Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

چھاتی سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔۔۔ نئی تحقیق

WebDesk 1

Published

on

women

برطانوی یونیورسٹی نے خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے نئی تحقیق کرتے ہوئے خواتین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ چھاتی سرطان سے بچنے کے لیے صبح جلد اٹھا کریں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے چارلاکھ سے زیادہ خواتین پر کی گئی تحقیق کے بعد بتایا کہ جو خواتین صبح جلدی بیدار ہوکر اپنی زندگی کے روزمرہ کے کام کرتی ہیں ان میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں اور جو خواتین رات کو دیر تک جاگ کر اپنے کام میں مصروف رہتی ہیں ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ 

برطانوی سائنسدانوں نے تحقیق میں یہ بھی کہا کہ رات کو سات سے آٹھ گھنٹوں سے زیادہ سونے والی خواتین میں بھی کینسر کی تشخیص کے امکانات کافی زیادہ حد تک ہوتے ہیں۔ 

سائنسدانوں نے مزید کہا کہ جو لوگ صبح سویرے جاگ کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں وہ رات ہوتے ہی گہری نیند میں چلے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے صبح جلدی جاگ جاتے ہیں جبکہ اسکے برعکس شام کو تادیر کام کرنے والے رات کو تاخیر سے سوتے ہیں ، انکی نیندپکی نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے انھیں کینسر لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

صحت

گھروں میں استعمال ہونے والے کنولا آئل کےنقصانات

WebDesk 2

Published

on

canola oil

کنولا آئل ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی عام شے ہے جو کھانا پکانے میں استعمال ہوتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ کنولا آئل ہمارے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

گو کہ کنولا آئل دیگر تیلوں کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے، اور اشتہاری کمپنیوں کے مطابق یہ تیل صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور وزن میں بھی اضافہ نہیں کرتا لیکن حال ہی میں ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ تیل ہمارے لیے بے شمار نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ تیل لوگوں میں یادداشت کھونے والے مرض الزائمر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، اور پہلے سے الزائمر کا شکار افراد میں اس بیماری کی شدت میں اضافہ کردیتا ہے۔

ماہرین نے مذکورہ تحقیق کے لیے چند چوہوں پر تجربہ کیا۔ ایک چوہے کو کنولا آئل کے بغیر غذا دی گئی جبکہ دوسرے چوہے کی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر 2 چمچ کنولا آئل شامل کیا گیا۔

ایک سال کے عرصے بعد دیکھا گیا کہ کنولا آئل استعمال کرنے والے چوہے کا وزن دوسرے چوہے کی نسبت بڑھ گیا تھا، اسی طرح ایک دماغی مشق کے دوران اسی چوہے کی ذہنی کارکردگی میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق کنولا آئل کو حاصل کرنے کے لیے اس کے بیجوں کو کمیائی عمل سے گزارا جاتا ہے، لہٰذا یہ تیل گردوں اور جگر کو متاثر کرتا ہے جبکہ جسم میں کینسر کا امکان بھی بڑھاتا ہے۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں تو آپ کو کنولا آئل سے دور رہنا چاہیئے

Continue Reading

صحت

گھی صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

WebDesk 2

Published

on

ghee

کیا گھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو بیشتر افراد کے ذہن میں ہوتا ہے اور اکثر افراد اسے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ مگر کیا واقعی گھی صحت کے لیے نقصان دہ اور آپ کو بیمار بناسکتا ہے؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا نہیں درحقیقت طبی سائنس نے ان خدشات کو رد کیا ہے بلکہ اسے روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہئے۔ اس کے متعدد فوائد ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور یہ معدے کے ان ایسڈز کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ یہ جسمانی سستی دور رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ گھی کا استعمال جسم کو وٹامن اے فراہم کرتا ہے جو بینائی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اور اگر یہ فکر ہے کہ گھی کھانے سے کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے تو یہ جان لیں کولیسٹرول کی 2 اقسام ہوتی ہیں، ایک صحت کے لیے فائدہ مند اور نقصان، گھی میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول ہوتا ہے جو جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے مگر اعتدال سے استعمال ضروری ہوتا ہے۔

متعدد طبی ماہرین خواتین کو روزانہ کی غذا میں گھی کے اضافے کا مشورہ دیتے ہیں خصوصاً حاملہ خواتین کو، جو پیٹ میں موجود بچے کی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ گھی کو چہرے پر لگانا اسے جگمگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کی کوشش کے حوالے سے بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے، خصوصاً دیسی گھی مددگار ہوتا ہے۔ البتہ مٹھائیوں میں موجود گھی موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے، اس کے مقابلے میں روزمرہ کی غذا میں اس کی شمولیت فائدہ مند ہوتی ہے۔ گھی میں ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو اینٹی وائرل خصوصیات رکھتا ہے۔

اگر آپ اکثر بیمار ہوجاتے ہیں تو جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے چٹکی بھر گھی اپنی غذا میں شامل کردیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ صحت کے لیے فوائد سے ہٹ کر بھی گھی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس کو محفوظ کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ یہ آسانی سے خراب ہیں ہوتا۔

اور ہاں اگر کھانا پکاتے ہوئے ہاتھ جل گیا ہے تو فوری ریلیف کے لیے تھوڑا سا گھی زخم پر لگالیں۔

گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس اسے خشک اور روکھے بالوں کے لیے بہترین ہیئر کنڈیشنر بناتے ہیں، گھی اور زیتون کے تیل کو ملا کر بالوں پر لگانا انہیں نرم اور جگمگانے میں مدد دیتا ہے، اسی طرح گھی میں لیموں کے عرق کو ملا کر لگانا خشکی سے نجات دلاتا ہے۔

نیند کی کمی، ذہنی تناﺅ یا بہت زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ابھر آتے ہیں، مگر گھی کی مدد سے ان سے فوری نجات پائی جاسکتی ہے۔ سونے سے قبل نرمی سے گھی کی کچھ مقدار کو آنکھوں کے ارگرد لگائیں، جس سے بہت جلد سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔

Continue Reading

صحت

دماغی فوائد کے سائنسی ثبوت بھی مل گئے

WebDesk 2

Published

on

chochlate

بعض ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ چاکلیٹ کھانا دماغ کےلیے بہتر ہوتا ہے اور اب اس کے بعض سائنسی ثبوت بھی ملے ہیں۔

اس سے قبل 2017 میں بعض ماہرین نے ثابت کیا تھا کہ کوکوکا باقاعدہ استعمال دماغی قوت کی وجہ بنتا ہے اور دماغ میں بصری معلومات کی پروسیسنگ کو بھی بڑھاتا ہے۔ تاہم بعض افراد پر ہی اسے کے اچھے اثرات دیکھے گئے تھے۔

اٹلی میں واقع یونیورسٹی آف لاکویلا کے ماہرین ویلنٹینا سوکی اور مشیل فریرا نے کہا ہے کہ چاکلیٹ کے اہم مرکزی جزو کوکو میں بعض اہم فلیوینول پائے جاتے ہیں جو عملی یادداشت (ورکنگ میموری)، ارتکاز، دماغی پروسیسنگ کے عمل کو تیز کرتے ہیں ۔ تاہم اس کے فوائد ایسے بزرگوں میں زیادہ پائے گئے جن میں دماغی کمزوری اور حافظہ متاثر ہونا شروع ہوگیا تھا۔

سیاہ چاکلیٹ میں خاص فلیوینول ایک جانب تو کھانے والے کو سکون اور اطمینان دیتے ہیں تو دوسری جانب بزرگوں میں عمررسیدگی کی باعث یادداشت کی کمی کو بھی روکتے ہیں۔

چاکلیٹ کے فوائد کا چرچا تو بہت ہوتا رہا ہے لیکن اس کے ثبوت میں سائنسی لٹریچر کی بہت کمی ہے۔ اب اٹلی کے ماہرین کا خیال ہے کہ فلے وینولز کے دماغ فوائد کے ثبوت مل چکے ہیں۔  دوسری جانب صحتمند افراد پر بھی چاکلیٹ کھانے کے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسی خواتین جو نیند کی کمی کی شکار رہتی ہیں اگر وہ چاکلیٹ کھائیں تو اس سے نیند کی کمی سے لاحق ہونے والا دماغی نقصان کم ہوجاتا ہے اور اعصاب کی مرمت ہوتی ہے۔

دیگر سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانا دل کے لیے بھی مفید ہے اور اس سے دماغ کے اہم حصوں تک خون کی فراہمی بھی اچھی ہوتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

پاکستان4 گھنٹے ago

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان4 گھنٹے ago

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

پاکستان5 گھنٹے ago

ابراہیم لونی کی موت، پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب

پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں: صمصام بخاری

پاکستان5 گھنٹے ago

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کھیل5 گھنٹے ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان5 گھنٹے ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان6 گھنٹے ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویڈیو7 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز13 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو13 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو2 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی6 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو1 ہفتہ ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں