Connect with us

صحت

ہیٹ ویو دماغ کے لئے خطرناک

Published

on

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) نہ صرف مجموعی انسانی صحت کےلیے شدید خطرناک ہے بلکہ اس کے منفی اثرات دماغ کو بھی کمزور بناتے ہیں اور نوجوانوں میں سیکھنے کی صلاحیت (اکتسابی صلاحیت) تک متاثر ہوجاتی ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چَین اسکول آف پبلک ہیلتھ، بوسٹن سے وابستہ ہوزے گیلرمو سیڈینو لارینٹ کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق کی تفصیلات ’’پبلک لائبریری آف سائنس، میڈیسن‘‘ (PLOS Medicine) نامی طبّی تحقیقی جریدے کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ تحقیق 2016 کی گرمیوں میں ایسے 44 رضاکار طالب علموں پر کی گئی جن کی عمریں تقریباً 18 سال سے 24 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے 20 ایسے تھے جو پرانی طرز پر بنی ہوئی، کم اونچائی والی عمارتوں میں رہائش پذیر تھے جن میں ایئرکنڈیشنر نصب نہیں تھے جبکہ 24 نوجوان کثیرالمنزلہ اور سینٹرل ایئرکنڈیشننگ والی عمارتوں میں رہ رہے تھے۔ یہ تمام عمارتیں بوسٹن شہر میں واقع ہیں۔
ہر طالب علم کے کمرے میں درجہ حرارت، کاربن ڈائی آکسائیڈ، شور اور ہوا میں نمی پر مسلسل نظر رکھنے والے حساسیے (سینسرز) نصب کیے گئے تھے جبکہ ہر رضاکار کے چلنے پھرنے اور سونے جاگنے کے روزمرہ معمولات کی نگرانی کےلیے اسے خاص طرح کے ہلکے پھلکے آلات پہنائے گئے۔12 روز تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں پہلے 5 دنوں میں گرمیوں کا عمومی درجہ حرارت رہا جس کے بعد والے 5 دنوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی وجہ سے بوسٹن کا درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ہوگیا جبکہ آخری دو دنوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہوتے ہوئے معمول پر آتا گیا۔ اس دوران رضاکار طالب علموں کے اسمارٹ فونز پر انسٹال کی گئی ایپس کے ذریعے اِن کی ذہنی آزمائشیں کی گئیں تاکہ ان میں یادداشت اور اکتسابی (سیکھنے سے متعلق) صلاحیتیں جانچی جاسکیں۔
طالب علموں کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا گیا اور معلوم ہوا کہ وہ طالب علم جو ایئر کنڈیشنر والی عمارتوں میں رہائش پذیر تھے، انہوں نے مذکورہ آزمائشوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بغیر ایئر کنڈیشنر والی، گرم عمارتوں میں مقیم طالب علموں کی ذہنی کارکردگی، ان کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔ طالب علموں کی ذہنی کارکردگی میں یہ فرق اوسطاً 13 فیصد سے زیادہ رہا جسے اکتسابی نقطہ نگاہ سے کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

صحت

گنجے پن کے شکار لوگوں کےلئے خوشخبری

Zeeshan Ali

Published

on

ganjepan

سر پر نئے بال اگانے ہیں تو صندل کی لکڑی سونگھیے

تیزی سے گرتے ہوئے بال ہر مرد و زن کےلئے ڈراونا خواب ہوتے ہیں جس سے بچنے کےلئے لوگ دواؤں سے لے کر سر پر سبزیاں ملنے تک، ہر طرح کا جتن کرتے ہیں۔ اب اس فہرست میں اب ایک نئی شے کا اضافہ ہوا ہے جو بالوں کی افزائش بڑھا سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق صندل کی لکڑی یا اس کا برادہ سونگھنے سے سر پر نئے بال اگ سکتے ہیں۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق ناک کے اندر مختلف بوو¿ں کا احساس کرنے والے کئی اہم آخذے (رسیپٹرز) پائے جاتے ہیں جنہیں ’قوتِ شامہ‘ (اولفیکٹری) اعصاب بھی کہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ایک خاص قسم کا اولفیکٹری رسیپٹر او آر ٹو اے ٹی فور ناک کے علاوہ سر کی کھال پر بالوں کے مساموں کے اطراف بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ رسیپٹر زخم اورچوٹ کی صورت میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہیں مندمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر رالف پاو¿س کہتے ہیں کہ زخم پر نئی جلد اگانے اور وہاں بالوں کی افزائش کے پورے عمل میں یہ رسیپٹر بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ کیا اسی ریسپٹر کو بالوں کی افزائش کے کردار میں بھی دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ یہ نئے بال اگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اگلے تجربے میں انہوں نے کئی افراد کی جانب سے مختلف آپریشن کے بعد عطیہ کردہ کھوپڑی کی جلد کے ٹکڑوں کو لیا اور انہیں صاف کرکے چھ دن تک ایسے محلول میں ڈبویا جس میں صندل کی لکڑی کی خوشبو مصنوعی انداز سے ملائی گئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ صندل کی خوشبو او آر ٹو اے ٹی فور ریسپٹر پر اثر ڈال کر اسے سرگرم کرتی ہے۔

چھ دنوں کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ سر کی جلد میں بالوں کی افزائش کرنے والے ایک مخصوص ہارمون میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا جو بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح ماہرین کا خیال ہے کہ صندل کو سونگھنے سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔

علاوہ ازیں صندل سونگھنے سے بال اگانے والے مخصوص خلیات جلدی نہیں مرتے جس سے بال بڑھ کر مزید لمبے ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ سب کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ صندل کی خوشبو کے مالیکیولز او آر ٹو اے ٹی فور رسیپٹر سے چپک کر اسے پروان چڑھاتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

صحت بخش غذاءسے کینسر سے بچاﺅ ممکن

Zeeshan Ali

Published

on

cancer

زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک، چینی اور چربی کا غذا میں زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ، ٹماٹو کیچپ، سرخ اور پراسیس گوشت وغیرہ کینسر کا کطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔اس تحقیق کے دوران برٹش فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے نظام کو استعمال کرکے ایسی غذاﺅں کا تعین کیا گیا جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ صحت بخش غذا کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں کینسر کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ ناقص غذا پسند کرنے والوں میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس طرح کی غذا آنتوں، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کا خطرہ زیادہ بڑھاتی ہے جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور خواتین میں جگر یا بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا کینسر جیسے مرض سے بچاﺅمیں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا انتخاب انہیں امراض سے بچا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے PLOS میڈیسین میں شائع ہوئے۔

Continue Reading

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان14 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان14 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

ishaq dar
پاکستان20 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

fawad chaudhary
پاکستان17 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

reham khan
شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

aleem khan
پاکستان14 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

debt
پاکستان8 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

chiarabordi
شوبز20 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان13 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

bahishti derwazah
پاکستان12 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

auction of Buffaloons
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

Sara Khan
شوبز11 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

bilal and isma
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں