Connect with us

صحت

بچوں کا والدین کے خلاف انوکھا احتجاج

Rashid Saeed

Published

on

father and child

بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے والدین کو ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ان پر بھرپور توجہ دیں اور موبائل فون استعمال کرنے کی بجائے ان پر توجہ دیں ۔ والدین کی جانب سے بھرپور توجہ نہ ملیں پر بچے مایوسی اور ذہنی دباؤ میں مبتلاہو جاتے ہیں ۔

اس حوالہ سے جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے رہائشی 7 سالہ ایمل رسٹیگ (Emil Rustige) نے اْن تمام والدین کے خلاف احتجاج کیا جو اپنے بچوں کو کم وقت دیتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ہر وقت موبائل فون ہوتا ہے۔

ایمل نے اپنے والدین کی مدد سے اپنے علاقے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شہر کے 150 بچوں نے شرکت کی اور اْن کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اس احتجاج کے لیے باقاعدہ ایک نعرہ تیار کیا، جس میں مطالبہ تھا، Play with ME, not with your cell phones! یعنی کہ ‘میرے ساتھ کھیلیں، اپنے فون سے نہیں!

اس دوران ایمل نے لاؤڈ سپیکر پر بچوں سے خطاب میں کہا کہ ‘وہ امید کرتے ہیں کہ اب ممی پاپا اپنا موبائل فون کم استعمال کریں گے اور ہمارے ساتھ وقت گزاریں گے’۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق 13 سے 17 برس تک کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے والدین موبائل فون ڈیوائسز سے دور ہوجائیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ایڈولیسینٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر رون ڈہل کا کہنا ہے کہ یہ بچے والدین اور دوستوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے پریشان ہیں، یہ لوگ دیکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ ان کو اہمیت و توجہ نہیں دی جارہی جب کہ ممکنہ طور پر وہ خود بھی نہیں پہچان رہے کہ وہ بھی یہی کر رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جن بچوں کو والدین کی جانب سے توجہ نہیں ملتی وہ اپنے آپ کو تنہا اور غیر اہم محسوس کرتے ہیں اور نتیجتاً دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

صحت

مہندی فائدہ مند ،ہئیر کلر نقصان دہ …….. نئی تحقیق

Zeeshan Ali

Published

on

hair color

لا۔ہور ( ذیشان علی سے )مہندی اور ہیئر کلر کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سفید بالوں کو کسی طرح چھپایا جائے جبکہ لڑکیاں اور لڑکے آج کل بالوں کو خوبصورت بنانے کےلئے مختلف قسم کے فیشن ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں اور دماغ کےلئے انتہائی خطرناک ہیں

مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

ہیئر کلر میں مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جیسے پی پی ڈی جو کہ پیرا فلین ڈایا مائن کا مخفف ہے جو ہیئر کلر میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر کلر بالوں پر نہیں آتا پی پی ڈی انسانی صحت کےلئے انتہائی خطرناک کیمیکل ہے پی پی ڈی انسانی جسم میں کینسر کا سبب بھی بنتا ہے

اس کے علاوہ اور بہت سے کیمیکلز جیسے امونیا بھی استعمال ہوتا ہے امونیا ایٹمی چیزیں بنانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ہیئر کلر میں استعمال لانگ لاسٹنگ کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ کلر زیادہ سے زیادہ دیر بالو ں سے نہ اترے امونیا بھی خطرناک کیمیکل ہے اگر امونیا کی بوتل کھول کر ایک کمرے میں رکھ دی جائے اور کسی کو 15 منٹ کےلئے کمرے میں بٹھا دیا جائے تو وہ امونیا کی بدبو سے انسان بیہوش ہو جائے اور وہ 15 منٹ تو دور کی بات 5 منٹ کمرے میں نہیں رہ سکتا اس سے اندازہ لگائیں اگر یہ کیمیکل آپ کے بالوں پر لگے گا تو آپ کے بال اگر پہلے سفید نہیں ہیں تو سفید ہونا شروع ہو جائینگے اگر پہلے سے سفید ہیں تو بال مزید زیادہ سفید ہو جائینگے کیونکہ کیمیکل بالوں کا اصل رنگ ختم دیتا ہے اور نیچے سے سفید بال نکل آتے ہیں ۔

Continue Reading

صحت

موٹے افراد کےلئے قدرت کا انمول تحفہ

Zeeshan Ali

Published

on

bhuny kaly chany

آج کل نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کابڑھا ہوا وزن ہے، جس میں کمی کے لیے وہ دن رات محنت کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں یہ بات بھی معلوم ہونی چاہیے کہ ورزش کے ساتھ ہی صحت مند غذا لینا بھی وزن کم کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ صحت مند غذاﺅں میں ’چنا‘ سر فہرست ہے۔

چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی دو اقسام ہیں ’کالا چنا اور سفید چنا‘ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ یہ پاکستان، بھارت، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے وز ن کم کرنے کے لیے ’بھنے ہوئے چنوں‘ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلوریز کم اور فائبر اور پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہے۔ بھنے ہوئے چنوں کا استعمال نا صرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ماہرین غذائیت ڈاکٹر ’آشہوتوش گوتم‘ کا کہنا ہے کہ چھلکوں کے ساتھ چنے کھانا کثیر مقدار میں جسم کو فائبر اور پوٹین فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ دیر میں ہضم ہونی والی غذا ہے جس کے باعث کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

کم کیلوریز
بھنے ہوئے چنوں میں نہایت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں تب ہی اس کا استعمال وزن کم کےلیے خاص کیا جاتا ہے۔ بے وقت لگنے والی بھوک میں کھائی جانے والی یہ بہترین غذا ہے۔ چنوں کو بغیر پکے اور پکا کر دونوں طرح سے کھایا جاسکتا ہے جبکہ اس کی چاٹ بنا کر شام کے وقت میں کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ چنے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے کے بعد کافی دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور
چنا پروٹین سے بھرپور غذا ہے جو وزن میں کمی کے ساتھ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی کار ا?مد ثابت ہوسکتاہے۔ چنوں کی غذائیت کو بڑھانے کے لیے اس میں پنیر اور سبزیاں شامل کی جاسکتی ہیں۔

کثیر تعداد میں موجود فائبر
چنوں میں شامل کثیر مقدار میں فائبر دیر تک آنتوں میں رہتا ہے، لہٰذا انسان کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے بھنے ہوئے چنوں کا استعمال 2 ماہ تک جاری رکھا ہے ان کے وزن میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ماہرین نے مطابق ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ چنوں کو با آسانی خریدا جاسکتا ہے، ان کو کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے اور کھایا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

ڈپریشن ایک بیماری……..لیکن اس بیماری کا فائدہ سامنے آ گیا

Zeeshan Ali

Published

on

depression

ڈپریشن ہماری زندگی میں ایک عام مرض بن چکا ہے، لیکن اس کا مریض ہونے کا ایک فائدہ جان کر آپ نہایت حیران ہوجائیں گے۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو شدید ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ نہایت تخلیقی ثابت ہوتے ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں ہالی ووڈ کے کئی معروف فنکاروں کی مثال دی گئی جو زندگی میں کبھی شدید ڈپریشن کے مریض رہے، بعض نے خودکشی کی کوشش بھی کی، لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی پیشہ وارانہ زندگی کو کامیاب ترین سمجھا جاتا ہے۔

ہالی ووڈ کی لیڈی گاگا اور ڈوائن جانسن سمیت متعدد فنکاروں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار رہے، جبکہ سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کی کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ان کی ساری زندگی ڈپریشن میں گزری۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں موجود وہ جین جو ڈپریشن کا سبب بنتا ہے، وہی ہے جو انسان کو کامیاب ہونے کی طرف راغب کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ عملی زندگی میں کامیاب افراد میں سے 25 فیصد کسی نہ کسی دماغی مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن دماغی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ یہ آپ کے لیے فائدہ مند ہے، تاہم ڈپریشن کے دوران بعض علامات ایسی ہوسکتی ہیں جو کسی شخص کو اس کی عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہیں۔

ایک ماہر نفسیات کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کچھ ڈپریشن کے مریض ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس وقت کیا جب وہ بدترین ڈپریشن سے گزر رہے تھے، تاہم وہ اس دعوے کو ثابت نہیں کرسکے

Continue Reading
پاکستان1 منٹ ago

پی آئی اے کی نا اہلی، مسافروں کو 10 گھنٹے کاطویل انتظار

Afghan refugees
پاکستان22 منٹ ago

9 محرم الحرام ‘افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر پابندی

meera
شوبز24 منٹ ago

بے روزگار اداکارہ کونئی جاب مل گئی

sarmad khoosat
شوبز33 منٹ ago

سزائے موت کے قیدی کا کردار

south korean president
انٹرنیشنل38 منٹ ago

جنوبی کوریا کے صدر ماؤنٹ پیکٹو پہنچ گئے

financial services agency
انٹرنیشنل48 منٹ ago

ہیکرز کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ 7 ارب 40 کروڑ چرا لئے

navy chief admerial zafar mehmood abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

facebook
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

فیس بک جعلی خبروں کو روکنے کیلئے ان ایکشن، وار روم قائم

auction of Buffaloons
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

yousaf khan
شوبز2 گھنٹے ago

نو سال گزرگئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی آج دورہ سعودی عرب سے وطن واپسی متوقع

bangladash and afganistan
کھیل2 گھنٹے ago

ایشیا کپ: بنگلادیش اور افغانستان آج آمنے سامنے

driving
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول قائم کرنے کا عندیہ

D R C
کھیل8 گھنٹے ago

سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم

flood
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

نائیجیریا: سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک

mariyam nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان15 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان17 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

bilawal
پاکستان13 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

sardar atiq
کشمیر13 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

nawaz shrif
پاکستان18 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

faisal javed
پاکستان21 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz maryiam and safdar
پاکستان18 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

national accountability beauru
پاکستان19 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Prime Minister imran khan interview
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

police crack down
پاکستان11 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

peoples party
پاکستان18 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

k-Electric company
پاکستان17 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

مقبول خبریں