Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

ان کا بالکل فائدہ نہیں

Rashid Saeed

Published

on

اگر آپ مچھلی کے تیل کے کیپسول اس توقع کے ساتھ کھاتے ہیں کہ اس سے دل کی صحت بہتر ہوگی تو بہتر ہے کہ یہ پیسے سبزیوں پر خرچ کریں۔
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایسٹ Anglia یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی میں موجود فیٹی ایسڈز جو کہ دل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، مچھلی کے تیل کے کیپسول کے سپلیمنٹ کی صورت میں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتے۔
دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد مچھلی کے تیل کے کیپسول اس توقع کے ساتھ کھاتے ہیں کہ اس سے امراض قلب کو تحفظ مل سکے گا۔ محققین نے اس حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا تاکہ جانا جاسکے کہ یہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچاﺅ میں کس حد تک مدگار ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول ہارٹ اٹیک، فالج یا دیگر امراض قلب کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں لاتے۔ درحقیقت انہوں نے دریافت کیا کہ اس سپلیمنٹ کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کا باعث بن سکتا ہے جس سے شریانوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے سپلیمنٹ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں یا ان کے استعمال سے فالج کا خطرہ کم نہیں ہوتا۔
اس سے قبل گزشتہ سال نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے فوائد کا حصول تیل کے کیپسول سے نہیں بلکہ مچھلی کھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔اسی طرح امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال کسی قسم کے طبی فوائد کا حامل نہیں۔

صحت

کالے چاول شوگر کیلئے فائدہ مند

Published

on

کالے یا سیاہ چاول ، چاولوں کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی شاید جانتے ہوں گے کیونکہ ان چاولوں کا استعمال روز مرہ میں نہیں کیا جاتا۔ ان چاولوں کی بڑی مقدار انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ میں پائی جاتی ہے، بھارتی ریاست مانیپور میں کالے چاول ’چکھائو‘ کے نام سے مشہور ہیں۔کاے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای اور اینٹی آکسائڈنٹ کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں برائوں چاول کے برابر فائبر موجود ہے اور ذائقےمیں بھی یہ برائون چاول کی طرح مزیدار ہوتے ہیں لیکن اس کی خصوصیات اور فوائد برائون اور سفید چاول سے بلکل مختلف ہیں۔ بلکہ ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ سفید چاول کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہےاور وہ وزن بھی بڑھاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے چاول کا استعمال صحت کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ انسانی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ اس میں موجود منرلز شوگر اور دل جیسی دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔کالے چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور فائبر کا کام خون میں موجود شوگر کے لیول کو کم کرنا یا کنٹرول میں رکھنا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی انسان کو دور رکھتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوگر کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کالے چاولوں کا استعمال کریں کیونکہ ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال صحت کو خراب کرسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

ادرک کی چائے کے ان گنت فوائد

anees akhtar

Published

on

tea

موسم سرما ہو اور ایسے میں گرم مشروبات کا استعمال بے حد بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں ادرک کی چائے کا استعمال بے شمار فوائد کا باعث بن سکتا ہے

ادرک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جبکہ اس میں وٹامن سی، میگنیشیئم اور مختلف معدنیات کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال جسم کو بے شمار فوائد پہنچا سکتا ہے۔ آئیں دیکھیں وہ فوائد کون کون سے ہیں۔

قوت مدافعت میں اضافہ

درد میں کمی

نظام ہاضمے میں بہتری

امراض قلب سے حفاظت

دمے سے حفاظت

جگر کی صفائی کا قدرتی طریقہ

نزلہ زکام سے نجات

گردے کی پتھری کو توڑنے میں معاون

فالج کے خطرے میں کمی

کینسر کے خلیات کی افزائش میں کمی

دوران خون میں اضافہ

Continue Reading

صحت

سانپ کے زہرکا توڑ: پاکستان میں ویکسین تیار

anees akhtar

Published

on

veccine

 پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی لیبارٹری میں سانپ کے کاٹے کی ویکیسین تیار کر لی گئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے اینٹی اسنیک ویکسین اور اینٹی ریبیز ویکسین کی تیاری کے لیے نواب شاہ سے 19کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تحصیل سکرنڈ میں سال 2010میں سیرولوجی لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا گیا،لیبارٹری سے وابستہ سائنس داں ڈاکٹر نعیم قریشی اور ان کی ٹیم نے 4 سال کی تحقیق و تجربات کے بعد سانپ کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی۔

تیار کی گئی ویکسین کو عالمی ادارہ صحت سے رجسٹرڈ کرایا گیا اور سال 2016میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر نعیم قریشی تھرپارکر گئے اور ویکسین دس مریضوں کو لگائی گئی جس سے تمام مریضوں کی جان بچ گئی اور ان میں کسی بھی قسم کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوا،ابتدائی طورپر 125وائلز تیار کیے گئے تھے، 10 کے علاوہ مزید 110مریضوں کو بھی ویکسین لگائی گئی اور نتائج 100 فیصد رہے۔

لیب کے سائنٹسٹ ڈاکٹر نعیم قریشی نے بتایا کہ ان کی تیار کی گئی ویکسین پاکستان کی سب سے سستی اور طاقتور ویکسین ہے،بھارت سے امپورٹ کی جانے والی بھارتی اے ایس وی کے 10 سے 12 وائلز ایک مریض کو لگائے جاتے ہیں اور ایک وائل کی قیمت 2ہزار روپے ہے،اسی طرح ایک مریض پر 20ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں، ہماری تیار کی گئی اے ایس وی کا صرف ایک وائل ہی ایک مریض کو لگایا جائے گا۔

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعظم یوسفانی نے ملاقات میں بتایا کہ سکرنڈ میں بنائی گئی اے ایس وی و اے آر بی سیرولوجی لیبارٹری سندھ حکومت نے ان کی یونیورسٹی کے حوالے کی مگر بجٹ نہیں دیا گیا۔

پی سی ون کے مطابق 250ملین بجٹ درکار ہے،اگر سندھ حکومت انھیں فنڈز فراہم کرے تو وہ ایک سال میں ویکسین تیار کر کے مارکیٹ میں سب سے کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
پاکستان1 منٹ ago

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ

ambar jhony
شوبز3 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان13 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان17 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان21 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان33 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان34 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان37 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان41 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل41 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان44 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز47 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان50 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان23 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

ahsan iqbal
پاکستان22 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا مجرمانہ غفلت

scurity
کھیل21 گھنٹے ago

پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

مقبول خبریں