Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

پولیو وائرس

Rashid Saeed

Published

on

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 11 جولائی کو آؤٹ فال روڈ سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور سیوریج کے پانی میں مسلسل2 ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی چیلنج ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جون اور جولائی میں لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور 6 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں لاہورکے تمام علاقے شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صحت

ریستوران کا کھانا صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ

Published

on

fast foods

 برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریستورانوں میں ملنے والے کھانے میں فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جس سے صحت کو زیادہ نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں 600 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے لیکن ریستوران میں اوسطاً 1033 اور فاسٹ فوڈ میں 751 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے مختلف ریستوران اور فاسٹ فوڈ کی چیزوں پر تحقیق کی۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ پکوان ایسے تھے جن میں 1000 سے زیادہ کیلوریز پائی گئیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرک رابنسن نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج حیران کن نکلے۔

جب محققین نے ریستوران اور فاسٹ فوڈ چینر سے موصول کی جانے والی ایک ہی کھانے کی ڈش کا موازنہ کیا تو بھی یہی پایا کہ ریستوران کے کھانے میں زیادہ کیلوریز موجود تھیں۔

ڈاکٹر رابنسن کا خیال ہے کہ اس کی وجہ کھانا بنانے کے طریقہ کار بھی ہو سکتے ہیں، ظاہر ہے کہ فوڈ انڈسٹری کو اپنے کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

تحقیق کے مطابق گھر میں پکا کھانا کیلوریز میں سب سے کم ہوتا ہے
کھانے کی ڈشز کے نام کے ساتھ ان میں کیلوری کی مقدار کے بارے میں گاہکوں کو بتانے کے منصوبے پر برطانوی حکومت غور کر رہی ہی۔

Continue Reading

صحت

کولیسٹرول گھٹانے والی بہترین غذائیں

Published

on

cholistrol

ماہرینِ غذائیت کا خیال ہے کہ بعض غذائیں کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہوتی ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال دل اور جسم کی صحت کا ضامن ہوسکتا ہے۔  ذیل میں دی گئی غذائیں سائنسی لحاظ سے صحتمند اور مضر یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اخروٹ اور دیگر گری دار میوے

بادام، پستے، اخروٹ اور ہیزل نٹ، لو ڈینسٹی لائپو پروٹین کولیسٹرول اور غیر سیر شدہ چکنائیوں کو کم کرسکتےہیں۔ برسوں کی تحقیق سے ان کی افادیت سامنے آچکی ہے۔

پھلیاں اور جو

جو (اوٹس) اور مختلف اقسام کی پھلیاں (بینز) پورے جسم سے کولیسٹرول نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دوپہر یا شام کے کھانے میں مختلف پھلیوں اور جو کے سیریل کو ضرور استعمال کیا جائے اور گوشت ترک کردیا جائے۔

مگرناشپتی (ایواکیڈو)

مگرناشپتی(ایواکیڈو)اب پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی دستیاب ہے۔ مگرناشپتی امائنو ایسڈز سے بھرپور ہے اور اس میں کئی طرح کے کیمیکل ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔

اسٹیرول اور اسٹینول والی غذائیں

پودوں میں معمولی مقدار ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول گھٹانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ ان کیمیکلز کو اسٹیرول اور اسٹینول کہتے ہیں۔ ان کی دو یا تین گرام مقدار سے بھی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی شرح میں 10 سے 15 فیصد کمی واقع ہوجاتی ہے۔ تاہم یہ دودھ اور دہی کی مصنوعات یا نارنجی کے رس کے ڈبوں میں شامل کرکے فروخت کئے جاتے ہیں۔ اگر بڑے اسٹور پر آپ کو یہ مل جائیں تو ضرور آزمائیں۔

اس کے علاوہ ہرے پتوں والی سبزیاں اور رنگ برنگی پھل بھی کولسٹرول بھگانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور ان کا باقاعدہ استعمال آپ کو بہت سے امراض سے بچاتا ہے۔

Continue Reading

صحت

روز میری کا تیل ’بالوں اور جلد‘ کو نکھارے

Published

on

rose merry

روزمیری ایک سدا بہار پودا ہے جسے اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے پتےلمبے، پتلے اور خوشبو دار ہوتے ہیں جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پودے کی خوشبو یادداشت کو بہتر کرتی ہے۔ روز میری کا تیل بالوں کے لیے بہترین ہے اس کے علاوہ جلد کے نکھار اور خوبصورتی کے لیے بھی اس پودے کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

روزمیری چھوٹی چھوٹی جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبے لکڑی کے تنے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ پودینہ کی فیملی کہلاتی ہے۔ بالوں اور جلد کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال کیسے کیا جائے؟

رنگ گورا کرنے کے لیے: روز میری کے تیل میں بے شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ انسان کے چہرے کے اندر موجود گرد و غبار کو صاف کرنے کے ساتھ رنگ کو بھی گورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کا تیل اینٹی آکسائڈنٹ سے بھرپور ہے جو جلد میں موجود جراثیم اور جراثیمی زہر کو ختم کرتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔

جھریاں ختم کرے: انسان کے چہرے پر موجود جھریاں اُسے اپنی عمر سے بہت بڑا بنا دیتی ہیں اسی لیے ہر کوئی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جلدی ماہرین نے چہرے پر سے جھریاں ختم کرنا کا ایک بہترین اور آسان نسخہ روز میری کا تیل بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روز میری اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے تمام جھریاں ختم ہوجائیں گی۔

اس کے علاوہ روز میری کے تیل کا مساج کرنے سے ایسے خلیات یا سیل پیدا ہوتے ہیں جو چہرے پرنشانات اور جھریوں کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں۔

داغ دھبوں کا دور کرے: روز میری کے تیل کے بے شمار فوائد میں ایک چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کے تیل میں دہی اور شہد ملا کر اس کا استعمال ’سن بلاک‘ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے یعنی سورج کی شعاعوں سے چہرے کو بچاتا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرے: ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور وہ بےحد کوششوں کے بعد بھی دور نہیں ہورہے تو پھر اس کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال نہایت بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روز میری کے تیل کو کسی بھی اچھی کریم کے ساتھ مکس کر کےرات کو سونے سے قبل آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو خوبصورت اور تروتازہ کرتا ہے۔

چہرے کو تازگی بخشے: چہرے کی حفاظت اور تازگی کے لیے روزمیری اور کھیرے کا ماسک بہترین ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے: ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ روزمیری کا تیل شامل کریں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے اور گردن پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔

بالوں کو خوبصورت بنائے: روزمیری کا تیل حیرت انگیز طور پر بالوں کی افزائش کے لیے بھی بہترین ہے اس کے استعمال سے بال جادوئی انداز میں تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار یہ ہے کہ چار کپ پانی ابال کر اس میں روز میری کا تیل اور چند شاخیں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھولیں اور شیمپو کرلیں یہ بالوں میں کنڈیشنر کا بھی کام دے گا اور اس سے بالوں میں چمک آنے کے ساتھ خشکی بھی ختم ہوجائے گی۔

Continue Reading
Advertisement
ispr logo
پاکستان2 منٹ ago

فوجی عدالتوں کا قیام؛ 717 کیسزبھیجے گئے

chief justice
پاکستان1 گھنٹہ ago

رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں: چیف جسٹس

mushahid husain
پاکستان1 گھنٹہ ago

فلسطین، کشمیراورروہنگیا پارلیمنٹری فورم کے قیام کا اعلان

tariq bajwa
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈالرمہنگا ہونے کاعلم وزیر خزانہ کو تھا؛گورنراسٹیٹ بینک

firdose shamim naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈر کو جیل جاتا دیکھ رہے ہیں

aps
پاکستان2 گھنٹے ago

سانحہ اے پی ایس: ملک بھر میں دعائیہ تقاریب

afghan america taliban
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکا اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا

jwad zarif
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکی دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گے، ایران

arif alvi
پاکستان3 گھنٹے ago

قوم اے پی ایس کے شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی;صدر مملکت

sarah ali khan
شوبز3 گھنٹے ago

سارہ علی خان کو فلم ‘باغی 3’ کی پیشکش

asif ali zardari
پاکستان3 گھنٹے ago

جیل توہمارا دوسرا گھرہے،گرفتاری سے کیا ہوگا;زرداری

fast foods
صحت4 گھنٹے ago

ریستوران کا کھانا صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ

dhaka71
پاکستان4 گھنٹے ago

16 دسمبر 1971- سقوط ڈھاکہ کے زخم آج بھی تازہ

beljium, england hocy teams
کھیل4 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل آج کھیلا جائے گا

khadim rizvi
پاکستان5 گھنٹے ago

خادم رضوی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

asif ali zardari
پاکستان21 گھنٹے ago

زرداری نے عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

Sushmita Sen2
شوبز20 گھنٹے ago

سابق مس یونیورس نے بھی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

shahbaz sharif1
پاکستان20 گھنٹے ago

نئی میڈیکل رپورٹ ‘ شہباز شریف پریشانی میں مبتلا

shahbaz sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کس نے بنوایا‘ بریکنگ نیوز

sheihk rasheed
پاکستان23 گھنٹے ago

صحافیوں سے ناراض، لال حویلی کی دعوت منسوخ کر دی

saad rafique
پاکستان21 گھنٹے ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

sheihk rasheed and rana sana ullah
پاکستان17 گھنٹے ago

شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دے دیا

opposition party
پاکستان24 گھنٹے ago

پروڈکشن آرڈر، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ کا اعلان

facebook
ٹیکنا لوجی23 گھنٹے ago

فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

cople shrma and wife
شوبز5 گھنٹے ago

کپل شرما کے استقبالیے نے ہر طرف دھوم مچادی

mobile phones
پاکستان22 گھنٹے ago

بغیر ٹیکس کے ایک نہیں 2 موبائل فونز لانے کی اجازت

fawad chaudhry
پاکستان17 گھنٹے ago

آصف زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

shah alam market
پاکستان22 گھنٹے ago

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

khalid maqbool
پاکستان23 گھنٹے ago

خالد مقبول صدیقی اپنے عہدے سے ناخوش

faisal wadda
پاکستان24 گھنٹے ago

لندن میں جائیداد کا الزام، عابد شیر علی پر برس پڑے

husan parcham song
ویڈیو2 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو2 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز4 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو4 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں