Connect with us

صحت

ہائی بلڈ پریشرکے خطرات

Published

on

آلو کھانے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں کیونکہ آلو سے بنی ہوئی اشیا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں چار یا اس سے زیادہ مرتبہ آلو کو بطور خوراک استعمال کرنے سے ہائی بلڈپریشر کے امکان 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں جب کہ فرنچ فرائز کھانے سے اس مرض کے امکان اور زیادہ یعنی 17 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آلو چونکہ تیزی سے توانائی میں اضافہ کرتا ہے اس لیے یہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ اور خلیوں کی کارکردگی میں کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔
حقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ آلو کی جگہ کچی سبزیاں کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا امکان 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ابلے اور کچے دونوں طرح کے آلو پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات معلوم ہوئی کہ صرف کرسپس میں ہائی بلڈپریشر کا سبب نہیں پایا گیا جنھیں عموماً ہمارے چپس کہتے ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو اپنی غذا میں آلو کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ البتہ دالیں اور سبزیاں استعمال کرنے سے اس خطرے میں 9 سے 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

Advertisement

صحت

گنجے پن کے شکار لوگوں کےلئے خوشخبری

Zeeshan Ali

Published

on

ganjepan

سر پر نئے بال اگانے ہیں تو صندل کی لکڑی سونگھیے

تیزی سے گرتے ہوئے بال ہر مرد و زن کےلئے ڈراونا خواب ہوتے ہیں جس سے بچنے کےلئے لوگ دواؤں سے لے کر سر پر سبزیاں ملنے تک، ہر طرح کا جتن کرتے ہیں۔ اب اس فہرست میں اب ایک نئی شے کا اضافہ ہوا ہے جو بالوں کی افزائش بڑھا سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق صندل کی لکڑی یا اس کا برادہ سونگھنے سے سر پر نئے بال اگ سکتے ہیں۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق ناک کے اندر مختلف بوو¿ں کا احساس کرنے والے کئی اہم آخذے (رسیپٹرز) پائے جاتے ہیں جنہیں ’قوتِ شامہ‘ (اولفیکٹری) اعصاب بھی کہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ایک خاص قسم کا اولفیکٹری رسیپٹر او آر ٹو اے ٹی فور ناک کے علاوہ سر کی کھال پر بالوں کے مساموں کے اطراف بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ رسیپٹر زخم اورچوٹ کی صورت میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہیں مندمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر رالف پاو¿س کہتے ہیں کہ زخم پر نئی جلد اگانے اور وہاں بالوں کی افزائش کے پورے عمل میں یہ رسیپٹر بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ کیا اسی ریسپٹر کو بالوں کی افزائش کے کردار میں بھی دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ یہ نئے بال اگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اگلے تجربے میں انہوں نے کئی افراد کی جانب سے مختلف آپریشن کے بعد عطیہ کردہ کھوپڑی کی جلد کے ٹکڑوں کو لیا اور انہیں صاف کرکے چھ دن تک ایسے محلول میں ڈبویا جس میں صندل کی لکڑی کی خوشبو مصنوعی انداز سے ملائی گئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ صندل کی خوشبو او آر ٹو اے ٹی فور ریسپٹر پر اثر ڈال کر اسے سرگرم کرتی ہے۔

چھ دنوں کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ سر کی جلد میں بالوں کی افزائش کرنے والے ایک مخصوص ہارمون میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا جو بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح ماہرین کا خیال ہے کہ صندل کو سونگھنے سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔

علاوہ ازیں صندل سونگھنے سے بال اگانے والے مخصوص خلیات جلدی نہیں مرتے جس سے بال بڑھ کر مزید لمبے ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ سب کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ صندل کی خوشبو کے مالیکیولز او آر ٹو اے ٹی فور رسیپٹر سے چپک کر اسے پروان چڑھاتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

صحت بخش غذاءسے کینسر سے بچاﺅ ممکن

Zeeshan Ali

Published

on

cancer

زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک، چینی اور چربی کا غذا میں زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ، ٹماٹو کیچپ، سرخ اور پراسیس گوشت وغیرہ کینسر کا کطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔اس تحقیق کے دوران برٹش فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے نظام کو استعمال کرکے ایسی غذاﺅں کا تعین کیا گیا جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ صحت بخش غذا کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں کینسر کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ ناقص غذا پسند کرنے والوں میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس طرح کی غذا آنتوں، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کا خطرہ زیادہ بڑھاتی ہے جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور خواتین میں جگر یا بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا کینسر جیسے مرض سے بچاﺅمیں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا انتخاب انہیں امراض سے بچا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے PLOS میڈیسین میں شائع ہوئے۔

Continue Reading

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading
afghan shehri
پاکستان25 منٹ ago

بچے کو اغوا کرنیوالا افغانی باشندہ گرفتار

fawad chaudhry
پاکستان32 منٹ ago

پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری

siraj ul haq
پاکستان36 منٹ ago

کالا باغ ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے:سراج الحق

necta and SECP
پاکستان41 منٹ ago

نیکٹااورایس ای سی پی کا نان پرافٹ تنظیموں کوہدایت نامہ جاری

australia test team
کھیل47 منٹ ago

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز؛آسٹریلوی ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

terrorist arrest
پاکستان51 منٹ ago

چکوال دہشتگردی سے بچ گیا ،2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

sadiq sanjrani
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایشیا اقتصادی طاقت کا مرکز بن رہا ہے ،چیئرمین سینٹ

shah mahmood qureshi
پاکستان1 گھنٹہ ago

شاہ محمود قریشی بیرسٹرسلطان محمود کو کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی

amir sohail and persaad
کھیل2 گھنٹے ago

22 سال بعد بدلہ لے لیا

atif khan
پاکستان2 گھنٹے ago

امیر حیدر ہوتی کی کامیابی چیلنج

chaudary fawad hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کو جواب

chief minister of sindh
پاکستان3 گھنٹے ago

دسویں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت

imran khan and sodi wali ahad
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین معاہدہ

faisal raza abdi
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

Chief Minister's visit to the Central's Central Control Room
پاکستان4 گھنٹے ago

محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

hamid mir
پاکستان22 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان22 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

aleem khan
پاکستان22 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان15 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان21 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان5 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان19 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز18 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز4 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

faisal raza abdi
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

bilal and isma
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان4 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

US President Trump
پاکستان4 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

Pakistan radio
پاکستان17 گھنٹے ago

پاکستان ریڈیو ہیڈکوآرٹرز لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستانی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں