Connect with us

صحت

ایک نارنجی روزانہ،رکھے آپ کو توانا

Published

on

باقاعدگی سے نارنجیاں کھانے والے افراد آگے چل کر اندھے پن کی وجہ بننے والی سب سے عام بیماری ’میکیولر ڈی جنریشن‘ سے محفوظ رہتے ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ بات 15 سال کے طویل مطالعے کے بعد کہی ہے۔یہ تحقیق آسٹریلیا میں ویسٹ میڈ انسٹی ٹیوٹ نے کی ہے جس میں 50 برس سے زائد 2000 افراد کا 15 سال تک سروے کیا گیا تھا۔ ان میں سے کئی افراد نے بتایا کہ وہ روزانہ ایک نارنجی (اورنج) ضرور کھاتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک نارنجی کھانے سے عمررسیدگی سے مخصوص ’میکیولر ڈی جنریشن ‘ کے مرض کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے ماہر اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر بامینی گوپی ناتھ نے کہا ہے کہ نارنجیوں میں موجود خاص فلیوی نوئیڈز آنکھوں کو کئی امراض سے بچاتے ہوئے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ بامینی کے مطابق، اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ روز نارنجی نہ کھانے والوں کے مقابلے میں نارنجی روز کھانے والوں میں اس مرض کی شرح بہت کم تھی جو بالکل واضح ہے۔آسٹریلیا میں 50 برس سے زائد عمر کے ہر سات میں سے ایک شخص کو میکیولر ڈی جنریشن کا خطرہ رہتا ہے جس میں دھیرے دھیرے آنکھوں کی بصارت ختم ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے آسٹریلیا میں کیا گیا یہ سروے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement

صحت

گنجے پن کے شکار لوگوں کےلئے خوشخبری

Zeeshan Ali

Published

on

ganjepan

سر پر نئے بال اگانے ہیں تو صندل کی لکڑی سونگھیے

تیزی سے گرتے ہوئے بال ہر مرد و زن کےلئے ڈراو¿نا خواب ہوتے ہیں جس سے بچنے کےلئے لوگ دواؤں سے لے کر سر پر سبزیاں ملنے تک، ہر طرح کا جتن کرتے ہیں۔ اب اس فہرست میں اب ایک نئی شے کا اضافہ ہوا ہے جو بالوں کی افزائش بڑھا سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق صندل کی لکڑی یا اس کا برادہ سونگھنے سے سر پر نئے بال اگ سکتے ہیں۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق ناک کے اندر مختلف بوو¿ں کا احساس کرنے والے کئی اہم آخذے (رسیپٹرز) پائے جاتے ہیں جنہیں ’قوتِ شامہ‘ (اولفیکٹری) اعصاب بھی کہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ایک خاص قسم کا اولفیکٹری رسیپٹر او آر ٹو اے ٹی فور ناک کے علاوہ سر کی کھال پر بالوں کے مساموں کے اطراف بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ رسیپٹر زخم اورچوٹ کی صورت میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہیں مندمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر رالف پاو¿س کہتے ہیں کہ زخم پر نئی جلد اگانے اور وہاں بالوں کی افزائش کے پورے عمل میں یہ رسیپٹر بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ کیا اسی ریسپٹر کو بالوں کی افزائش کے کردار میں بھی دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ یہ نئے بال اگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اگلے تجربے میں انہوں نے کئی افراد کی جانب سے مختلف آپریشن کے بعد عطیہ کردہ کھوپڑی کی جلد کے ٹکڑوں کو لیا اور انہیں صاف کرکے چھ دن تک ایسے محلول میں ڈبویا جس میں صندل کی لکڑی کی خوشبو مصنوعی انداز سے ملائی گئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ صندل کی خوشبو او آر ٹو اے ٹی فور ریسپٹر پر اثر ڈال کر اسے سرگرم کرتی ہے۔

چھ دنوں کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ سر کی جلد میں بالوں کی افزائش کرنے والے ایک مخصوص ہارمون میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا جو بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح ماہرین کا خیال ہے کہ صندل کو سونگھنے سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔

علاوہ ازیں صندل سونگھنے سے بال اگانے والے مخصوص خلیات جلدی نہیں مرتے جس سے بال بڑھ کر مزید لمبے ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ سب کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ صندل کی خوشبو کے مالیکیولز او آر ٹو اے ٹی فور رسیپٹر سے چپک کر اسے پروان چڑھاتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

صحت بخش غذاءسے کینسر سے بچاﺅ ممکن

Zeeshan Ali

Published

on

cancer

زیادہ نمک، چینی اور چربی سے بھرپور غذا کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے جبکہ صحت بخش کھانوں کا انتخاب سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک، چینی اور چربی کا غذا میں زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیک، بسکٹ، پڈنگ، ٹماٹو کیچپ، سرخ اور پراسیس گوشت وغیرہ کینسر کا کطرہ بڑھانے والی چند غذائیں ہیں۔اس تحقیق کے دوران برٹش فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے نظام کو استعمال کرکے ایسی غذاﺅں کا تعین کیا گیا جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ صحت بخش غذا کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں کینسر کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ ناقص غذا پسند کرنے والوں میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس طرح کی غذا آنتوں، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کا خطرہ زیادہ بڑھاتی ہے جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور خواتین میں جگر یا بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا کینسر جیسے مرض سے بچاﺅمیں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا انتخاب انہیں امراض سے بچا سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے PLOS میڈیسین میں شائع ہوئے۔

Continue Reading

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading
sardar usman buzdar
پاکستان5 منٹ ago

ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے: سردارعثمان بزدار

imran khan
پاکستان9 منٹ ago

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکوطلب کر لیا

imran khan
پاکستان18 منٹ ago

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کامیاب……..سعودی عرب کا اہم اعلان

mili muslim league
پاکستان23 منٹ ago

پارٹی کی تنظیم سازی کےلئے ملی مسلم لیگ کا اہم اقدام

aleem khan
پاکستان27 منٹ ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

hamid mir
پاکستان37 منٹ ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

karachi dakait gang
پاکستان52 منٹ ago

کراچی میں 200 ڈکیتیوں کے پیچھے سرکاری افسران کے بیٹوں کا گروہ نکلا

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان57 منٹ ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

karachi jalos
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی میں نویں محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

love marriage
پاکستان2 گھنٹے ago

بہاولنگر میں پسند کی شادی دولہا کو مہنگی پڑ گئی

indian forces attack on kashmiri
کشمیر2 گھنٹے ago

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

jet air ways
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

بھارت میں دوران پرواز پائلٹ کی لاپرواہی سے درجنوں مسافر زخمی

ganjepan
صحت2 گھنٹے ago

گنجے پن کے شکار لوگوں کےلئے خوشخبری

cancer
صحت2 گھنٹے ago

صحت بخش غذاءسے کینسر سے بچاﺅ ممکن

dead body
پاکستان2 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں لاپتہ لڑکا مبینہ مقابلے میں ہلاک

mariyam nawaz
پاکستان24 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

nawaz shrif
پاکستان23 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

ishaq dar
پاکستان6 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

sardar atiq
کشمیر20 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان57 منٹ ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان3 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

bilawal
پاکستان21 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

reham khan
شوبز8 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

Prime Minister imran khan interview
پاکستان21 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

hamid mir
پاکستان37 منٹ ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

imran khan
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

police crack down
پاکستان18 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

auction of Buffaloons
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

chiarabordi
شوبز7 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

مقبول خبریں