پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا احتجاج، وزیراعظم کا سکواڈ روک لیا

بنی گالہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے بیروزگاری کے خلاف احتجاج کے دوران وزیراعظم عمران خان کا سکواڈ روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے بنی گالہ میں احتجاج کیا اور وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا جس پر مظاہرین نے وزیراعظم کے پروٹوکول کی گاڑیاں عمران خان چوک پر روک لیں اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی، چیئرمین ایچ ای سی مردہ باد کے نعرے لگائے اور ایچ ای سی کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکرا حتجاج پر مجبور ہوئے اور جب تک ملازمتیں نہیں ملتیں یہاں سے نہیں جائیں گے۔