شوبز3 گھنٹے ago

سوناکشی سہنا کیساتھ بگ باس جانا پسند کروں گا: سلمان خان

Prime Minister imran khan interview
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

india win
کھیل4 گھنٹے ago

پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

president wenzvaila
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

ishaq dar
پاکستان6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بورڈ کی سربراہی سے ہٹادیا

karthik pandia
کھیل6 گھنٹے ago

انجری کا شکار پانڈیا کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان9 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

faisal javed
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

mariyam orang zaib
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

nawaz shrif
پاکستان8 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

nawaz maryiam and safdar
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

Islamabad Accountability court
پاکستان15 گھنٹے ago

خواجہ حارث اور سردار مظفر عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

maria wasti
شوبز14 گھنٹے ago

عشق میں ناکامی

national accountability beauru
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

k-Electric company
پاکستان7 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

peoples party
پاکستان7 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

مقبول خبریں