Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

مفت طبی مشورے

Published

on

Get free health and fitness consultation every Friday

صحت

لہسن کا استعمال؛ ‘جادوئی اثرات

Published

on

oil of lehsin

لہسن کا استعمال تو کھانوں کے لیے عام ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس جڑی بوٹی کا تیل بھی جسم کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ لہسن کو صدیوں سے قدرتی ادویات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ایک ٹکڑے کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہر ایک کے لیے لہسن کی بو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے تیل میں اتنی بو نہیں ہوتی۔

اس کے فوائد جلد اور صحت کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں۔

لہسن کا تیل کیسے بنائیں؟

سب سے پہلے لہسن کی پوتھیوں کو پیس لیں اور پھر انہیں ایک ساس پین میں کچھ مقدار میں زیتون کے تیل کے ساتھ ڈال دیں، اس مکسچر کو درمیانی آنچ میں 5 سے 8 منٹ تک گرم کریں، اس کے بعد برتن کو چولہے سے اٹھالیں اور اس مکسچر کو ائیرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں، آپ کا تیار کردہ لہسن کا تیل اب استعمال کے لیے تیار ہے۔

جلدی مسائل کے خلاف مفید

طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن فنگل کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے مونیلیا اور دیگر امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے، اس کے لیے بس لہسن کے تیل کو تھوڑا گرم کرکے دن میں ایک بار متاثرہ حصے پر لگائیں اور تبدیلی دیکھیں۔

کیل مہاسے کنٹرول کرے

اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ لہسن کا تیل ایسے غذائی اجزا اور منرلز جیسے سیلینیم، ایلیسین، وٹامن سی، وٹامن بی سکس، کاپر اور زنکر سے بھرپور ہے جو کہ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، اس تیل کی ورم کش خصوصیات ورم زدہ جلد کو آرام پہنچاتی ہیں۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کرے

لہسن کے تیل میں موجود سلفر، وٹامن سی اور وٹامن ای سر کی صحت بہتر کرتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرکے بالوں کے گرنے کا مسئلہ دور اور گنج پن سے بچاتے ہیں، سر پر اس تیل کو گرم کرکے نرمی سے مالش کریں، رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلی صبح شیمپو سے دھولیں۔ اسی طرح خام لہسن لہسن بھی آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

دانت کے درد میں کمی لائے

روئی کو لہسن کے تیل میں ڈبو کر اس دانت پر رکھیں جس مں تکلیف ہورہی ہو، اس میں موجود مرکب ایلیسین دانت کے درد اور ورم کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ بیکٹریا کے انفیکشن کو کم کرنے دانتوں کی فرسودگی کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہتر

ایک طبی جریدے Bratislava میڈیکل جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزا شریانوں کے مسلز کو سکون پہنچانے کے ساتھ بلڈپریشر میں کمی لاتے ہیں۔

نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے

امریکن جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن کا تیل کولیسٹرول کی سطح میں کمی کا اثر رکھتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل اور لہسن کے تیل کو اکھٹا استعمال کرنا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔

کینسر کا علاج

ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن میں موجود مرکبات میں ایسے انسداد کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ بریسٹ کینسر کے کینسر زدہ خلیات کے علاج میں مدد دیتی ہے۔

نزلہ زکام سے تحفظ

لہسن کی پوتھیاں نزلہ زکام کے خلاف موثر سمجھی جاتی ہے تو انہیں سرسوں کے تیل میں ڈال کر گرم کریں اور پھر اس تیل کو نہانے سے پہلے جلد پر لگائیں، اس سے جسم میں ایسی تہہ بن جائے گی جو کہ نزلہ زکام سے بچانے میں مدد دے گی۔

Continue Reading

صحت

ریستوران کا کھانا صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ

Published

on

fast foods

 برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریستورانوں میں ملنے والے کھانے میں فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جس سے صحت کو زیادہ نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں 600 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے لیکن ریستوران میں اوسطاً 1033 اور فاسٹ فوڈ میں 751 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے مختلف ریستوران اور فاسٹ فوڈ کی چیزوں پر تحقیق کی۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ پکوان ایسے تھے جن میں 1000 سے زیادہ کیلوریز پائی گئیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرک رابنسن نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج حیران کن نکلے۔

جب محققین نے ریستوران اور فاسٹ فوڈ چینر سے موصول کی جانے والی ایک ہی کھانے کی ڈش کا موازنہ کیا تو بھی یہی پایا کہ ریستوران کے کھانے میں زیادہ کیلوریز موجود تھیں۔

ڈاکٹر رابنسن کا خیال ہے کہ اس کی وجہ کھانا بنانے کے طریقہ کار بھی ہو سکتے ہیں، ظاہر ہے کہ فوڈ انڈسٹری کو اپنے کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

تحقیق کے مطابق گھر میں پکا کھانا کیلوریز میں سب سے کم ہوتا ہے
کھانے کی ڈشز کے نام کے ساتھ ان میں کیلوری کی مقدار کے بارے میں گاہکوں کو بتانے کے منصوبے پر برطانوی حکومت غور کر رہی ہی۔

Continue Reading

صحت

کولیسٹرول گھٹانے والی بہترین غذائیں

Published

on

cholistrol

ماہرینِ غذائیت کا خیال ہے کہ بعض غذائیں کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہوتی ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال دل اور جسم کی صحت کا ضامن ہوسکتا ہے۔  ذیل میں دی گئی غذائیں سائنسی لحاظ سے صحتمند اور مضر یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اخروٹ اور دیگر گری دار میوے

بادام، پستے، اخروٹ اور ہیزل نٹ، لو ڈینسٹی لائپو پروٹین کولیسٹرول اور غیر سیر شدہ چکنائیوں کو کم کرسکتےہیں۔ برسوں کی تحقیق سے ان کی افادیت سامنے آچکی ہے۔

پھلیاں اور جو

جو (اوٹس) اور مختلف اقسام کی پھلیاں (بینز) پورے جسم سے کولیسٹرول نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دوپہر یا شام کے کھانے میں مختلف پھلیوں اور جو کے سیریل کو ضرور استعمال کیا جائے اور گوشت ترک کردیا جائے۔

مگرناشپتی (ایواکیڈو)

مگرناشپتی(ایواکیڈو)اب پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی دستیاب ہے۔ مگرناشپتی امائنو ایسڈز سے بھرپور ہے اور اس میں کئی طرح کے کیمیکل ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔

اسٹیرول اور اسٹینول والی غذائیں

پودوں میں معمولی مقدار ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول گھٹانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ ان کیمیکلز کو اسٹیرول اور اسٹینول کہتے ہیں۔ ان کی دو یا تین گرام مقدار سے بھی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی شرح میں 10 سے 15 فیصد کمی واقع ہوجاتی ہے۔ تاہم یہ دودھ اور دہی کی مصنوعات یا نارنجی کے رس کے ڈبوں میں شامل کرکے فروخت کئے جاتے ہیں۔ اگر بڑے اسٹور پر آپ کو یہ مل جائیں تو ضرور آزمائیں۔

اس کے علاوہ ہرے پتوں والی سبزیاں اور رنگ برنگی پھل بھی کولسٹرول بھگانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور ان کا باقاعدہ استعمال آپ کو بہت سے امراض سے بچاتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
beljium
کھیل56 منٹ ago

بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

hamad azhar
پاکستان59 منٹ ago

علیمہ خانم کیس : وزیراعظم کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں

kashmir1
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، 14 شہید، 300 سے زائد زخمی

aps shaheed song
پاکستان1 گھنٹہ ago

اے پی ایس شہدا کی یاد میں نیا ترانہ جاری

pia
پاکستان1 گھنٹہ ago

46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

oil of lehsin
صحت1 گھنٹہ ago

لہسن کا استعمال؛ ‘جادوئی اثرات

tanu shiri dita
شوبز2 گھنٹے ago

می ٹومہم شروع کرنے والی تنوشری نے بھارت چھوڑ دیا

mishal obama
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

امریکی صدرذاتی اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔ مشیل اوباما

blawal bhuto
پاکستان2 گھنٹے ago

انتہا پسندی ودہشتگردی عوام کی بدترین دشمن‘بلاول بھٹو

nwaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

سانحہ اے پی ایس کا دکھ آج بھی تازہ؛ نوازشریف

hammad azhar
پاکستان2 گھنٹے ago

قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو زیادہ سیٹیں جیتیں گے

bapan ravat
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

پتھراؤ کا جواب گولی سے دیں گے، بھارتی آرمی چیف

pm imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

صرف مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیرحل ہوگا،وزیراعظم

imran ismail
پاکستان2 گھنٹے ago

بہت کوشش کی سندھ حکومت کے ساتھ مل کرچلوں

mini buget
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت ایک اورمنی بجٹ لانے کے لئے تیار

sheihk rasheed and rana sana ullah
پاکستان22 گھنٹے ago

شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دے دیا

cople shrma and wife
شوبز9 گھنٹے ago

کپل شرما کے استقبالیے نے ہر طرف دھوم مچادی

fawad chaudhry
پاکستان22 گھنٹے ago

آصف زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

session court lahore
پاکستان22 گھنٹے ago

بھارتی جاسوس قتل کیس، 2 ملزمان کو بری کر دیا

cholistrol
صحت10 گھنٹے ago

کولیسٹرول گھٹانے والی بہترین غذائیں

sarah ali khan
شوبز7 گھنٹے ago

سارہ علی خان کو فلم ‘باغی 3’ کی پیشکش

Foreign office Building
پاکستان22 گھنٹے ago

تربت میں دہشتگردوں کا حملہ، ایرانی سفیر طلب

raja paksay
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

سری لنکن وزیراعظم راجہ پاکسے نے استعفیٰ دے دیا

oil of lehsin
صحت1 گھنٹہ ago

لہسن کا استعمال؛ ‘جادوئی اثرات

khadim rizvi
پاکستان9 گھنٹے ago

خادم رضوی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

raheel sharif
پاکستان22 گھنٹے ago

بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار

tanu shiri dita
شوبز2 گھنٹے ago

می ٹومہم شروع کرنے والی تنوشری نے بھارت چھوڑ دیا

hammad azhar
پاکستان2 گھنٹے ago

قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو زیادہ سیٹیں جیتیں گے

youtube eye
ٹیکنا لوجی10 گھنٹے ago

90 دن میں 58 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ

austerelia
کھیل3 گھنٹے ago

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کوبھارت پربرتری حاصل

husan parcham song
ویڈیو2 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو2 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز4 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو4 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں