Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

آکسیجن کی مقدار ناپنے والا لچک دار آکسی میٹر

Published

on

axy meter

فی الوقت اسپتالوں میں آکسی میٹر بہت جامد ہوتے ہیں جنہیں انگلی پر پہنا کر جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کی جاسکتی ہے لیکن اب کاغذ کی طرح لچک دار آکسی میٹر کے ذریعے جسم کے کسی بھی مقام پر خون میں آکسیجن کی مقدار نوٹ کی جاسکتی ہے۔

اس طرح سے طبی دنیا میں انقلاب آسکتا ہے کیونکہ بہت مرتبہ جسم کے کئی حصوں میں خون میں آکسیجن کی کمی بیشی معلوم کرنے سے مریض کا بہتر طورپر علاج کیا جاسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہلکے رنگت والا خون آکسیجن سے بھرپور ہوتا ہے اور انفراریڈ روشنی زیادہ جذب کرتا ہے جبکہ گہری رنگت والے خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی ہے اور وہ عام سرخ روشنی کو زیادہ جذب کرتا ہے۔ اس طرح دو مختلف روشنی ڈال کر ہی روایتی آکسی میٹر خون میں آکسیجن کی کمی یا زیادتی کی خبر دیتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے کے ماہرین نے لچک دار مواد پر نامیاتی ایل ای ڈی پرنٹ کی ہیں اور اس کے بعد ایک ایسا طریقہ وضع کیا جس کے تحت آر پار گزرنے والی روشنی کی بجائے منعکس ہونے والی روشنی کو استعمال کرکے خون میں آکسیجن کی مقدار معلوم کی جاسکتی ہے۔

اس میں سرخ اور انفراریڈ ایل ای ڈی اور فوٹو ڈائیوڈز لگائی گئی ہیں اور ان سب کو پلاسٹک کے لچک دار ٹکڑے پر سمودیا گیا ہے۔ اس طرح آکسی میٹر کو جسم کے کسی بھی حصے پر رکھا جاسکتا ہے۔ جسم پر لگتے ہیں یہ دو طرح کی روشنیاں خارج کرتا ہے اور منعکس ہونے والی روشنی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خون میں آکسیجن کم ہے یا اس کی مناسب مقدار موجود ہے۔

اس اہم ایجاد کو کئی مریضوں پر کئی طرح سے آزمایا گیا ہے۔ کسی کی پیشانی پر تو دوسرے مریض کے بازو پر لگا کر لچک دار آکسی میٹر کی افادیت کو پرکھا گیا ہے۔ پھر مختلف مریضوں سے تیز اور آہستہ سانس لینے کو کہا گیا جس سے خون میں آکسیجن کی مقدار کم اور زیادہ ہوئی تو اس مقام پر بھی آکسی میٹر نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور روایتی انگلی والے آکسی میٹر کی طرح درست اعداد ظاہر کیے۔

بعد ازاں آپریشن کی بحالی یا کسی جسمانی عضو کی پیوند کاری کے بعد اس کی کیفیت کا جائزہ لینا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ علاوہ ازیں ذیابیطس، سانس کے مریض اور نیند میں اچانک دم گھٹنے سے اٹھ جانے والے مریض ہر لمحہ اپنے لہو میں آکسیجن کی مقدار کو نوٹ کرسکیں گے۔

صحت

امراض کی شناخت کرنے والا کارڈ، قیمت ایک ڈالر

Published

on

dignose card

مختلف بیماریوں کی تشخیص کے ضمن میں ایک اچھی خبرسنگاپور سے آئی ہے جہاں کے ماہرین نے ایبولہ، زیکا، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور دیگر امراض شناخت کرنے والا ایک کارڈ نما اسکرین بنایا ہے جو فوری، کم خرچ، مؤثر اور درست انداز میں ان بیماریوں کا پتا لگاتا ہے ۔ اس کی قیمت صرف ایک ڈالر کے برابر ہے!

ہاتھوں میں سماجانے والے اس آلے کو’ اینزائم اسسٹڈ نینوکمپلیکسس فور وژول ایڈینٹی فکیشن آف نیوکلیئک ایسڈز‘ یا مختصر اینوائژن کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کینسر کی کئی اقسام کے علاوہ جینیاتی امراض کی شناخت بھی کرسکتا ہے۔

ایک تو یہ مروجہ ٹیسٹ سے 100 درجے کم خرچ ہے اور صرف آدھے سے ایک گھنٹے میں نتائج ظاہر کرتا ہے اور روایتی ٹیسٹ سے چار گنا تیزرفتار بھی ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کی سربراہ شاؤ ہوئی لین، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے شعبہ حیاتی طبی انجینیئرنگ سے وابستہ ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ کمرے کے عام درجہ حرارت پر اچھی طرح کام کرتا ہے اور اس کے لیے خاص ہیٹراور پمپ وغیرہ درکار نہیں ہوتے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کےلیے باقاعدہ لیبارٹری کی کوئی ضرورت نہیں اور انہیں کہیں بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔

جب اسے کئی امراض کے لیے آزمایا گیا تو اسے بہت مؤثر پایا گیا اور اس سے دیگر انفیکشنز کا بھی پتا لگایا جاسکتا ہے۔ بیماریوں کو ٹیسٹ کرنا بہت آسان ہے جسے مختلف رنگوں کی بنا پر معلوم کیا جاسکتا ہے اور اسے اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

ٹیسٹ کارڈ خاص خامروں اور ڈی این اے کے ذریعے بیماری کا پتا لگاتا ہے۔

Continue Reading

صحت

موبائل فونز کی ریڈیائی لہریں ۔۔۔ کینسر کی بڑی وجہ

Rashid Saeed

Published

on

mobile networ logo

امریکہ ، فرانس ، جاپان اور جرمن کے معروف سائنسدانوں اور ماہرین صحت نے حالیہ تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈیائی لہریں کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی مختلف موبائل کمپنیوں کے بوسٹر نصب ہیں وہ زندگی بالخصوص انسانوں کے لیے شدید ترین نقصان کا باعث اور کینسر کے مرض کے پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہیں۔ 

پاکستان میں بھی جہاں مختلف غیر آباد علاقوں میں ملک کی معروف موبائل کمپنیوں کے بوسٹرز نصب ہیں ان سے بھی کہیں زیادہ گنجان آباد علاقوں میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان بوسٹرز کی وجہ سے انسانوں میں کینسر ، دل کے امراض اور برین ٹیومر جیسے خطرات جنم لینے لگے ہیں ۔

پاکستان میں موبی لنک ، یوفون، ٹیلی نار، زونگ اور وارد جیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا کاروبار چلا کر اربوں ، کھربوں کما رہی ہے مگر ان کمپنیوں کے بوسٹرز انسانوں میں مہلک بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ریڈیائی لہروں کی زد میں آ کر ٹیومر کا شکار ہونے والوں کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ ماہرین نے اس سلسلے میں موبائل سے خارج ہونے والی لہروں کی چوہوں پر آزمائش کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد انہیں ایسے ثبوت ملے ہیں جن کی بنیاد پر یقینی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی لہریں دل و دماغ سمیت جسم کے دیگر اعضاء میں کینسر پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

Continue Reading

صحت

ایک کپ چائے روزانہ پینے کا فائدہ

Published

on

cup of tea

ایک کپ چائے روزانہ پینے کی عادت یا کچھ مقدار میں بیریز کھانا امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں 53 ہزار کے قریب افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 23 سال تک لیا گیا اور معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی روزانہ کی غذا میں چائے اور بلیو بیریز کو شامل کرتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ چائے یا بیریز میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی بہت زیادہ مقدار ہونا ہے جو کہ ورم کش ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کا آغاز 1990 کی دہائی میں ہوا اور لوگوں سے سوالنامے بھروائے گئے جس میں ان کی غذاﺅں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

اس کے بعد ان رضاکاروں کی صحت کا جائزہ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک لیا گیا، جس کے دوران 12 ہزار کے قریب افراد کسی قسم کے امراض قلب کا شکار ہوگئے۔

مگر محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ روزانہ 500 ملی گرام اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور فلیونوئڈز جزو بدن بناتے ہیں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

امراض قلب کے دوران شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس کے باعث دل تک خون اور آکسیجن کی مقدار کم پہنچتی ہے۔

فلیونوئڈز سے بھرپور غذاﺅں سے شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جس میں چربی شریانوں میں جمع ہوکر خون کی سپلائی کو متاثر کرتی ہے جو کہ فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

محققین کے مطابق 500 ملی گرام فلیونوئڈز کو ایک دن میں جسم کا حصہ بنانا بہت آسان ہے اور ایک کپ چائے اور کچھ مقدار میں بلیوبیریز ہی اس کے لیے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی یا الکحل کے عادی افراد کو اس فائدے کے لیے زیادہ مقدار میں فلیونوئڈز کی ضرورت ہے جبکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو ایسی غذائیں زیادہ کھانی چاہئے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

chief justic and imran khan
پاکستان11 گھنٹے ago

اختیارات کی جنگ شروع

SUBWAY
پاکستان9 گھنٹے ago

’’سب وے ‘‘ریسٹورنٹس میں بھی شرمناک ’’تبدیلی ‘‘

shahbaz sharif and ch nisar
پاکستان11 گھنٹے ago

5 گھنٹے کی طویل ملاقات۔۔۔ بڑی پیشرفت

nwaz shareefe
پاکستان17 گھنٹے ago

معمر خاتون نے نواز شریف سے پیسے واپس مانگ لیئے

شوبز14 گھنٹے ago

جسم فروشی کرانے والی کوریوگرافر گرفتار

therisamy
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم تیز

kashkanjee
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

سعودی شہریوں پرامریکی پابندیاں

mujahid kamran
پاکستان9 گھنٹے ago

نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں

dignose card
صحت18 گھنٹے ago

امراض کی شناخت کرنے والا کارڈ، قیمت ایک ڈالر

sara ali khan
شوبز10 گھنٹے ago

بدقسمتی کا سفر ختم ہونے کو ہے

imran khan2
پاکستان18 گھنٹے ago

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

fiaz ul hassan chohan
شوبز15 گھنٹے ago

شبانہ اعظمی سے ملاقات

laibuer
پاکستان18 گھنٹے ago

بھٹا مزدور گاڑیوں سے لاعلم،ٹیکس کا نوٹس موصول

sadiq sanjrani nadeem mandviwala
پاکستان15 گھنٹے ago

اختلافات میں شدت، اندرونی کہانی منظرعام پر

saqib nisar1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعظم کو بے لگام نہیں ہونے دیں گے

مقبول خبریں