Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

پھل صحت کیلئے اچھے

Rashid Saeed

Published

on

غذائی علوم کی رو سے اگرپھلوں کی بات کی جائے تو ہر موسم اور ہر رنگ کے پھل کھانا ہی صحت کے لیے بہترین نسخہ ہے۔
لیکن ماہرین کا پرزور اصرار ہے کہ قدرت کے کارخانے میں بعض پھلوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اب اس کی سائنسی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔ تو کیوں نہ پہلے ناشپاتی کے فوائد پر بات ہوجائے۔
ناشپاتی، وزن گھٹانے کی اِکسیر
مناسب جسامت کی ناشپاتی میں اسی وزن کے سیب کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ فائبر ہوتا ہے۔ پھر ناشپاتی میں پایا جانے والا فائبر جسم میں بہت تیزی سے حل ہوکر اس کا حصہ بنتا ہے۔ اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو اس پھل کو ضرور آزمائیے کیونکہ یہ بھوک کو دباتی ہے اور اندھا دھند کھانے سے بچاتی ہے۔

پوٹاشیم سے بھرپور کیلے
کیلوں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں اور عضلات کو بہتر بناتا ہے اور خلیاتی سطح تک معدنیات اور ضروری مائعات کے بہاؤ کو جاری رکھتا ہے۔ پابندی سے کیلے کھانا بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کیلوں میں موجود مفید اجزا ہاضمے کو بڑھاتے ہیں اور معدے کو طاقت دیتے ہیں۔ کمزوری میں فوری طاقت کےلیے کیلے کا شیک ضرور آزمائیے۔

وٹامن سی اور آڑو
آڑو میں موجود وٹامن سی جسم کےلیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جسم کو تقویت دے کر اسے امراض سے لڑنے کے قابل بناتا ہے۔ آڑو میں موجود فائبر کی بلند مقدار مضرِ صحت کولیسٹرول ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو قابو میں رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی آڑو کے بیش بہا فوائد ہیں۔
اندرونی جسمانی سوزش کا علاج: آلو بخارا
آلو بخارے کی رنگت ہمیں اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پاکستان میں بکثرت اگنے والے آلو بخارے میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ ان کی تھوڑی مقدار بھی پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہے اور وزن گھٹانے میں معاونت کرتی ہے۔ پیٹ اور آنتوں کو بہتر حالت میں رکھنے میں بھی آلو بخارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن کے، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کچھ مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔
سیب کھائیے، ڈاکٹر بھگائیے
ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹر یوں دور رہتا ہے کہ سیب میں ایسے تمام اجزا موجود ہیں جو آپ کو بیمار ہونے نہیں دیتے۔ سیب کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور جسم کو مناسب مقدار میں فائبر بھی ملتا ہے۔ امریکی ماہرینِ غذائیات کے مطابق سیب کو چھلکے سمیت کھائیے کیونکہ چھلکوں میں چھپے اہم اجزا بھی صحت کے محافظ ہیں۔
انگور کے درجنوں فوائد
انگور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے والا پھل ہے۔ سرخ انگور اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم مفید اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں اور سانس کی نالی کو صحت مند رکھتا ہے۔ روایتی حکمت میں انگور کے 40 سے زائد فوائد لکھے ہیں۔ یہ کمزوری دور کرتا ہے، خون بناتا ہے اور سرطان کی روک تھام کرتا ہے۔

صحت

آپریشن کے ذریعے زچگی ‘ خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی

Rashid Saeed

Published

on

operation

آپریشن کے ذریعے زچگی خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی ، زچگی کے لیے آپریشن کی بجائے نارمل ڈیلیوی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق آپریشن کے ذریعے زچگی میں دگنا اضافہ ہوا ہے، 30 فیصد سے زائد نوزائیدہ بچے آپریشن کے ذریعے جنم لے رہے ہیں حالانکہ نارمل ڈیلیوری ایک قدرتی عمل ہے جس میں نقصان کا احتمال بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی پیدا ہونے کی صورت میں ہی ’سی سیکشن (زچگی کا آپریشن)‘ کی اجازت دی جاسکتی ہے جس میں بچہ جننے کے دوران خون کا زیادہ بہنا، بچے کا اکڑ جانا اور بچے کا درست جگہ پر نہ ہونا جیسے دیگر عوامل شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نارمل ڈیلیوری میں وقت زیاہ صرف ہونے اور ’درد زیادہ ‘ ہونے کے باعث بغیر کسی طبی وجہ کے آپریشن کو معمول بنالیا گیا ہے حالانکہ اس سے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں اور ماں اور بچے کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہر صحت پروفیسر مارلین تیمیرمین نے کہا ہے کہ آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش کے عمل ’سی سیکشن‘ میں ماں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق رہتے ہیں اور 700 فیصد تک امکان رہتا کہ آپریشن کے دوران خاتون کسی قسم کی پیچیدگی میں مبتلا ہوجائے اور 60 فیصد اس طریقہ کار کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھی ہیں۔ 

عالمی ادارہ صحت گائناکولوجسٹ ڈاکٹروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی پہلی ترجیح نارمل ڈیلیوری ہونی چاہیے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

صحت

چھاتی کے سرطان کے خلاف مؤثر

Published

on

Omega

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمندری غذاؤں مثلاً چکنائی والی مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بریسٹ کینسر روکنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں سامن مچھلی خاص اہمیت رکھتی ہے۔

جرنل آف میمری گلینڈ بائیولوجی اینڈ نیوپلیسیا میں شائع نئی تحقیقات کے مطابق امریکی شہر اوماہا میں واقع یونیورسٹی آف نبراسکا کی پروفیسر سرسوتی اور ان کے ساتھیوں نے یہ نیا تحقیقی کام کیا ہے۔ ان ماہرین نے چھاتی کے سرطان میں مبتلا چوہیا پر کئی تجربات کیے ہیں جس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔

ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذا نے نہ صرف سرطان زدہ چوہیاؤں کی چھاتی میں سرطانی گومڑوں کے پھیلاؤ کو روکا بلکہ ان کے زندہ رہنے کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔

اس سے قبل پانچ لاکھ سے زائد افراد پر کیے گئے ایک بڑے سروے سے ثابت ہوا ہے کہ پھلیوں، بیجوں، مچھلیوں اور مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری نہ صرف صحت کا انقلابی خزانہ ہے بلکہ یہ زندگی بھی بڑھاتا ہے اور قبل از وقت موت کو روکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سروے مسلسل 16 برس تک جاری رہا تھا۔

نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کینسر سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے، یہ جادوئی مرکب کینسر پھیلنے سے روکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ جن چوہیاؤں کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی خوراک دی گئی تھی ان کی چھاتیوں میں رسولی 50 فیصد تک کم دیکھی گئی جو ایک حیرت انگیز امر ہے۔

Continue Reading

صحت

بیماریوں کے علاج کی انوکھی لیکن مفید تجویز

Published

on

Nature

سکاٹ لینڈ کے ڈاکٹر اپنے مریضوں کے لیے عجیب نسخے لکھ رہے ہیں اسے ماہرین نے ’فطرت کے نسخے‘ یانیچر پرسکرپشن کا نام دیا ہے، بالخصوص شیٹ لینڈ جزائر کے ڈاکٹر دیگر دواؤں کے ساتھ اپنے مریضوں کو فطرت سے قریب ہونے کے مشورے دے رہے ہیں۔

برطانیہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے جو نیشنل ہیلتھ سروسز اور سکاٹ لینڈ میں پرندوں کے تحفظ کی تنظیم نےشروع کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے، دماغی اور جسمانی اطمینان بڑھتا ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر انسان جب قدرتی مناظر کے قریب ہوتا ہے تو اس سے خوشی ملتی ہے۔

آر ایس پی بی کی ایک افسر کیرن مک کیلوی کے مطابق فطری مناظر دل و دماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ بات سائنسی طور پر درست ثابت ہوچکی ہے۔ اگر مریض پہلی بار افاقہ محسوس کرے تو اسے قدرتی مناظر اور سبزے وغیرہ میں مزید وقت گزارنے کو کہا جاتا ہے۔ مریض اس روداد کو ایک کیلنڈر کے ذریعے نوٹ بک میں لکھتا جاتا ہے۔

مثلاً جنوری میں خاص پھولوں کو کھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یا فروری میں پیاز اور دیگر جڑ والی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں اور مارچ میں پالتو جانوروں کے ساتھ واک کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اس طرح صحت پر مفید اثرات ہوتے ہیں ۔ لوگ ذیابیطس، ڈپریشن اور کینسر تک میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔

ایک اور ڈاکٹر کلوای ایوانز نےکہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوا کے بغیر علاج کیا جائے تو لوگوں کو فطری اور قدرتی مناظر میں جانے دیجئے۔ واضح رہے کہ یہ طریقہ علاج ایک مطالعہ بھی ہے جو طویل عرصے تک جاری رہے گا۔

Continue Reading
Advertisement
nab
پاکستان2 گھنٹے ago

این ایچ اے کرپشن کیس، سابق اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر گرفتار

facebook
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

sheihk rasheed
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک لوٹنے والے اپنا احتساب کیسے کر سکتے ہیں

Nawajit Singh Siddhu
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

دلیرانہ بیان۔۔۔ انتہا پسند ہندو جل گئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

Humayun Akhtar Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

shahbaz sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

نیب تحقیقات، متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار

parliament house of pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

دھاندلی تحقیقات، 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

Chinese Foreign Minister Llo Kong
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

پاکستانی معاشی بحران‘ امریکی مؤقف مسترد

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان6 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

faisal woda
پاکستان7 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

uras mubarik
پاکستان7 گھنٹے ago

خواجگان تونسہ کا سالانہ عرس آج سے شروع

president doctor arif alvi
پاکستان7 گھنٹے ago

خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز

bank account
پاکستان8 گھنٹے ago

انوکھا فراڈ۔۔۔ مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس

voting
پاکستان9 گھنٹے ago

خواتین کے ووٹوں کی شرح کم، الیکشن کمیشن کا نوٹس

مقبول خبریں