Connect with us

صحت

4 سال بعد بچے کی پیدائش

Published

on

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے والدین 4 برس قبل کارحادثے میں ہلاک گئے تھے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ بچے کے والدین نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) کی غرض سے اپنے چار عدد بارور بیضے (ایمبریوز) نانجنگ اسپتال کے تولیدی کلینک میں منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ پر مائع نائٹروجن سے بھرے ٹینک میں محفوظ کروائے تھے لیکن آئی وی ایف کی کارروائی سے صرف پانچ دن پہلے ہی ان دونوں کا ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے جوڑے کے والدین نے اسپتال انتظامیہ سے اپنے بچوں کے محفوظ شدہ ایمبریوز کا تقاضا کیا تو اسپتال انتظامیہ نے انکار کردیا جس پر انہوں قانونی چارہ جوئی کی۔ تین سال جاری رہنے والے اس مقدمے میں بالآخر انہیں کامیابی حاصل ہوگئی اور یوں 2017 میں انہیں ایمبریوز استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ تاہم نانجنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شرط رکھی گئی کہ ایمبریوز صرف اسی صورت میں نکالے جاسکتے ہیں جب کوئی دوسرا اسپتال انہیں محفوظ رکھنے کےلیے تیار ہو، کیوں کہ چین میں متبادل ماں (سروگیٹ مدر) کے ذریعے بچے کی پیدائش غیرقانونی ہے۔
مرنے والے جوڑے کے والدین نے متبادل مائیں فراہم کرنے والی ایک غیرملکی ایجنسی سے رابطہ کیا جس نے انہیں تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک لاؤس بھیج دیا جہاں متبادل ماؤں کے ذریعے بچوں کی پیدائش کو قانونی درجہ حاصل ہے۔ وہاں ایک خاتون کو معاوضے پر متبادل ماں کےلیے چنا گیا اور اس میں بارور بیضہ (ایمبریو) منتقل کرکے اسے حمل ٹھہرا دیا گیا۔ البتہ، چین میں بچوں کی پیدائش سے متعلق قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کےلیے اس خاتون کو زچگی سے چند روز پہلے ہی چین پہنچا دیا گیا جہاں دسمبر 2017 میں اس نے ایک بچے کو جنم دیا جو ایک لڑکا ہے۔ بچے کے نانا نانی/ دادا دادی نے اسے ’’تیان تیان‘‘ (پیارا) کا نام دیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے بعد اس بچے کو قانونی طور پر ان کی تحویل میں بھی دے دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے تیان تیان کی زندگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر اس کے نانا نانی/ دادا دادی نے پورے میڈیا کو اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

صحت

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

Zeeshan Ali

Published

on

eyes lens

ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس کے استعمال میں بہت احتیاط کریںورنہ ایک غیر معمولی بیماری سے بینائی بھی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لینس استعمال کرنے والے افراد اگر صفائی کا خیال نہ رکھیں تو ایک ایسا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے جو آخر میں بینائی سے محرومی کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

ہاتھ صاف کیے بغیر لینس استعمال کرنا بینائی کے لیے بڑا خطرہ ہے جب کہ لینس پہن کر شاور لینا یا سوئمنگ کرنا بھی بینائی کے لیے بہت بڑا رسک ہے

Continue Reading

صحت

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

Zeeshan Ali

Published

on

skin problems

جلد کی حفاظت اور نکھار کو برقرار رکھنا ایک قدرتی مسئلہ ہے جس کے لیے آج کے مرد و خواتین سب ہی پریشان ہیں ، اکثر مہنگی پراڈکٹس بھی کام نہیں کرپاتیں ، لہذا ہم لائیں ہیں آپ کےلئے ایسے گھریلو نسخے جو بغیر کسی سائیڈ افیکٹ جلد کے پانچ مسائل حل کریں گے۔

جیسے جیسے ماحولیاتی آلودگی دنیا میں بڑھ رہی ہے جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، دوسری جانب مسابقت میں مبتلا کاروباری دنیا صارفین کے مسائل کے حقیقی حل کے بجائے ،کیمیکلز پر مبنی پراڈکٹس بیچنے میں مصروف ہیں جس کے سبب متعدد جلدی امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جلد کے متعدد امراض کے پیچھے آلودگی ، آلودہ یا کھارا پانی ، سورج کی بنفشی شعاعیں اور اس جیسے دیگر کئی عوامل کارفرما ہیں۔ قدرت کے نظام میں خلل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی درستی قدرتی طریقے سے کرنا ہی سب سے بہتر ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں آپ کے گھر میں موجود وہ کونسی اشیا ہیں جن کی مدد سے آپ جلد کے پانچ بنیادی مسائل بنا کسی ماہر کے پاس گئے با آسانی حل کرسکتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکے اپنانے کے بعد آپ کو کسی جلد کے ماہر کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔

داغ اورجھائیاں
کسی بھی انسان کے لیے چہرے پر داغ اور جھائیاں سب سے بڑا مسئلہ ہیں ، ان کا حل آسان نہیں ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک سادہ سی شے یعنی دہی اس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہے، چہرے پر دہی لگائیں اور 20 منٹ کے لیے آپ آرام سے لیٹ جائیں ، اسکے چہرے پر ہلکا مساج کریں اورسادہ پانی سے منہ دھولیں۔ بغیر کسی مہنگی کریم ، انجکشن یا دوا کے اکچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

مرجھائی ہوئی جلد
اگر آپ کی جلد مرجھا گئی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ایسی چیز جسے آپ فضول سمجھ کر پھینک دیتے ہیں ، اسی میں آپ کے مسئلے کا حل موجود ہے۔ اخروٹ کا چھلکا لے کر اس کا سفوف یعنی پاﺅڈر بنالیں، اس میں پپیتے کا گودا اور لیموں کا عرق شامل کریں اور اس سے چہرے پر مساج کریں۔ بازار کے مہنگی مساج کریموں کی نسبت گھر میں تیار کردہ یہ مساج کریم نہ صرف تیز ترین اثرات دکھائے گی بلکہ آپ کو کیمیکل کے مضر اثرات سے بھی بچائے گی۔

جھلسی ہوئی جلد
ہمارے ملک میں سورج سال کا زیادہ تر وقت آگ برساتا ہے ، اوپر سے شہری علاقوں میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی حدت اور دھواں جلد کو جھلسا کررکھ دیتے ہیں، اکثر اوقات سن بلا ک کا باقاعدہ استعمال بھی کام نہیں آتا بلکہ کچھ ماہرین اسے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ ایک چمچہ کھیرے کا رس ، ایک چمچہ لیموں کا عرق اور اس میں شامل کریں خالص عرقِ گلاب اور روزانہ اپنی جلد پر لگائیں ، چند دنوں میں جھلسی ہوئی جلد بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔

خشک جلد
خشک جلد کے لیے ناریل کے تیل سے بہتر کوئی بھی شے دنیا میں نہیں ہے ، اگر آپ کی جلد خشک ہوتی ہے تو ناریل کا تیل نیم گرم کرکے اس سے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کریں ، باقاعدہ مساج سے آپ کی خشک جلدکچھ ہی دنوں میں ملائم ہونا شروع ہوجائے گی۔ اگر آپ ایک ہی وقت میں دو کام کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل میں چینی ملا لیں جو ہ چہرے پر اسکرب کا کام انجام دیے گا۔

چکنی ( آئلی ) جلد کا علاج
اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کہ اس کا علاج انتہائی آسان ہے۔ ایک چمچہ لیموں کے عرق میں دو چمچ پانی ملائیں اور اس سے اپنے چہرے کا مساج کرکے دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ، اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں ، لیموں کی چکناہٹ ختم کرنے کی صلاحیت سے کون واقف نہیں ہے ، کچھ ہی دنوں میں جلد کی چکناہٹ ختم ہوجائے گی۔

Continue Reading

صحت

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

Zeeshan Ali

Published

on

sleeping time

بہترین صحت کے لیے وقت پر سونے اور وقت پر بیدار ہونے کی عادت کو صحت کےلیے ہمیشہ موزوں قرار دیا گیا ہے۔ اب یہ حقیقت سائنس نے بھی ثابت کردی ہے۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈرہام میں واقع مشہور امریکی ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ماہرین نے اس ضمن میں 1900 عمر رسیدہ افراد کا طویل عرصے تک جائزہ لیا۔ ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وقت پر نہ سونے اور بے وقت بیدار ہونے والے افراد کئی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اٹھنے اور جاگنے کے معمولات قابو میں نہیں رکھ سکتے وہ اگلے 10 برس میں کئی امراض میں گھر سکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔

پروفیسر جیسیکا لنسفورڈ ایوری کہتی ہیں کہ بے قاعدہ نیند جسم کے پورے استحالے (میٹابولزم) پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے پہلے وزن بڑھتا ہے اور پھر دیگر عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔

پروفیسر لنسفورڈ نے کہا کہ ہم وقت پر جاگنے کے فوائد جانتے ہیں لیکن ہم اپنی تحقیق کے بعد حیاتیات کی رو سے اس کا جواب چاہتے تھے، سائنسی بنیاد پر اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سونے اور جاگنے میں بے قاعدگی سے ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ پیدا ہوتا ہے جو دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ بلڈ پریشر کے شکار افراد زیادہ دیرتک سوتے ہیں جبکہ موٹے افراد وقت سے پہلے اٹھ جاتے ہیں

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں