پھل،سبزیاں اورغذائیں فریج میں رکھنے سے گریز ضروری

کچھ پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے

کچن میں  موجود اشیائے خورونوش اور ہرا مسالہ تا دیر استعمال کی غرض سے فریج میں رکھ دیا جاتا ہے، کچھ پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

کھیرا

kheera

پانی سے بھرپور سبزی کھیرا فریج میں رکھنے سےبہت جلد مرجھا جاتا ہے، فریج میں رکھنے سے کھیرے کا چھلکا سکڑ جاتا ہے جس سے اس کی تازگی جلد ہی ختم ہو جاتی ہے۔

مختلف اقسام کے تیل

oil1

کسی بھی قسم کا تیل فریج میں رکھنے سے اپنی اصلی حالت کھو دیتا ہے اور گاڑھا ہو جاتا ہے ، فریج میں تیل رکھنے سے اس میں نمی بھی آجا تی ہے۔

ڈرائی فروٹ

dry fruits

ڈرائی فروٹ کو نمی اور ٹھنڈ سے محفوظ خشک مقام پر رکھنا چا ہیے اور جلدی استعمال کر نا چاہیے، تا دیر اور فریج میں محفوظ کرنے سے ڈرائی فروٹ میں نمی آ جاتی ہے اور غذائیت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔

لہسن

lehsin1

لہسن ایک خشک مسالہ جات ہے، فریج میں رکھنے سے بہت جلد سکڑ جاتا ہے، لہسن کو ٹھنڈ میں رکھنے کے بجائے کچن میں عام درجہ حرارت میں رکھنا چاہئے جس سے لہسن تا دیر تازہ رہتا ہے۔

پروسیسیڈ چٹنیاں

souce1

ہاٹ، چلی، گارلک ساس اور کیچ اپ وغیرہ جیسی چٹنیوں کو فریج کے بجائے کچن کیبنٹ میں رکھناچاہیے ، اس میں موجود سرکا تا دیر تازہ اور محفوظ رکھنے کے لیے کافی ہوتا ہے، خراب ہونے کے ڈر سے ان چٹنیوں کو فریج کے بجائے باہر ہی رکھنا مناسب ہے۔

کافی اور پتی

coffe1
tea powder1

کافی اور چائے کی پتی کو فریج کے بجائے کچن میں رکھنا چاہیے، فریج میں ٹھنڈ کے نتیجے میں ان میں نمی پیدا ہو سکتی ہے جس سے کافی اور چائے کی پتی جم سکتی ہے، ان دونوں اجزا کے ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے کچن کے درجہ حرارت پر ہی محفوظ کرنا چاہیے۔

کیلے

banana1

کیلا ایک نہات نرم پھل ہے جو جلدی خراب ہو جاتا ہے، فریج میں کیلے رکھنے سے کیلے کے چھلکے مرجھا کر پھل کو چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ پھل بہت جلدی خراب ہو سکتا ہے، لہذا کیلے کو ہر گز فریج میں نہ رکھیں۔

آلو

pottato1

آلو فریج میں رکھنے سے بہت جلد خراب اور مرجھا سکتے ہیں، آلو میں موجود اسٹارچ فریج میں رکھنے سے شکر میں بدل جاتا ہے جس کے باعث آلو پکانے میں میٹھے یا بے ذائقہ محسوس ہوتے ہیں۔

سیب

apple1

سیب ایک خستہ پھل ہے جو تازہ ہی اچھا لگتا ہے، فریج میں رکھنے سے سیب کی تازگی ختم ہو جاتی ہے اور اس میں موجود رس بھی خشک ہو جاتا ہے جس کے بعد سیب کا استعمال مشکل ہو جاتا ہے۔

ٹماٹر

tomtto1

کچھ گھروں میں ٹماٹر کچن میں  رکھنے کے بجائے فریج میں رکھنا معمول کی بات ہے، اس عادت کوفوراً ترک کر دیں کیوں  کہ ٹماٹر پانی سے بھر پورہوتا ہے، فریج میں رکھنے سے اس میں اضافی پانی آ جاتا ہے جس سے ٹماٹروں میں ایک عجیب سی بو پیدا ہو جاتی ہے، ٹماٹر فریج میں رکھنے سے گل بھی سکتے ہیں۔

ڈبل روٹی

bread1

ڈبل روٹی کچن کے درجہ حرارت میں کیبنٹ میں رکھا جا سکتا ہے، فریج میں رکھنے سے ڈبل روٹی میں موجود نمی متاثر ہوتی جس کے نتیجے میں ڈبل روٹی سوکھ جاتی ہے جس سے اسے دوبارہ استعمال میں لانا مشکل ہو سکتا ہے۔

خربوزہ

milon

خربوزہ میں اینٹی آکسیڈنٹ جز پایا جاتا ہے ، فریج میں رکھنے کے نتیجے میں اینٹی آکسیڈنٹ جز متاثر ہوتا ہے اور خربوزے کی غذائیت متاثر ہوتی ہے، اس لیے خربوزے کو فریج میں محفوظ کرنا  عقلمندی نہیں ہے۔

چاکلیٹ اسپریڈ

choclate1

بچوں میں نہایت مقبول چاکلیٹ اسپریڈ کو فرئج میں رکھنے کے بجائے اسے مضبوطی سے بند کر کے کمرے میں ہی رکھنا چاہیے، فریج میں رکھنے سے چاکلیٹ اسپریڈ سخت یا جم جاتا ہے جس کے باعث اس کا ستعمال مشکل ہو جاتا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept