Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

7 امراض کا علاج

Rashid Saeed

Published

on

طبّی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رائی کے بیج میں موجود مرکبات مختلف امراض سمیت انسانی جسم بالخصوص قولون میں سرطانی خلیوں کو روک سکتے ہیں علاوہ ازیں رائی کے بیج فیٹی ایسڈز "اومیگا تھری”، سیلینیوم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن بی ون، کیلشیم، پروٹین، زِنک اور ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں یہ بات بھی معروف ہے کہ رائی کے بیج کم حرارے رکھتے ہیں ایک چمچہ رائی کے بیج صرف 32 حراروں اور 1.8 گرام کاربوہائیڈریٹس پر مشمتل ہوتا ہے رائی کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانے سے سوزش، انفیکشن، چنبل، نظام تنفّس اور ہاضمے، خواتین میں سنّ یاس سے متاثر ہونے میں کمی آنتوں کے سرطان کمر کے درد کے امراض کا علاج ہو سکتا ہے-

Advertisement

صحت

بلڈپریشر اور امراض قلب مریضوں کیلئے خوشخبری

Rashid Saeed

Published

on

ecg patchmain

بلڈپریشر اور امراض قلب مریضوں کے لیے ڈاکٹروں نے خوشخبری سنائی ہے جس کے مطابق بلڈپریشر اور امراض قلب میں مبتلا افراد 24 گھنٹے اپنی قلبی کیفیت کوواٹر پروف الیکٹرانک سٹیکر کے ذریعے نوٹ کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے یہ سٹیکر واٹر پروف بنایا ہے اور اس میں ای سی جی سینسر بھی نصب کیا ہے ، جس سے ایک سٹیکر 72 گھنٹے تک مسلسل دل کی کیفیت نوٹس کر سکتاہے۔ 

واٹر پروف الیکٹرانک سٹیکر دل کے عین اوپر جلد پر چپکایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ سٹیکر سانس لینے کی رفتار اور نیند کو بھی نوٹ کرتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں ذہنی الجھن اور دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے یہ وائٹل سکاؤنٹ کا ننھا سا سٹیکر کسی چبھن اور دباؤ کے بغیر ذہنی تناؤ کا مشاہدہ بھی کرتا ہے ۔ 

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مائیکرو الیکٹرانکس کی بدولت مکمل ای سی جی نظام کو ایک چھوٹے سے سٹیکر میں سمودیا ہے۔ اس کا ڈیٹا بلیوٹوتھ کے ذریعے فون تک جاتا رہتا ہے جسے دیکھ کر معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کس طرح ذہنی تناؤ آپ پر اثرانداز ہوتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کمپنی نے اس آلے کی قیمت 150 ڈالر ہے جس کے ساتھ آٹھ چپکنے والے اسٹیکر بھی آتے ہیں جبکہ اضافی اسٹیکر بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

انوکھے طریقے سے وزن بڑھنے کا خدشہ ختم

Published

on

boiled rice weight loss

سائنس دان چاول میں سے کیلوریز کم کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے ذریعے نہ صرف یہ کہ 50 فیصد تک کیلوریز کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ چاول میں مزید غذائیت بھی شامل ہوجاتی ہیں۔سری لنکا کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چاول کو روایتی طریقوں سے پکانے کے بجائے اگر ایک خاص طریقے کو استعمال کیا جائے تو اس سے چاول کی 50 فیصد تک کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی چاول میں ایسی غذائیت شامل ہوجاتی ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

سری لنکا کے محققین نے ماہرین غذائیت کی معاونت سے چاول کو کیلوریز سے پاک کرنے کے لیے انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس طریقے میں برتن میں پہلے پانی کو ابالا جاتا ہے۔ پانی میں جوش آنے کے بعد اس میں چاول کے وزن کے 3 فیصد کے برابر ناریل کا تیل شامل کیا جاتا ہے اس کے بعد چاول کو برتن میں ڈال کر ابالا جاتا ہے اور 12 گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیا جاتا اور پھر جس طرح چاہیں اپنے اپنے طریقوں سے پکالیں۔محققین نے اپنی اس تحقیق کو امریکن کیمیکل سوسائٹی میں پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس طریقے سے ہضم شدہ نشاستہ اور غیر ہضم شدہ نشاستہ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہضم شدہ نشاستہ کی بڑی مقدار آنتوں میں ہضم ہونے کے بعد گلوکوز میں تبدیل ہوجاتی ہے جسے جسم توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے جب کہ باقی ماندہ چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہوجاتی ہے۔

اگر چاول کو مذکورہ بالا طریقے پر تیار کیا جائے تو زائد کیلوریز ختم ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے نشاستہ کے ہضم ہو کر چربی کی صورت میں جمع ہونے کا عمل رک جاتا ہے بلکہ صرف اتنی ہی نشاستہ ہضم ہوتی ہے جو جسم میں توانائی کے حصول کے لیے درکار ہوتی ہے۔اس طریقے سے پکائے جانے والے چاول میں موجود غیر ہضم شدہ نشاستہ آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو توانائی مہیا کرتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر ہوجاتا ہے اور معدہ و آنتوں کے کئی امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

بالوں کے گرنے کی بڑی وجوہات

Rashid Saeed

Published

on

Hair problems

آج کے دور میں لڑکے لڑکیاں غرض مردو خواتین سبھی بالوں گرنے کے باعث پریشان دکھائی دیتے ہیں، بعض حضرات بالوں کی مظبوطی کے لیے ہزاروں جتن بھی کرتے ہیں

ماہرین کہتے ہیں کہ جس طرح اچھی غذا سے جسم نشوونما پا تا ہے، اسی طرح گھنے، چمکدار اور مظبوط بالوں کے لیے اچھی غذا بہت اثر کرتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بالوں کے پتلا ہونے کی بنیادی وجوہات پر غور کیا جائے۔

بالوں میں تیزی سے کنگا کرنا

ماہرین کہتے ہیں کہ بالوں میں شیمپو کیا جائے یا کنگا، دونوں صورت میں بالوں پر نرمی اور آہستگی سے ہاتھ پھیرنا چاہیے۔ بالکل ویسے ہی جیسے مساج کیا جاتا ہے۔ بال جلد کی طرح حساس ہوتے ہیں کنگی کی سختی سے پتلے اور ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔

بار بار شیمپو کرنا

اگر بالوں میں تیل نہ لگایا جائے اور خشک بالوں پر بار بار شیمپو کیا جائے تو بال پتلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں ساتھ ہی ان کی چمک بھی متاثر کرتی ہے۔

صحت مند غذا نہ لینا

ماہرین کے مطابق بالوں کو وافر مقدار میں پروٹین ساتھ ہی آئرن وٹامن ڈی اور زنک کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت مند غذا بروقت نہ لی جائے تو بالوں کو گھنا کرنے کے لیے جتنے بھی ٹوٹکے اور جتن کرلیے جائیں سب ناکام ہو جاتے ہیں۔ بالوں کے خوبصورت گھنے اور چمکدار ہونے کا انحصار بنیادی طور پر صحت مند غذا میں ہے، ایسی صورت میں انڈے، دودھ اور مچھلی کا استعمال موثر ہے۔

ناشتہ ترک کرنا

اکثر افراد صبح ناشتہ ترک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پورے جسم کے ساتھ بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ناشتے کا خاص خیال رکھیں۔

بالوں کو بہت زیادہ آئرن کرنا

لڑکے لڑکیوں کی طرف سے نت نئے اسٹائل کے بال بنانے کے لیے آئرن راڈ یا اسٹریٹنرز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، جس کی گرمائش بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

بالوں کو نہ تراشنا

بالوں کی لمبائی بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر دو ماہ بعد 1 سے آدھا انچ تک ان کی کٹائی کی جائے لیکن اکثر افراد بال لمبے کرنے کے لیے اس کو نہیں کاٹتے ہیں۔

ہیئر اسٹائلسٹس کے مطابق ہر دو ماہ بعد بالوں کو ایک انچ کاٹنا ایسا ہے جیسے دھول مٹی صاف کی جاتی ہے اور اگر نوکیلے بال نہیں کاٹے جائیں تو بال کمزرو اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔

دماغی دباؤ

بالوں کا پتلا ہونے کی ایک اہم وجہ تناؤ اور دباؤ کا شکار بھی ہوتا ہے۔ ڈپریشن دماغ میں ہارمون کورٹیسول لیول بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔

اس کے لیے بہترین حل ہے کہ ورزش اور دیگر دلچسپی کی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیں تاکہ دماغی دباؤ سے بچا جاسکے اور صحت بھی متاثر نہ ہو۔

سگریٹ نوشی

تاہم یاد رہے کہ سگریٹ نوشی سے نہ صرف معدہ، نظام انحضام اور جسمانی قوت متاثر ہوتی ہے بلکہ بالوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

سگریٹ نوشی سے آکزیڈیٹو اسٹریس بڑھتا ہے، جو کہ فوری طور پر خون کی گردش کو روک دیتا ہے جس سے بال بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے اور ان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
serfraz ahmad
کھیل4 منٹ ago

مداحوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

Naveed mukhtar
پاکستان10 منٹ ago

صدر مملکت سے الوداعی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

virat kohli
کھیل12 منٹ ago

مداحوں کیلئے بری خبر۔۔۔ ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

siraj ul haq
پاکستان23 منٹ ago

60 روزہ کارکردگی ‘ عمران حکومت پر شدید تنقید

opposition
پاکستان30 منٹ ago

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں شروع، اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sheikh Rasheed
پاکستان41 منٹ ago

ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟

Kinza case
پاکستان52 منٹ ago

تشدد ثابت ہوگیا، ملزم کو جیل نہ ہوئی

Fiaz ul Hassan chohan
پاکستان58 منٹ ago

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Nepra electricity
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Imran ismail
پاکستان1 گھنٹہ ago

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

fawad chaudhry
پاکستان1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، اقوام متحدہ پر شدید تنقید

Chief Justice of Pakistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کہہ دی، کاش۔۔۔۔

Fawad Hassan fawad
پاکستان2 گھنٹے ago

ملزم کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Lion killed
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

8 سال بعد 3 بچوں کے باپ کو مار ڈالا

Imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

افسران کو ترقی دینے کا معاملہ، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں