Connect with us

صحت

ٹھوس غذا سے نیند بہتر

Published

on

اگر شیرخوار بچوں کو جلد ہی ٹھوس غذا کی طرف لایا جائے تو اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور نومولود کی نیند بہتر ہوتی ہے۔ امریکی اکادمی برائے اطفال اور برطانوی قومی صحت سروس کے ماہرین نے کہا ہے کہ عموماً چھ ماہ کے بعد مائیں بچوں کو دودھ پلانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹھوس غذائیں شروع کرتی ہیں۔ تاہم اگر ان میں مزید جلدی کی جائے تو اس کے بہت سے فوائد میں سے بچے کی بہتر نیند کا فائدہ بھی شامل ہوجاتا ہے۔ ٹھوس غذا کھانے والے نومولود رات میں گہری نیند سوتے ہیں اور ان کے جاگنے کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نومولود بچے راتوں کو خود بھی جاگتے اور والدین کو بھی جگاتے ہیں جو پورے خاندان کے لیے ایک پریشان کن کیفیت ہوتی ہے۔ اسی بنا پر کنگز کالج لندن کے پروفیسر گیڈیون لیک کہتے ہیں کہ اگر پیدائش کے تین ماہ بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ ٹھوس غذا بھی کھلائی جانے لگے تو بچہ گہری نیند سوتا ہے اور اس کے جاگنے کے اوقات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ عمل خود بچے کے لیے کسی نقصان کی وجہ نہیں بنتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع کے بجائے ٹھوس غذا سے بچے کا پیٹ اچھی طرح بھرا رہتا ہے اور وہ گہری نیند سوتا ہے۔ اس کا ثبوت جاننے کےلیے سائنسدانوں نے 2009 میں 1300 ایسے بچوں کو شامل کیا جو ویلز اور انگلینڈ میں پیدا ئے اور ان سب کی عمریں تین ماہ تھیں۔ سب بچے ماں کا دودھ پی رہے تھے۔ تین ماہ بعد انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ایک گروپ میں ماؤں سے کہا گیا کہ وہ بچوں کو دودھ پلانا جاری رکھیں اور دوسرے گروہ کی ماؤں سے کہا کہ اپنے دودھ کے ساتھ اگلے چھ ماہ تک ٹھوس غذا بھی دیں۔ لیکن ماہرین جانتے تھے کہ اتنی چھوٹی عمر میں بچے گائے کے دودھ، انڈے اور گندم وغیرہ سے الرجک بھی ہوسکتے ہیں۔ اس بنیاد پر ہر ماہ تمام بچوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ سلسلہ تین سال تک جاری رہا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ چھ ماہ بعد ٹھوس غذا کھلانے سے بچے کی نیند پر کوئی فرق نہیں ہوا لیکن جن بچوں کو تین ماہ کے بعد ہی ٹھوس کھانے دیئے گئے ان کی نیند کا دورانیہ بڑھا اور وہ رات کو کم کم بیدار ہوئے۔ تاہم ماہرین نے تمام ماؤں سے کہا ہے کہ وہ ٹھوس غذا دینے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

Advertisement

صحت

گنجے پن کے شکار لوگوں کےلئے خوشخبری

Zeeshan Ali

Published

on

ganjepan

سر پر نئے بال اگانے ہیں تو صندل کی لکڑی سونگھیے

تیزی سے گرتے ہوئے بال ہر مرد و زن کےلئے ڈراونا خواب ہوتے ہیں جس سے بچنے کےلئے لوگ دواؤں سے لے کر سر پر سبزیاں ملنے تک، ہر طرح کا جتن کرتے ہیں۔ اب اس فہرست میں اب ایک نئی شے کا اضافہ ہوا ہے جو بالوں کی افزائش بڑھا سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق صندل کی لکڑی یا اس کا برادہ سونگھنے سے سر پر نئے بال اگ سکتے ہیں۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق ناک کے اندر مختلف بوو¿ں کا احساس کرنے والے کئی اہم آخذے (رسیپٹرز) پائے جاتے ہیں جنہیں ’قوتِ شامہ‘ (اولفیکٹری) اعصاب بھی کہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ایک خاص قسم کا اولفیکٹری رسیپٹر او آر ٹو اے ٹی فور ناک کے علاوہ سر کی کھال پر بالوں کے مساموں کے اطراف بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ رسیپٹر زخم اورچوٹ کی صورت میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہیں مندمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر رالف پاو¿س کہتے ہیں کہ زخم پر نئی جلد اگانے اور وہاں بالوں کی افزائش کے پورے عمل میں یہ رسیپٹر بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ کیا اسی ریسپٹر کو بالوں کی افزائش کے کردار میں بھی دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ یہ نئے بال اگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اگلے تجربے میں انہوں نے کئی افراد کی جانب سے مختلف آپریشن کے بعد عطیہ کردہ کھوپڑی کی جلد کے ٹکڑوں کو لیا اور انہیں صاف کرکے چھ دن تک ایسے محلول میں ڈبویا جس میں صندل کی لکڑی کی خوشبو مصنوعی انداز سے ملائی گئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ صندل کی خوشبو او آر ٹو اے ٹی فور ریسپٹر پر اثر ڈال کر اسے سرگرم کرتی ہے۔

چھ دنوں کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ سر کی جلد میں بالوں کی افزائش کرنے والے ایک مخصوص ہارمون میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا جو بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح ماہرین کا خیال ہے کہ صندل کو سونگھنے سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔

علاوہ ازیں صندل سونگھنے سے بال اگانے والے مخصوص خلیات جلدی نہیں مرتے جس سے بال بڑھ کر مزید لمبے ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ سب کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ صندل کی خوشبو کے مالیکیولز او آر ٹو اے ٹی فور رسیپٹر سے چپک کر اسے پروان چڑھاتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

صحت بخش غذاءسے کینسر سے بچاﺅ ممکن

Zeeshan Ali

Published

on

cancer

زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک، چینی اور چربی کا غذا میں زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ، ٹماٹو کیچپ، سرخ اور پراسیس گوشت وغیرہ کینسر کا کطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔اس تحقیق کے دوران برٹش فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے نظام کو استعمال کرکے ایسی غذاﺅں کا تعین کیا گیا جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ صحت بخش غذا کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں کینسر کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ ناقص غذا پسند کرنے والوں میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس طرح کی غذا آنتوں، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کا خطرہ زیادہ بڑھاتی ہے جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور خواتین میں جگر یا بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا کینسر جیسے مرض سے بچاﺅمیں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا انتخاب انہیں امراض سے بچا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے PLOS میڈیسین میں شائع ہوئے۔

Continue Reading

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان20 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان23 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

aleem khan
پاکستان20 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان13 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان19 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان17 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز16 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز2 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان2 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان2 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان2 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

مقبول خبریں