Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

مرگی کے دوروں سے خبردار کرنے والا کڑا

WebDesk 2

Published

on

argon

 ماہرین نے ایک ایسا کڑا تیار کیا ہے جو مرگی کا دورہ پڑنے کی صورت میں دیگر افراد کو فوری خبردار کرے گا جس سے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔

جرنل آف نیورو لوجی میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مرگی کے مریضوں میں 7 سے 17 فیصد تک اموات کی وجہ کو مرگی سے اچانک ناگہانی موت (ایس یو ڈی ای پی) کہا جاتا ہے اور ماہرین اب تک اسے درست انداز میں نہیں سمجھ سکے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ڈجیٹل بازو بند اس معاملے میں ضرور مدد کرسکتا ہے کیونکہ اکثر اموات اسی وجہ سے ہوتی ہیں جب مریض رات کو گہری نیند سورہا ہوتا ہے۔

یہکڑا ہالینڈ میں واقع کیمپن ہیگ ایپی لیپسی سینٹر اور آئنڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس ڈجیٹل کڑے کو نائٹ واچ آرم بینڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے شدید مرگی کے ایسے مریضوں کو لگایا جائے گا جن پر کوئی تھراپی اور علاج کارگر نہیں ہوتا اور وہ کسی طرح ذہنی کمزوری کے شکار بھی ہوتے۔

اس کڑے کو بازو کے اوپر باندھا جاتا ہے جس میں کئی طرح کے سینسر جسمانی اکڑن، مرگی کے جھٹکوں اور حرکات کو نوٹ کرتے رہتے ہیں۔ ایک آپٹیکل سینسر بھی دل کی کیفیت مثلاً دھڑکن، رفتار اور دیگر باتوں کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔

اگر مریض کو نیند کے دوران مرگی کا ایسا شدید دورہ پڑے جس سے دل کی رفتار بے ترتیب ہوجائے تو یہ فوری طور پر مریض کی تیمارداری کرنے والے افراد کو اس کی خبر ایک الارم کی صورت میں دیتا ہے تاکہ وہ فوری طور پر مریض کے پاس پہنچ سکیں۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس طرح آرم بینڈ کے استعمال سے دوتہائی افراد کی جانیں بچائی جاسکیں گی۔ انقلابی آلے کو 28 ایسے مریضوں پر 65 راتوں تک آزمایا گیا جو دماغی اور ذہنی معذوری والی مرگی کے شکار تھے۔ نیند کے دوران ویڈیو کیمروں سے بھی ان کی حرکات و سکنات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 85 فیصد سنجیدہ اور جان لیوا دوروں کو کامیابی سے نوٹ کیا گیا۔

اکثر گھروں میں بستر کے سرہانے ایسے سینسر لگائے جاتے ہیں لیکن وہ اتنے مؤثر ثابت نہیں ہوپاتے اور ان میں کامیابی کی شرح 21 فیصد تک نوٹ کی گئی ہے۔

صحت

بلڈ پریشرمعمول پررکھنا چاہتے ہیں تو دہی کھائیں

WebDesk 2

Published

on

yougert

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر ایک عام مرض بنتا جارہا ہے، ماہرین بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے والی ایسی اشیا تجویز کرتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

انہی میں سے ایک شے دہی بھی ہے، طبی ماہرین کےمطابق دہی کا روزانہ استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دہی میں شامل صحت بخش بیکٹریا معدے میں جا کر بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا پرو بائیوٹک کے استعمال کو معمول بنا لیتے ہیں جس سے بلند فشار خون کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والا کیلشیئم، پروٹین، وٹامن بی اور فولک ایسڈ بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کے مریضوں کو چکنائی اور نمک والی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے۔

دہی کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر میں کمی کے لیے امرود بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Continue Reading

صحت

ایسا پرفیوم جس کی خواہش ہرکوئی کرے

WebDesk 2

Published

on

shamukh

خوشبو اپنے لیے خریدنا، خرید کر کسی کو تحفے میں دینا کسے پسند نہیں لیکن جب خوشبو اچھی لیکن اس کی قیمت کروڑوں میں ہو تو پھر ہر کوئی اسے خود تو استعمال کرنے کی خواہش کرے گا لیکن کبھی دوسروں کو بطور تحفہ دینے کا نہیں سوچے گا۔

ایک خوشبو ایسی جسے سونگھنا تو شاید سب پسند کریں گے لیکن اس کی قیمت  ایک عام انسان سن کر ہی دل تھامنے پر مجبور ہو جائے۔

تو آپ بھی دل تھام کر سنیے کہ خوشبوئیات کی  مشہور کمپنی ‘اسپرٹ آف دبئی’ نے دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم ‘شمکھ’ تیار کیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

لفظ ‘شمکھ’ عربی زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی سب سے زیادہ ‘اونچے’ یا ‘شاندار کا مستحق’ کے ہیں۔ اس کی بوتل پر کسی بھی دوسرے مہنگے ترین پرفیوم کے مقابلے میں زیادہ ہیرے جڑے ہیں جبکہ اس کا اسپرے ریموٹ کنٹرول سے کیا جا سکتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کے ڈیزائن میں دبئی سے جڑے 7 عناصر شامل کیے گئے ہیں جن میں باز، دنیا کا عظیم موتی درا (پرل ڈائیونگ)، عربی گھوڑے، نرجسی گلاب، حیبہ (لگژری)، دیوان یعنی ( عربوں کی مہمان نوازی) اور آمل یعنی دبئی بطور مستقبل کا شہر شامل ہیں۔

پرفیوم کی بوتل دبئی مال کے فیشن ایونیو میں 30 مارچ تک رکھی گئی تھی تاکہ خواہشمند لوگ اسے دیکھنے پرکھنے کے بعد آرڈر کر سکیں لیکن آرڈر دینے کے 4 سے 6 ماہ بعد ہی اس پرفیوم کی ڈیلیوری مل سکتی تھی۔

اس کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا اور اس پرفیوم کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے مرد اور خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔

پرفیوم کی تیاری میں تمام قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں جن میں صندل، مشک، ترکش گلاب، پودینے کا پودا، یلانگ یلانگ (ایک درخت جس کے خوشبودار پھولوں سے عطر کشید کیا جاتا ہے) اور خالص بھارتی عود شامل ہیں۔ اس کی خوشبو تقریبا 12 گھنٹے تک قائم رہتی ہےاور خالص اجزاء کے باعث ہر ایک کی جد پر اس کی اپنی ہی مہک ہوتی ہے۔

اس پرفیوم کی منفرد بوتل ایک دو نہیں بلکہ 3 ہزار 571 جگمگاتے ہیروں سے جڑی ہے، صرف یہی نہیں اس میں پکھراج، موتی، 18 قیراط سونا اور خالص چاندی بھی موجود ہے۔

Continue Reading

صحت

مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں

WebDesk 2

Published

on

soya been

 غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پھلیاں وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر(ریشے) اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ اسی بنا پر پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے سرِفہرست غذا میں شامل کیا جاچکا ہے۔

پھلیوں کے خواص

پھلیوں میں پروٹین ، فائبر اور دیگر معدنیات بھری ہوتی ہیں ۔ دیگر جسمانی افعال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا باقاعدہ استعمال خون میں شکر کی مقدار کو ایک حد میں رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھلیوں میں موجود غذائی سالمات بہت حد تک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

کاربوہائیڈریٹ

اگرچہ پھلیوں میں کاربوہائیڈریٹ کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن ان کا گلائسیمک انڈیکس ( جی آئی) کم ہوتا ہے اور انہیں کھانے کے بعد مریض کے خون میں چینی کی مقدار نہیں بڑھتی۔ دوسری جانب کاربوہائڈریٹس کی کمی بھی دور ہوجاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پھلیوں میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس بہت آہستہ ہضم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت عرصے تک خون میں گلوکوز کی مقدار ایک ہی سطح پر رہتی ہے۔

فائبر

پھلیوں میں موجود فائبر یا ریشہ ہاضمے کا عمل سست بناتا ہے جس سے عین کاربوہائیڈریٹس کی طرح خون میں شکر کی مقدار طویل عرصے تک ایک ہی جگہ برقرار رہتی ہے۔

پروٹین

پودوں سے حاصل ہونے والے پروٹین کی بہترین مثال پھلیاں ہی ہیں۔ پروٹین جسمانی عضلات کی افزائش اور پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں۔ اسی لیے جو لوگ گوشت سے پروٹین حاصل نہیں کرنا چاہتے وہ پھلیاں ضرور آزمائیں۔

پھلیوں سے حاصل شدہ پروٹین کا ایک اور فائدہ بھی دیکھئے کہ یہ پیٹ بھرے کا احساس دلاتی ہیں اور انسان زیادہ کھانے سے بچ جاتا ہے۔ اس طرح پھلیوں کا باقاعدہ استعمال بسیار خوری اور موٹاپے کو دور کرتا ہے جو ذیابیطس میں کسی وبالِ جان سے کم نہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
attack sirilanka
انٹرنیشنل1 منٹ ago

سری لنکا:ہلاکتوں کی تعداد 207 تک پہنچ گئی

sheri rehman
پاکستان20 منٹ ago

عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے

shukat yousafzai
پاکستان25 منٹ ago

خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا عندیہ

nab logo
پاکستان32 منٹ ago

نیب کا وزیراعظم کے مشیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

khan
پاکستان49 منٹ ago

ملک لوٹنے والوں‌ کونشان عبرت بنا دیں‌ گے

yasar shah
کھیل3 گھنٹے ago

دورہ انگلینڈ کیلیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

jam kamal
پاکستان3 گھنٹے ago

ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان

imran jamal
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم نے ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

amir kiyani
پاکستان3 گھنٹے ago

عامرکیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑدی

features
ٹیکنا لوجی4 گھنٹے ago

اسکرین شارٹ بند، فنگرپرنٹس کے بغیر رسائی ناممکن

yougert
صحت4 گھنٹے ago

بلڈ پریشرمعمول پررکھنا چاہتے ہیں تو دہی کھائیں

home accident
پاکستان4 گھنٹے ago

3 منزلہ عمارت زمین بوس، خواتین سمیت 6 جاں بحق

amir,croford
کھیل4 گھنٹے ago

امریکی باکسرنےعامرخان کے خلاف فائٹ جیت لی

mashal malik
پاکستان4 گھنٹے ago

مشعال کا بھارت میں قید شوہرکے پاس جانے کا اعلان

asad,treen
پاکستان4 گھنٹے ago

جہانگیرترین اسدعمرکے دفاع میں سامنے آگئے

shahbaz sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل

imran khan1
پاکستان21 گھنٹے ago

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں،تشویشناک انکشاف

fwad,afridi,ghulam
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، وزراء غیرحاضر

rape with women
پاکستان17 گھنٹے ago

پراپرٹی ڈیلر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

sheihk rasheed
پاکستان21 گھنٹے ago

اسد عمر کو منانے جائوں گا: شیخ رشید

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی

firdous ashiq awan
پاکستان18 گھنٹے ago

مشیر اطلاعات بنتے ہی نیب کا فردوس عاشق اعوان کیلئے بڑا فیصلہ

jawad zareef
انٹرنیشنل24 گھنٹے ago

ایرانی وزیرخارجہ کی سانحہ اورماڑہ کی شدید مذمت

kabul
انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

shamukh
صحت22 گھنٹے ago

ایسا پرفیوم جس کی خواہش ہرکوئی کرے

bundu khan restaurant
پاکستان20 گھنٹے ago

شب برأت کی رات کو’’بندو خان ریسٹورنٹ‘‘ میں گانا بجانا

features
ٹیکنا لوجی4 گھنٹے ago

اسکرین شارٹ بند، فنگرپرنٹس کے بغیر رسائی ناممکن

bilawal bhutoo
پاکستان24 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے اپنا بیانیہ تبدیل کردیا، بلاول

fardoos ashiq awan
پاکستان22 گھنٹے ago

اپوزیشن پارلیمنٹ کو یرغمال بنانیکی کوشش نہ کرے: فردوس عاشق

fazal ur rehman
پاکستان22 گھنٹے ago

ملک میں حکومت کس کی ، فضل الرحمان کا حیران انکشاف

burh khalifa
ویڈیو1 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو1 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو2 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو3 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو3 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی3 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو4 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز5 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز5 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو5 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو6 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو7 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو7 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

مقبول خبریں