Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

انرجی ڈرنکس دل کے لئے نقصان دہ

Published

on

energy drinks

دنیا بھر میں نوجوان نسل تیزی سے انرجی ڈرنکس کی جانب راغب ہورہی ہے اور تیزی کے ساتھ اس کے خطرناک نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ جہاں انرجی ڈرنکس نوجوانوں کو ذیابیطس کا مریض بنارہے ہیں وہاں اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک انرجی ڈرنک بھی دل کی شریانوں کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔انرجی ڈرنکس میں کیفین، ٹورائن اور دیگر مضر اجزا کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور اسی بنا پر ڈاکٹروں کے نزدیک انرجی ڈرنکس ہمیشہ ہی موضوعِ بحث بنے رہتے ہیں۔ سائنس داں اسے دل اور جگر کے لیے برا جانتے ہیں اور اب امریکی ماہرین نے اسے خون کی اہم نالیوں کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انرجی ڈرنک کا ایک گلاس بھی مضر صحت ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر میں واقع مک گورن میڈیکل اسکول کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے ایسے 44 افراد کو بھرتی کیا جن کی عمریں 11 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے کوئی بھی تمباکو نوشی کا باقاعدہ عادی نہ تھا۔ماہرین نے پہلے تمام شرکا کا اینڈو تھیلیئل (خون کی نالیوں) کا ٹیسٹ کیا اور اس کے بعد ہر ایک کو 700 ملی لیٹر انرجی ڈرنک پلایا۔ اس کے 90 منٹ بعد شرکا کی  خون کی نالیوں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا۔ مشروب پینے سے قبل ان کی شریانوں میں زیادہ خون بہنے کے بعد پھیلنے کی شرح 5.1 فیصد تھی جو انرجی ڈرنکس پینے کے بعد نصف یعنی 2.8 فیصد رہ گئی۔ یعنی رگوں کی لچک پر غیرمعمولی اثر پڑا۔ ماہرین اس کیفیت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انرجی ڈرنکس میں شامل کیفین، ٹورائن ، چینی کی غیرمعمولی مقدار اور دیگر اجزا شریانوں پر اثرانداز ہوتے ہیں تاہم ماہرین اس کی محفوظ مقدار سے ناواقف ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ صرف ایک گلاس سے بھی انسانی رگیں متاثر ہوتی ہیں جس کا عملی مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔

صحت

دو ہفتوں میں نفسیاتی امراض سے چھٹکارا

anees akhtar

Published

on

frouits vej

 تازہ پھلوں اور سبزیوں کے فوائد سے انکار تو کسی کو نہیں ہے تاہم اب ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے کھانے سے دو ہفتوں میں نفسیاتی امراض سے بھی چھٹکارا ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اور جسمانی اور نفسیاتی امراض سے چھٹکارا پائیں، یہ تحقیق نیوزی لینڈ میں سامنے آئی ہے۔

تازہ تحقیق کہا گیا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال انسان کو کئی نفیساتی امراض سے دور کر کے چاق و چوبند رکھتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی یونی ورسٹی آف اوٹاگو کے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ صرف چودہ دنوں میں سبزیاں اور پھل کھانے والے افراد کے رحجان اور سرگرمیوں میں نمایاں مثبت تبدیلی نظر آتی ہے۔

تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ پھل اور سبزیاں نفسیاتی صحت پر بھی فوری طور پر اثر انداز ہوتی ہیں، پھل اور سبزیوں کا استعمال جسمانی امراض سے بھی دور رکھتا ہے اور انسان کو کئی نفسیاتی امراض سے بھی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ گہری رنگت کے پتوں والی سبزیاں‘ گاجر‘ کھیرے‘ سیب‘ کیوی‘ کیلے‘ تازہ بیریاں اور ترش پھل زیادہ کھائے جائیں جن کے بے تحاشا فوائد ہیں۔

Continue Reading

صحت

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

anees akhtar

Published

on

excersize4

 طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سردیوں میں ورزش کرنا گرمیوں کے مدمقابل زیادہ فائدے کا باعث بنتا ہے۔

سائنسی اعتبار سے اس بات کے کئی شواہد مل چکے ہیں کہ سردیوں میں دبکے رہنے کی بجائے اگر ورزش کی جائے تو کیلیوریز جلنے یا ختم ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے لیکن ضروری ہے کہ آپ گھر سے باہر نکل کر ورزش کی ہمت کریں۔

اگر آپ نے اس سال 10 پاؤنڈ وزن گھٹانے کا عہد کیا ہے تو باہر نکلیں اور سرد موسم میں ورزش کریں۔ سائنس داں اس عمل کی ارتقائی وجہ بتاتے ہیں کیونکہ ہمارے جسم میں موجود بھوری چربی درحقیقت سرد اور غذائی قلت والے اوقات کے لیے ہی جمع ہوتی ہے اور اسے ختم کرنے کا بہترین موقع سردی میں ہی ملتا ہے ہم اس وقت محنت کرکے قدرے تیزی سے ’براؤن فیٹس‘ کم کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سردی برداشت کرتے وقت بھی کیلوریز کی کچھ نہ کچھ مقدار کم ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ڈاکٹر سی رونلڈ کیہن جسم میں موجود بھوری اور سخت جان’ بھوری چکنائی‘ پر تحقیق کے لیے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’سردیوں میں دل کی دھڑکن سست ہوتی ہے اور اس میں ورزش کا فائدہ گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے‘۔

اسی لیے سردیوں میں طویل دوڑ قدرے آسان ہوجاتی ہے۔ گرمیوں میں جسم خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور یوں تھوڑی دیر دوڑنے کے بعد ہی ہمت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سردیوں میں ہرقسم کی ورزش فائدہ مند ہوتی ہے اور سردیوں میں ورزش سے انسانی جسم میں لچک اور سخت محنت کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ سردیوں میں برف باری والے علاقوں میں رہتے ہیں تو بیلچہ اٹھا کر برف صاف کریں کیونکہ یہ بھی ایک عمدہ ورزش ہے یا پھر جاگرز پہن کر جاگنگ شروع کردیں اور کچھ دیر دوڑنے کی کوشش بھی کیجیے لیکن جسم کو سردی سے بچانےکے لیے مناسب لباس ضرور پہنیں۔

Continue Reading

صحت

ناشتے کے وہ اصول جوہمیشہ فٹ رکھیں

anees akhtar

Published

on

breakfast

جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر اس صورت میں جب آپ کچھ اصولوں پر عمل کریں۔

اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ آسٹریلیا کی میکوائر یونویرسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 4 دن زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنا بھی نمایاں دماغی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔

دماغ سے ہٹ کر یہ عادت جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتی ہے وہ آپ نیچے لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔

تو اگر جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو ناشتے کے ان 3 اصولوں پر ہمیشہ عمل کریں جو کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔

ناشتے کا وقت

یہ تو طبی ماہرین عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے، جسے چھوڑنا جسمانی گھڑی کو متاثر کرکے موٹاپے سمیت کئی طرح کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے ناشتہ کرلینا موٹاپے سے بچانے بلکہ اس سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی اور ہیبرو یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت نہ صرف موٹاپے بلکہ مختلف امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے کھانے سے دونوں گروپس کے افراد کی جسمانی گھڑی کے ان مخصوص جینز میں بہتری آئی جو کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ہوتے ہیں جبکہ گلوکوز اور انسولین کی سطح بھی بہتر ہوئی۔

پروٹین اور فائبر لازمی

جسمانی وزن میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب ناشتے میں غذا کا درست انتخاب کیا جائے، اگر تو آپ فاسٹ فوڈ اور پراسیس غذاﺅں کا انتخاب کرتے ہیں تو اس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے جبکہ توند نکلنے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے، اس کے مقابلے میں زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں جیسے انڈے، اناج، گریاں، پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کرنا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھتی ہے۔ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ایسی غذاﺅں کا انتخاب ضروری ہے جو بے وقت کھانے کی خواہش دور رکھے جبکہ مسلز بنانے میں مدد دے۔

کیلوریز کتنی ہونی چاہئے؟

ایسا کہا جاتا ہے کہ اچھا ناشتہ روزانہ کرنا چاہئے مگر ہر صبح کتنی کیلوریز کو جزو بدن بنانا چاہئے؟ ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ 350 کیلوریز ناشتے کا حصہ ہونا چاہئے۔

ناشتہ کبھی مت چھوڑیں

ناشتہ چھوڑنا وہ بدترین امر ہوسکتا ہے جو کوئی وزن کم کرنے کے لیے اپناتا ہے، اس اصول کا اطلاق ناشتے پر ہوتا ہے کیونکہ اگر آپ وقت پر ناشتہ نہیں کریں گے تو دن بھر مسلسل بھوک محسوس ہوتی رہے گی۔ ناشتہ کرنے سے میٹابولزم حرکت میں آتا ہے، بھوک کے ہارمونز پر کنٹرول ممکن ہوتا ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بسیار خوری سے بچتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
Lindsey Graham and army chief gernal qamer jawad bajwa
پاکستان22 گھنٹے ago

امریکا کوپاکستان میں بڑے آپریشن کی اجازت

imran khan
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ ۔۔۔ بریکنگ نیوز

sardar usman buzdar
پاکستان22 گھنٹے ago

کسی کواٹھاکر پھانسی نہیں لگاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

hamid mir
پاکستان16 گھنٹے ago

حامد میر کا عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

amam ul haq
کھیل21 گھنٹے ago

تنقید کا شکارامام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

mujeeb shami
پاکستان16 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد آچکا: مجیب الرحمان شامی

karrena
شوبز21 گھنٹے ago

راھول گاندھی نے کرینہ کپورکوالیکشن لڑنے کی پیشکش کردی

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

ایک مشکل فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا منتظر

ali m khan
پاکستان19 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال،علی محمد خان نے شہبازشریف کی تائید کردی

nwaz shreef
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کرنیکا امکان

apps
ٹیکنا لوجی17 گھنٹے ago

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

The tragedy of sahiwal
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش مکمل،حیرت انگیزانکشاف

excersize4
صحت23 گھنٹے ago

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

ctd
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال؛ملوث اہلکاروں کے نام منظرعام پر

bhai zeashan
پاکستان21 گھنٹے ago

مقتول ذیشان کے بھائی کا دل ہلا دینے والا انکشاف

imran khan in qatar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو21 گھنٹے ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو2 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز2 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز3 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو3 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز3 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز5 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو5 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو5 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز6 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو6 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز7 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو7 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

مقبول خبریں